
15/07/2025
اٹک (بیورو رپورٹ) تجاوزات ۔۔۔۔۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید اور چیف آفیسر بلدیہ سردا ر آفتاب احمد خان کی زیر نگرانی بلدیہ کے عملے کا تجا وزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن، آپریشن کے دوران ناجائز تجا وزا ت کے زمرے میں آنے والے اشیا ء کو ضبط کر کے وارننگ اور جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلا ت کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید اور چیف آفیسر بلدیہ سردا ر آفتاب احمد خان کی زیر نگرانی بلدیہ عملے نے فوارہ چوک، سول بازار، فروٹ بازار، صرافہ چوک میں ناجائز تجا وزا ت کرنے والو ں کے خلا ف آپریشن کیا، جس میں فٹ پا تھ اور رو ڈ پر پڑے نا جا ئز تجا وزا ت کے زمرے میں آنے والے سامان کو ضبط کیا گیا اس کے علاوہ دوکاندا رو ں کو وا رننگ دی گئیں کہ اپنے دوکانو ں کے شیڈز جو کہ ناجائز تجا وزات میں آتے ہیں انہیں فوری طور پر ہٹا یا جائے بصورت دیگر جرمانے کے ساتھ ساتھ شیڈز بھی تو ڑے جائیں گے اور سر کاری احکامات کی حکم عدولی پر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی، آپریشن میں ٹریفک کا عملہ بھی موجود تھا۔