Attock TV HD

Attock TV HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Attock TV HD, TV Channel, Attock City.

ملک آذان اعوان نے سابق وزیر اعظم و قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف صاحب اور ان کے صاحب زادے حسین نواز صاحب س...
24/03/2023

ملک آذان اعوان نے سابق وزیر اعظم و قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف صاحب اور ان کے صاحب زادے حسین نواز صاحب سے ان کی رہاش گاہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں میاں صاحب سے موجودہ اٹک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملک آذان اعوان نے میاں صاحب کو ملک طاہر اعوان صاحب کا اٹک کی موجودہ صورتحال کا پیغام پہنچایا۔ میاں صاحب مزید بات چیت کرتے ہوئے سابقہ ایم پی اے شاویز خان اور جہانگیر خانزادہ کی خیریت دریافت کی۔

22/03/2023
22/03/2023

*بریکنگ نیوز:*

*رمضان المبارک کا چاند 🌙 نظر آ گیا ہے۔ پہلا روزہ کل بروز جمعرات کو ہو گا۔

حسن ابدال جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی پولیس وین کو ٹکر پولیس اہلکار زخمی۔زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد دینے کےحوالے ٹی ایچ کیو...
17/03/2023

حسن ابدال جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی پولیس وین کو ٹکر پولیس اہلکار زخمی۔
زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد دینے کےحوالے ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار۔ڈی پی او اٹک سردار غیاث زخمی ہونے والے اہلکار کی عیادت کو حسن ابدال ٹی ایچ کیو پہنچ گئے ۔

نمائندہ (باغی فرحان اسلم خصوصی رپورٹ) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی اٹک بلدیہ ہال میں تقریب کا انعقاد...
17/03/2023

نمائندہ (باغی فرحان اسلم خصوصی رپورٹ) خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی اٹک بلدیہ ہال میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں خواتین حقوق کو فروغ دیتے ہوٸے سیلبریٹ کیک بھی کاٹا گیا۔
خواتین کو مذہبی شرحی ۔ماشرتی طور پر آزادی عزت و احترام کے ساتھ حقوق اور فراٸض پر مقررین نے روشنی ڈالی گی. 8 مارچ کی تاریغ رقم کرنے والی پڑھی لکھی باشعور خاتون تھی۔اٹک انسانی حقوق علمبدار مس شیرین اسلم محکمہ بہبود آبادی اور دیگر محکمہ جات میں خواتین لیے الگ واش روم اور الگ ویٹینگ ایریا ہو جہاں بچو کو فیڈ کرواسکیس ۔ہر محکمہ میں ہراسمنٹ بل ۔وویمن راٸٹس کا نوٹس آویزاں ہو۔
ڈاکٹر سیداخترنے کہا کے دین اسلام اور تمام مذاہب خواتین کے احترام اور حقوق کا درس دیتے ہیں ہمیں محکمانہ طور پر اور ہر فرد کو اپنے گھرانوں میں اس بات کو عمل پیرالازم ہے ۔۔سلمہ خاتون نے کہا کے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین کام کر رہی ہیں۔کرن آفتاب نے قانونی طور پر خواتین کے حقوق قوانین بل دفعات پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر انیقہ ملک نے بتایا ہمارے محکمہ میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے ہمارا عزم خواتین کو صحت کے ساتھ بنیادی سہولیت کے ساتھ حقوق و اگاہی بہتر رول پر کام کررہے ہیں.
ضلعی آفیسر اٹک پاپولیشن ویلفٸیر ڈیپارٹمنٹ ظفر اقبال کی سرپرستی میں خواتین کے عالمی دن کو بھر پور انداز میں منایا گیا خواتین سٹاف محکمہ بہبود آبادی نے خواتین کو بااختیار بہتر ماحول کی فراہمی کے ساتھ فراٸض اداٸیگی بہترین ترجمانی کرتے ہوٸے مثال برقرار رکھی. مزید کہا کے دین و نیاوی طور پر عورت کوجومقام حاصل ہے ہم سب کو حقیقی طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے

*ریجنل پولیس آفیسر  راولپنڈی سید خرم علی کا ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،*  *اٹک پولیس مزید جانفشانی اور ل...
16/03/2023

*ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کا ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد،*
*اٹک پولیس مزید جانفشانی اور لگن سے جرائم کے خاتمے کی کوشش جاری رکھے عوام کے ساتھ رویوں کو بہتر بنایا جائے تا کہ انہیں احساسِ تحفظ ہو ،آر پی او راولپنڈی سید خرم علی*

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے ہمراہ ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل، ضلع اٹک تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ،تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔آر پی او راولپنڈی نےضلع بھر میں درج شدہ تمام قتل ،ڈکیتی ،اغواء ، چوری ،ریپ اور دیگر مقدمات میں اٹک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اٹک پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران کو اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔قتل ،ڈکیتی ،چوری ،ریپ اور دیگر سنگین مقدمات میں کرائم سین یونٹ اور جدید سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔آر پی او راولپنڈی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گینگز کی گرفتاری اٹک پولیس کے افسران کو سراہتے ہوئے مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مزید جانفشانی اور لگن سے جرائم کے خاتمے کی کوشش جاری رکھے عوام کے ساتھ رویوں کو بہتر بنایا جائے تا کہ انہیں احساسِ تحفظ ہو اور تھانے آتے وقت کوئی شخص کسی جھجک یا خوف کا شکار نہ ہو۔انہوں نے پولیس افسران کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی تاکید کی تا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹا جا سکے آخر میں عرضِ پاک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیس وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نے شجرکاری مہم کے تحت ڈی پی او آفس اٹک میں پودا لگایا۔آر پی او راولپنڈی کا کہنا ت...
16/03/2023

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی نے شجرکاری مہم کے تحت ڈی پی او آفس اٹک میں پودا لگایا۔آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا اس مہم کا مقصد شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب شہریوں کو راغب کرنا ہے۔ ہر شہری کم ازکم دو دو پودے لگا کر ملک کو سر سبز بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے ہم سب کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہو گی۔

اٹک (        ) رفاہ انٹرنیشنل کالج اٹک کیمپس صحافیوں کے بچوں کو سکالر شپ دے گا۔معاہدہ طے پا گیا۔ پرنسپل راﺅ طالش بدر نے ...
16/03/2023

اٹک ( ) رفاہ انٹرنیشنل کالج اٹک کیمپس صحافیوں کے بچوں کو سکالر شپ دے گا۔معاہدہ طے پا گیا۔ پرنسپل راﺅ طالش بدر نے اٹک کے صحافیوں کے ساتھ MOUپر دستخط کر دئیے ۔ اس معاہدہ کے تحت صحافیوں کے بچوں کے لیے سکالرشپ اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں رفاہ انٹر نیشنل کالج یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اٹک کے صحافیوں کے وفد نے شرکت کی ۔ اپنی گفتگو میں پرنسپل راﺅ طالش بدر نے بتایا کہ رفاہ انٹرنیشنل کالج کا آغاز 2021ءمیں ہواء۔ اور پہلے سال ہی طلباءو طالبات کی ایک کثیر تعداد میں انٹر میڈیٹ اور بی ایس سی لیول کے مختلف پروگرامز میں داخلے لیے ہماری فیسیں دیگر اداروں سے بہت کم ہیں اور جومعائدہ اٹک کے صحافیوں سے ہوا ہے اس کے تحت صحافیوں کو فیسوں میں 30%رعایت دی جائیگی اوران کے بچوں سے ایڈمشن فیس اور سالانہ چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے اس موقع پر سینئیر صحافی جاوید کشمیری نے کہا کہ صحافی بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں رفاہ انٹرنیشنل کالج کا صحافیوں کے بچوں کے لیے یہ احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر تعلیمی ادارے بھی صحافیوں کے لیے ایسے اقدامات کریں گے جس سے صحافی اپنے بچوں کو اعلیٰ اداروں سے تعلیم دلوا سکیں گے۔
سئنیر صحافی طارق محمود صدر پنجاب پریس کلب نے پرنسپل صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کے فلاح و بہبو دکے لیے رفاہ انٹرنیشنل کالج کا MOUپر دستخط کرنا انتہائی احسن فیصلہ ہے اور ہم بطور صحافی ادارے کے قوائد و ضوابط پرعمل کرتے ہوئے کالج کے ساتھ ہیں۔راشد اویس وائس چئیر مین اٹک یونین آف جرنلسٹس نے اپنے الفاظ میں کہا کہ اٹک یونین آف جرنلسٹس کے چئیرمین کی کوششوں کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا اور ہم اس MOUکی پاسبداری کریں گے اور بلاتفریق تمام صحافیوں کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔حاجی ممتازحسین تاج جنرل سیکریٹر ی پنجاب پریس کلب اٹک نے پرنسپل رفاءانٹرنیشنل کالج راﺅ طالش بد ر کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی گفتگو میں انہوں نے صحافیوں کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے اٹک یونین آف جرنلسٹس کی خدمات کو سراہا تقریب میں اٹک کے معروف صحافی طارق محمود ،راشد اویس ، جاوید کشمیر ی،ڈاکٹر لیاقت منیر قادری ، حاجی ممتاز حسین تاج ، قمر عباس جعفری ، ایاز خان، فہیم نعمت خٹک، جاوید خٹک ،جاوید اختر اعوان، باغی فرحان اسلم اور عدنا ن خان نے شرکت کی تقریب میں MOUپر دستخط کیے گئے اور پرنسپل راﺅ طالش بد ر نے صحافیوں کو کالج کا وزٹ کروایا ،ایاز خان اٹک پریس کلب نے پرنسپل صاحب کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر لیاقت منیر قادری چئیرمین اور راشد اویس وائس چئیر مین اٹک یونین آف جرنلسٹ کی خدمات کو سراہا ۔

سابق وائس چیرمین ملک طاہر اعوان نے تین میلا چوک اٹک پر مسحی برادری کی جانب سے کرسمس کیک سرمنی میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت...
21/12/2022

سابق وائس چیرمین ملک طاہر اعوان نے تین میلا چوک اٹک پر مسحی برادری کی جانب سے کرسمس کیک سرمنی میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ملک صاحب نے خطاب کرتے ہوئے میڈم شیریں اسلم کی حوصلہ آفزائی کی اور کہا کہ ہم سب اس سبز پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور ہم سب کو مل کر اتحاد کے ساتھ رہنا چائیے۔

ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے گورنمنٹ بوائز  سکینڈری سکول جبی کسراں کا دورہ کیا.* ڈپٹی کمشنر نے کلاسز میں اساتذہ...
21/12/2022

ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول جبی کسراں کا دورہ کیا.
* ڈپٹی کمشنر نے کلاسز میں اساتذہ کی غیر موجودگی کا پر ناراضگی کا اظہار کیا.
* انہوں نے سکول میں تدریسی عمل، اساتذہ کی حاضری، صفائی و ستھرائی اور بچوں کے لیے سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا.
* سکولوں میں جدید نظامِ تعلیم اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اٹک
Chief Secretary Punjab Commissioner Rawalpindi Official

Address

Attock City

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock TV HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category