Zeeamd BARA

Zeeamd BARA Zeeamd-BARA

26/08/2026

وَمَا اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن (الانبیاء :107)
اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے

26/08/2026

Country music legend Dolly Parton has passed away. She was 80. The news of her demise was shared by her nephew, Bryan Seaver, via an Instagram video, as per PEOPLE. "My name is Bryan Seaver, son of Cassie Parton, and I'm representing the Parton and Owens family today announcing the passing of my aunt, Dolly Rebecca Parton Dean, Sister, Sis and Granny to one generation and Gigi to the next," he said in the video.



https://zeenews.india.com/people/country-music-legend-dolly-parton-dies-at-80-3068454.html

26/08/2026

آیت نور کے والد محمد شفیق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں صبح کام پر جلدی چلا جاتا ہوں اور اُس وقت آیت نور سو رہی ہوتی تھی۔ شام کو میری بیٹی کو میرا انتظار ہوتا تھا۔۔۔ میں جیسے ہی گھر میں داخل ہوتا تو وہ بھاگ کر مجھ سے لپٹ جاتی، جوس مانگتی اور پھر کہتی کہ مجھے موبائل دیں بابا۔‘
تفصیلات: https://bbc.in/4zFjNJY

26/08/2026

Eid Milad-un-Nabi Mubarak💖

26/08/2026

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہے خوبصورتی سے سجائےگئے ہیں اور آقائے دو جہاں سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آج عید میلادالنبی ﷺ پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد لاہور اور پشاور میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

کراچی میں گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ، جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کیا جارہا ہے تو کہیں مسجد نبویﷺ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ، شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

لاہور میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ، عید میلادالنبیﷺ کی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

پشاور میں رحمت اللعالمینﷺ کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰﷺ کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغان کیا گیا ہے ، محافل نعت اور میلادالنبیﷺ کے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، چپہ چپہ سرور کائنات کی آمد کی خوشی میں جگمگا رہا ہے، ہر جگہ جشن آمد رسول کے نعرے گونج رہے ہیں۔ مسجدوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس دن ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا ، نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزارِ حبیب مسجد پر عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلوس نکالے جائیں گے ۔ عید میلادالنبی ﷺ کے پیش نظر کے الیکٹرک نے آج کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

26/08/2026
25/08/2026

پنجاب میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجری کے ذریعے مصنوعی دل لگانے کے منصوبے پر عملی پیش رفت شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے ڈین معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر حسنات احمد خان اور چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرقد عالمگیر کو منصوبے پر فوری عملدرآمد کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مذکورہ ماہرین کی سفارش پر چین سے کم از کم 10 مریضوں کے لیے 10 مصنوعی دل منگوانے کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ہے، جس پر عملی کام شروع کردیا گیا ہے۔

23/08/2026

شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کیس میں بڑی پیشرفت..... تفصیل پہلے کمنٹ میں

Address

ذی اے ایم ڈی
Attock City

Telephone

+923071102022

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zeeamd BARA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zeeamd BARA:

Shortcuts

Share