District News Network DNN

District News Network DNN DNN ATTOCK

اٹک ( لیاقت عمر) ملک کو آزاد ہوئے پچھتر سال ہونے کو ہیں کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی مملکت خداداد پاکستان میں ابھی تک ل...
25/06/2022

اٹک ( لیاقت عمر) ملک کو آزاد ہوئے پچھتر سال ہونے کو ہیں کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی مملکت خداداد پاکستان میں ابھی تک لاالہ الااللہ کا نظام نافذ نہ ہو سکا ریاست مدینہ کی طرز پر ملک کو بنانے والے نے سوائے نعرے کے اور کچھ نہ کیاموجودہ پی ڈی ایم والوں کی حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا آئی ایم ایف کی گود میں ملک کو پھینک دیا پی پی پی،پی ایم ایل ن اور تحریک انصاف وغیرہ کو اقتدار دے کر سب کو دیکھ لیا،عوام کو چاہیے کہ وہ اب جماعت اسلامی کو موقع دے انشاءاللہ قومی مسائل کو جماعت اسلامی ہی حل کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحصیل اٹک کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور این اے 49 سے امیدوار قومی اسمبلی اقبال خان نے کیا اجلاس کی صدارت امیر تحصیل مولانا محمد الیاس انگوی نےکی اجلاس سے ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال،ڈپٹی سیکرٹری قاری اشفاق احمد،نائب امیرضلع مولانا محمد نعیم اللہ، ناظم انتخاب محمد اقبال ملک ، لیاقت عمراور ذوالقرنین نے بھی خطاب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک دینی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں نے پرامن تبدیلی کی خواہاں ہے موجودہ حکمران ہوں یا سابقہ انہوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا کر رکھ دیا ہے ہر ایک نے غیر ملکی قرضوں کی سکیمیں جاری رکھیں جس سے وہ اپنی تجوریاں بھرتے رہے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ہر ایک نے سابقہ حکومت پر ذمہ داری ڈالی موجودہ حکمران بھی وہی بیانیہ جاری رکھے ہوئے ہیں واضح نظر آ رہا تھا کہ وہ ناکام رہیں گے انہوں نے کیوں پنگا لے کر اقتدار حاصل کیا اب جبکہ کہ ان کے پاس حکومت آگئی ہے تو عوام کو ریلیف دیں مسائل حل کریں کرپشن لوٹ مار ،دھوکہ دہی،فحاشی عریانی اور بے حیائی عام ہو چکی ہے اس پر قابو پائیں لیکن یہ ایسا نہیں کر سکیں گے موجودہ مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے جماعت اسلامی کی قیادت اور اس کے لیڈر اہل،دیانت دار،باصلاحیت اور کھرے لوگوں پر مشتمل ہے ان پر کسی قسم کا کوئی داغ دھبہ نہیں یہ حکومت میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات پورے پاکستان پنجاب ،سندھ، کے پی کے ،بلوچستان،کشمیر سمیت گلگت اور شمالی علاقہ جات میں بھی موجود ہیں یہ لوگوں کی خدمت کرنے والی جماعت ہے عوام جب ووٹ کی پرچی کے ذریعے سے اقتدار میں لائیں گے تو تمام مسائل حل ہوں گے موجودہ حالات میں تمام مسائل کا حل جماعت اسلامی ہے انہوں نے کارکنان سے کہا ہاں کہ وہ رابطہ تیز کر دیں انشاءاللہ اللہ اس مرتبہ عوام ووٹ جماعت اسلامی ہی کو دیں گے اجلاس سے امیر تحصیل مولانا محمد الیاس انگوی نے بھی خطاب کیا۔

14/06/2022

اٹک ( لیاقت عمر) ریجنل الیکشن کمشنر ، راوالپنڈی چوہدری علیم شہاب کا ضلعی الیکشن کمیشن اٹک کی طرف سے ابتدائی انتخابی فہرستوں کیلئے بنا ئے گئے مختلف ڈسپلے سنٹر ز کا دورہ ریجنل الیکشن کمشنر راوالپنڈی چوہدری علیم شہاب نے ضلعی الیکشن کمیشن ایک کی طرف سے ابتدائی انتخابی فہرستوں کیلئے بنائے گئے مختلف ڈسپلے سنٹر ز کا دورہ کیا اور وہاں عملہ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر اٹک نور الخطاب نے ریجنل الیکشن کمشنر کو ضلع بھر میں بنائے گئے ڈسپلے سنٹرز کے بارے بریفنگ دی ریجنل الیکشن کمشنر نے متعلقہ سٹاف کو ہدائت کی کہ وہ ڈسپلے سنٹر پر آنے والے تمام شہریوں کی مکمل راہنمائی کر میں اور انہیں ہر ممکن معلومات فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انتخابی عمل کا حصہ بنایا جا سکے انہوں نے تمام ڈسپلے سنٹر ز پر بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی الیکشن کمشنر نور الخطاب اور ضلعی الیکشن کمیشن کے عملے کی کار کردگی کو سراہا ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے چوہدری علیم شہاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں شفاف انتخابات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے ابتدائی فہرستوں کولوگوں تک پہنچانے کیلئے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ڈسپلے سنٹر ز بنا ئے گئے ہیں جہاں سٹاف ہفتہ کے ساتوں دن لوگوں کی راہنمائی کیلئے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج اور کسی بھی درستگی کیلئے ڈسپلے سنٹر یا الیکشن کمیشن کے قریبی دفتر رابطہ کر سکتے ہیں اور انہوں نے ڈسٹرکٹ ووٹر ممبر کمیٹی کی پوری میڈ یا ٹیم کا شکر یہ ادا کیا جو ان کے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہے اور لوگوں کو آگاہی مہم کے بارے میں بتاتے ہیں ۔

14/06/2022

تھانہ صدر اٹک کے علاقہ فقیر آباد کی حدود میں دس سالہ بچی ھادیہ بی بی دختر محمد اجمل کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا معاملہ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا آئی جی پنجاب راو¿ سردار علی خان سے اٹک میں 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ایس ڈی پی او صدر اٹک کی زیر نگرانی ٹیمز کی تشکیل، ایس ایچ او صدر اٹک کو 48 گھنٹوں کے اندر نامعلوم ملزم کی گرفتاری کا حکم ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال سے بچی کا پوسٹمارٹم مکمل،فرانزک رپورٹ روانہ کر دی گئی ۔ مقتولہ بچی اور شبہ میں گرفتار قاری اکرام کا ڈی این اے حاصل کر لیا گیا۔لیاقت عمراٹک

اٹک۔ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے خوشحال گڑھ تحصیل جنڈ چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ عدنان ا...
13/06/2022

اٹک۔ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے خوشحال گڑھ تحصیل جنڈ چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ عدنان انجم راجہ بھی موجود تھے۔چیک پوسٹ پر موجود سٹاف کی حاضری چیک کی اور کہا کہ کھاد، آٹا اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت چوکنا رہیں۔پنجاب سے کے پی کے جانیوالی تمام مال بردار گاڑیاں پر کڑی نظر رکھی جائے۔گندم و کھاد کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف موقع پر فوری و سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیاقت عمر

الخدمت پنجاب شمالی کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک میں ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اٹک سے سلائی کڑھائی کا کورس مکمل...
11/06/2022

الخدمت پنجاب شمالی کے تعاون سے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک میں ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر اٹک سے سلائی کڑھائی کا کورس مکمل کرنے والی خواتین اور بچیوں میں سلائی مشیننیں تقسیم کی گئیں اس تقریب کا انعقاد جامعتہ المحصنات اٹک میں کیا گیا تقریب میں محرم رضوان احمد صاحبب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی، محترم ناجیہ بی بی صاحبہ صدر ومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محترمہ رخسانہ جبین صاحبہ ناظمہ JI یوتھ پنجاب شمالی اور نگراں جامعتہ المحصنان اٹک ، محترم ندیم انجم عباسی صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک ، محترم عمادالامین صاحب جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک اور محترم محمد عدنان صاحب پرنسیپل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر نے شرکت کی

11/06/2022

حکومت پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں پرائیس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک ابرار احمد اور ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین نے کی۔اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔بعدازاں بازار کادورہ کیا

11/06/2022

Oc
پنڈی گھیب.سے راولپنڈی جانے والی فیملی کار میں کھڑپہ انٹرچنیج کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کار میں سوار تین افراد معجزاتی طور پر محفوظ رہیں.تینوں کا تعلق پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں دندی سے تھا.جبکہ فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود عملہ تاخیر سے پہنچا

ہزارہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 جوان جاں بحق جبکہ 3 شدید زخ...
10/06/2022

ہزارہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 جوان جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے جانبحق ہونے والوں میں 18 سالہ حسیب ولد زاہد محمود اور 18 سالہ موسیٰ ولد منصور علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ دانش ولد شیر رحمان، 8 سالہ جمال شاہ ولد سعید اور 18 سالہ سید کمیل ولد نزیر حسین شامل ہیں۔جانبحق اور زخمیوں کا تعلق حسن ابدال سے ہے

Address

Attock City
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District News Network DNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share