The Political & Social Diary Of Attock اٹک کی سیاسی وسماجی ڈائری

The Political & Social Diary Of Attock اٹک کی سیاسی وسماجی ڈائری Diary Tv Social Media Network

وفاق نے گیس کے گھریلو کنکشن پر عائد پابندی اٹھالی۔وفاقی وزراء علی پرویز اور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانف...
10/09/2025

وفاق نے گیس کے گھریلو کنکشن پر عائد پابندی اٹھالی۔

وفاقی وزراء علی پرویز اور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، جس میں وفاق کی جانب سے گیس کے گھریلو کنکشن پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وفاق نے گیس کے گھریلو کنکشن پر عائد پابندی اٹھالی، عوام کی سہولت کیلئے آر ایل این جی کے نئے کنکشنز کا اجراء کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آر ایل این جی درآمدی ایل پی جی کے مقابلے میں 35 فیصد سستی ہوگی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی زیر نگرانی ڈی پ...
09/09/2025

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی زیر نگرانی ڈی پی او آفس اٹک میں انٹرن شپ کرنے والے اسٹوڈنٹس کو سیف سٹی اٹک کا وزٹ کروایا گیا جس میں اسٹوڈنٹس کو پولیس ورکنگ کے بارے میں بتایا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس

12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع اٹک میں مثالی امن و امانگزشتہ روز ضلع اٹک میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام...
08/09/2025

12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع اٹک میں مثالی امن و امان

گزشتہ روز ضلع اٹک میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس بابرکت دن کے موقع پر ضلع بھر میں مکمل امن و امان قائم رہا، جس کا سہرا پولیس فورس اور خفیہ اداروں کی محنت، منصوبہ بندی اور جانفشانی کو جاتا ہے۔

ضلع پولیس نے جہاں جلوسوں اور محافل میلاد کی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے، وہیں خفیہ ادارے خصوصاً اسپیشل برانچ نے پسِ پردہ رہ کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہر جلوس کے روٹ پر سخت نگرانی، شرپسند عناصر پر کڑی نظر اور بروقت معلومات کے تبادلے نے یہ ثابت کیا کہ ادارے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور مستعد ہیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ مختلف محافل اور جلوسوں میں عوام نے پورے جوش و خروش سے شرکت کی مگر کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہمارے ادارے نہ صرف عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں بلکہ باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے ذریعے ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے میں مصروفِ عمل ہیں۔

ہم بطور شہری اس بات کے معترف ہیں کہ اٹک پولیس اور اسپیشل برانچ نے جس طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ لائقِ تحسین ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف عوام کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں بلکہ اداروں کی نیک نامی اور وقار میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور بالخصوص ضلع اٹک کو ہمیشہ امن و سکون کا گہوارہ بنائے اور ان اداروں کے جوانوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

06/09/2025

گزشتہ دنوں اٹک کے حوالے سے ایک اہم خبر دنیا بھر کی نیوز اداروں کی زبان پر سننے کو ملی کہ اٹک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں/

خبر ضلع اٹک کے تحصیل جنڈ کی ہے جہاں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ۔

اس حوالے سے ہم نے خصوصی گفتگو کیلئے
سابقہ وفاقی وزیر ملک آمین اسلم صاحب کو ٹیلی فون لائن پر مدعو کیا ۔

اہم سوال یہی تھا کہ ضلع اٹک سے نکلنے والے ذخائر چاہے وہ تیل و گیس ہو یا بجلی / اٹک کے عوام کو رائلٹی کیوں نہیں ملتی ؟

گفتگو ملاحظہ فرمائیں ۔

مکمل گفتگو دیکھنے سننے کیلئے لنک پر کلک کیجیے
https://m.youtube.com/watch?v=dhjt9iCXQls



06/09/2025

’’بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی ، انشاء اللہ اگلی بار سکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا‘‘
ایئر وائس مارشل شہریار خان

{وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ:اور ہم نے تمہیں  تمام جہانوں  کیلئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ۔} ’’  اَ...
06/09/2025

{وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ:
اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ۔}

’’ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلٰى آلِهٖ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا ‘‘

05/09/2025
🚆 پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم!وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی صاحب کے ہمراہ م...
05/09/2025

🚆 پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم!
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی صاحب کے ہمراہ ملک علی حمزہ صفدر ( رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پی پی-3) کا کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب سے اہم ملاقات۔

پنجاب ایمرجینسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 04 ستمبر 2025 *اٹک، ماڑی گاؤں، نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل* تفصی...
04/09/2025

پنجاب ایمرجینسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
04 ستمبر 2025

*اٹک، ماڑی گاؤں، نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل*

تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے ماڑی گاؤں میں نامعلوم افراد نے 33 سالہ ضامن علی ولد محمد صفدر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد مقتول کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا
نمائندہ ریسکیو

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے انسپکٹر جنید احمد کو پبلک ریلیشن آفیسر فار اٹک پولیس تعینات کر دیا۔ترجمان/اٹک...
30/08/2025

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے انسپکٹر جنید احمد کو پبلک ریلیشن آفیسر فار اٹک پولیس تعینات کر دیا۔
ترجمان/اٹک پولیس

اٹک اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو سنوبر سلطان خان نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔ آخری ...
28/08/2025

اٹک

اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو سنوبر سلطان خان نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔ آخری تاریخ کے ریٹرن فائل کرنے کی صورت میں ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ و صرافہ ایسوسی ایشن سٹی وضلع اٹک میں آگاہی مہم کے سلسلہ میں تاجر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ضلعی صدر صرافہ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اٹک محمد افتخار صراف ۔ جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار ۔ سنئیر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران سٹی وضلع رجسٹرڈ اٹک حاجی رحمت خان ۔ جوائنٹ سیکرٹری شیخ سعید احمد۔ صدر سٹی ٹریڈرز یونین اٹک الحاج محمد الماس چشتی۔ محمد ندیم صراف۔ احتشام خان ۔ محمد خالد بٹ صراف۔ چوہدری اعجاز احمد صراف۔ بلال علی صراف ۔ محمد عارف ۔ جمیل مغل صراف۔ محمد فہیم صراف۔سرپرست صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد حنیف اور دیگر تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تاجر رہنماؤں نے اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو سنوبر سلطان خان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو سنوبر سلطان خان نے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد تاجروں کو آگاہی دینا ہے فائلنگ اور ریٹرن فائلنگ کے لیے مہم کے دوران اٹک کے تاجروں نے ہماری بہت حوصلہ افزائی کی ۔

تاجروں کے ساتھ اجلاس بہت مفید رہی ۔ تاجروطن کی تعمیر وترقی کا عزم نبھانیں کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر سے قبل بروقت جمع کرائیں ۔ ٹیکس کی ادائیگی کیش کے علاوہ آسان ٹیکس ایپ اور اپنے اکاؤنٹ سے براہ راست انٹرنیٹ اور موبائل بینکنگ ۔ کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم مشین سے بھی کی جاسکتی ہے۔ ٹیکس کی رقم قومی تعمیر وترقی میں استعمال ہوتی ہے ۔

سیلاب: ہماری بدانتظامی اور نااہلی کی سزادریا انسان کے لیے زندگی کا تحفہ ہوتے ہیں۔ یہ زمین کو زرخیز کرتے ہیں، کھیتوں کو س...
28/08/2025

سیلاب: ہماری بدانتظامی اور نااہلی کی سزا

دریا انسان کے لیے زندگی کا تحفہ ہوتے ہیں۔ یہ زمین کو زرخیز کرتے ہیں، کھیتوں کو سیراب کرتے ہیں اور تہذیبوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔ لیکن قومیں اپنے دریاؤں کے ساتھ جیسا سلوک کرتی ہیں، دریا بھی ویسا ہی جواب دیتے ہیں۔ کوئی انہیں اپنی خوشحالی کا ذریعہ بناتا ہے اور کوئی اپنی بربادی کا سبب۔

ہمارا پڑوسی بھارت مثال کے طور پر موجود ہے۔ آزادی کے بعد اس نے اپنے دریاؤں کو قابو میں کرنے کا فیصلہ کیا۔ بڑے بڑے ڈیم بنائے، بیراج تعمیر کیے، پانی ذخیرہ کیا، بجلی پیدا کی اور زراعت کو سہارا دیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ دریا وہاں ترقی کا زینہ بن گئے۔

اب ذرا اپنا حال دیکھئے۔ ہمارے پاس دریائے سندھ جیسا شاندار دریا تھا، اس کی شاخیں تھیں، مگر ہم نے کیا کیا؟ ہم نے ان دریاؤں کے راستوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنا ڈالیں۔ ہم نے پانی کے قدرتی بہاؤ کو بند کر دیا۔ جہاں پانی کو سانس لینا چاہیے تھا، وہاں ہم نے کنکریٹ اور اینٹوں کا جنگل اُگا دیا۔ جب بارشیں زیادہ ہوئیں تو پانی نے اپنی پرانی راہوں کو ڈھونڈ نکالا۔ گاؤں اجڑ گئے، شہر ڈوب گئے اور زندگی کا سب کچھ بہہ گیا۔

یہ کوئی قدرتی آفت نہیں تھی، یہ ہماری بدانتظامی اور نااہلی کی سزا تھی۔ دنیا میں سیلابوں پر قابو پانے کے صرف دو طریقے ہیں: یا تو پانی کو ڈیموں اور بیراجوں کے ذریعے سنبھال لیا جائے، یا پھر پانی کے قدرتی راستوں کو محفوظ چھوڑ دیا جائے۔ افسوس کہ ہم نے دونوں راستے چھوڑ دیے۔ نہ ہم نے پانی ذخیرہ کیا اور نہ ہی اس کے راستے بچائے۔ ہم نے وقتی فائدے کے لیے زمینیں بیچ دیں اور دائمی نقصان اپنی جھولی میں ڈال لیا۔

بھارت نے دریا کو زندگی بنایا، ہم نے اسے موت کا پیغام بنا دیا۔ آج جب سیلاب آتا ہے تو یہ ہمیں ہماری اپنی کوتاہی یاد دلاتا ہے۔ سوال صرف یہ ہے: کیا ہم آج بھی سبق سیکھنے پر آمادہ بھی ہیں؟

اگر آج ہم نے اپنے دریاؤں کے راستے خالی نہ کیے، اگر ہم نے نئے ڈیم نہ بنائے، اگر ہم نے سیلاب کو قابو کرنے کے بجائے اس کے ساتھ جینے کی حکمتِ عملی نہ اپنائی، تو آنے والے دنوں میں یہ سیلاب صرف زمینیں نہیں بلکہ پورے شہر بہا لے
جائیں گے۔

ملک امین اسلم خان

Address

Attock City
43600

Telephone

+923333108533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Political & Social Diary Of Attock اٹک کی سیاسی وسماجی ڈائری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Political & Social Diary Of Attock اٹک کی سیاسی وسماجی ڈائری:

Share