SNN TV

SNN TV ہر میچ کی اپ ڈیٹس ۔نیوز آپ کو ملی گی انشاءاللہ ایس این این ٹی وی پر?

21/01/2023
21/01/2023

21 جنوری 2023

*تحصیل جنڈ میں ٹرین کی بوگی الٹ گئی، کروڈ آئل بہنا شروع ہو گیا، ریسکیو 1122 نے حفاظتی اقدامات کر لیے*

ڈسٹرکٹ کنٹرول روم اٹک کو ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں کال کرنے والے نے بتایا کہ جنڈ میں ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی ہے جس میں کروڈ آئل بہنا شروع ہو گیا ہے. پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ایس او پیز کے مطابق 1 ایمبولنس اور ایک فائر ویکل روانہ کر دی گئی۔ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے اور ایریا کو کارڈن آف کر دیا ہے ۔ بوگی میں تقریبا 43332 لیٹر کروڈ آئل ہے جو کہ مسلسل بہہ رہا ہے۔ ریلوے انتظامیاں اور پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی ہے۔ اس واقعہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے تمام حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں اور ایریا کلیر ہونے تک موقع پر موجود رہے گا

21/01/2023

مال گاڑی کو جنڈ اور چورہ شریف ریلوے اسٹیشن کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے جہاں پر ڈیزل سے بھری بوگیاں پٹری سے نیچے اترگئیں اور بوگیوں سے ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ رہا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حادثہ کی جگہ کو کور کر کےمقامی پولیس, ریسکیو1122 کا عملہ اور مختلف سیکورٹی ادارے جائے حادثہ پر موجود ہیں...

19/01/2023

ضرورت خون
اٹک میں
ایک مریض کو+O او پازیٹو خون کی ضرورت ہے اٹک میں ڈاکٹر وجاہت ہسپتال میں جو بھائی خون دینا چاہتا ہے
اس نمبر03105432020پر رابطہ کرے
شکریہ

18/01/2023

CCTV recording

بتاریخ 18 جنوری 2023 *اٹک،تکبیر کالونی، مکسچر مشین میں بازو آ جانے کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی*تفصیلات کے مطابق تکبیر کا...
18/01/2023

بتاریخ 18 جنوری 2023

*اٹک،تکبیر کالونی، مکسچر مشین میں بازو آ جانے کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی*

تفصیلات کے مطابق تکبیر کالونی کے قریب کام کے دوران حفاظتی اقدامات اختیار نہ کیے جانے پر 39 سالہ وحید ولد حق نواز کا بازو مکسچر مشین میں آنے کی وجہ سے کٹ گیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا

18/01/2023

بجلی بند رہے گی
آج مورخہ 18/1/2023 سروالہ ۔شینباغ۔ڈھوک گاما ۔شکردرہ میں صبح 09 بجے سے دن 02 بجے تک بجلی بند رہے گی

اٹک: سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد, امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی تھری شیخ سلیمان سرور نے...
17/01/2023

اٹک: سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد, امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی تھری شیخ سلیمان سرور نے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک ملک فخر زاد ایڈووکیٹ کو بار کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن اٹک محمد سلیم شہزاد, ماہر تعلیم شیخ آصف صدیقی, ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق, صدر پی پی تھری میاں شاہنواز شانی, نائب صدر عبداللہ خان, سیکرٹری اطلاعات پی پی تھری ملک شہریار اعوان, سٹی نائب صدر یاسر نثار, ملک صفدر اعوان ممبر جنرل کونسل, ضلعی صدر مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ سابق کونسلرطارق ولیم, ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر ,حاجی محمد رفیق, سابق کونسلر عبدالروف,ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایس ایم ٹی حافظ محمد عبداللہ, سٹی سینئر نائب صدر یوتھ عتیق اعوان اپن, شیخ حامد قدوس, سجاد خان, ملک عبدالوہاب و معززین علاقہ موجود تھے

16/01/2023

پشاور: معروف قانون دان لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوگئے تھے

لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح ر ہےکہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

ملک فخر ذاد ایڈووکیٹ کو صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹکاور سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ا...
14/01/2023

ملک فخر ذاد ایڈووکیٹ کو صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک
اور سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

رزلٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹکسال2023
14/01/2023

رزلٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک
سال2023

13 جنوری 2023*اٹک، ریلوے پل کے قریب 27 سالہ شخص تھل ایکسپریس سے ٹکرا کر جاں بحق*تفصیلات کے مطابق اٹک ریلوے پل کے قریب تح...
13/01/2023

13 جنوری 2023

*اٹک، ریلوے پل کے قریب 27 سالہ شخص تھل ایکسپریس سے ٹکرا کر جاں بحق*

تفصیلات کے مطابق اٹک ریلوے پل کے قریب تحصیل حضرو کے گاؤں مڑاڑیہ کا رہائشی 27 سالہ ظہور شاہ ولد مسکین شاہ تھل ایکسپریس سے ٹکرا کر سر پر شدید گہری چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہو گیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SNN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share