SNN News

SNN News Welcome to SNN New News (SNN) Official Page ..............
Enjoying and keep Promoting this Page
Ho

فری معائنہ شکردرہ کی عوام کے لیے خوشخبری ڈاکٹر سیف اللہ  چائلڈ سپیشلسٹ اینڈ جنرل فزیشن
29/01/2026

فری معائنہ
شکردرہ کی عوام کے لیے خوشخبری
ڈاکٹر سیف اللہ چائلڈ سپیشلسٹ اینڈ جنرل فزیشن

شکردرہ ویلفیئر کلینک
29/01/2026

شکردرہ ویلفیئر کلینک

خوشخبری  اب آپ کے قریب ترین ڈاکٹر سیف اللہ مریضوں کا چیک اپ کیا کریں گے یہ سہولت شینباغ ۔سروالہ۔شکردرہ۔ڈھوک گاماں۔چھوئی۔...
28/12/2025

خوشخبری اب آپ کے قریب ترین
ڈاکٹر سیف اللہ مریضوں کا چیک اپ کیا کریں گے
یہ سہولت شینباغ ۔سروالہ۔شکردرہ۔ڈھوک گاماں۔چھوئی۔
سرگ سالار۔ڈھیری کوٹ۔ ڈھیری چوہان ۔ کی عوام کے لیے ہے
لیبارٹری کے تمام ٹیسٹ کی سہولت انتہائی مناسب قیمت کر موجود ہے

کلینک ٹائم
صبح 09:00 بجے سے دن02:00بجے اور شام 04:00بجے سے رات 08:00 بجے تک

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 23 دسمبر 2025*اٹک: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق کی مسیحی برادری کے ریسکیو...
23/12/2025

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
23 دسمبر 2025

*اٹک: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق کی مسیحی برادری کے ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ خوشیوں میں شرکت*

ریسکیو 1122 اٹک کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر انہیں دلی مبارک باد دی۔ اس موقع پر مسیحی ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو پھول پیش کیے، جو باہمی محبت، احترام اور خلوصِ نیت کی خوبصورت علامت تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اس محبت بھرے جذبے پر اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ پر زور دیا۔

ڈاکٹر اشفاق نے مسیحی ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بلا امتیاز انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں اور ہر ایمرجنسی میں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر فرائض انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 ایک مضبوط اور متحد ٹیم ہے جہاں تمام اہلکار ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر ایڈمن،اپریشنل اور کنٹرول روم کے آفیسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اتحاد، محبت اور امن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

طاہر محمود
ایس این این نیوز
03215755323

19/12/2025

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
19 دسمبر 2025

*اٹک نیو ہٹیاں روڈ پر دو کاروں میں تصادم، 6 افراد زخمی*

اٹک نیو ہٹیاں روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اٹک کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں چار خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

*پہاڑی علاقے میں گاڑی کھائی میں گرنے کی صورت میں ریسکیو 1122 اٹک کی بریار ہرو پل پر فرضی مشق* پہاڑی علاقوں میں ممکنہ حاد...
19/12/2025

*پہاڑی علاقے میں گاڑی کھائی میں گرنے کی صورت میں ریسکیو 1122 اٹک کی بریار ہرو پل پر فرضی مشق*

پہاڑی علاقوں میں ممکنہ حادثات سے نمٹنے اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریسکیو 1122 اٹک کی جانب سے ایک فرضی ریسکیو مشق کا انعقاد کیا گیا۔

یہ فرضی مشق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر جبکہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے نہ صرف اس تمام مشق کا تفصیلی معائنہ کیا بلکہ موقع پر موجود رہ کر براہِ راست نگرانی بھی کی، جبکہ اس پوری فرضی مشق کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کی۔

فرضی منظرنامے کے مطابق پھسلن کے باعث ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس میں تین مریض سوار تھے۔ ان میں سے دو مریض شدید زخمی جبکہ ایک مریض محفوظ حالت میں تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اٹک کی تربیت یافتہ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جدید ریسکیو آلات، رسیوں اور محفوظ تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں تینوں مریضوں کو کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی فرضی مشقیں پہاڑی علاقوں میں پیش آنے والے حادثات کے دوران بروقت اور مؤثر ریسکیو کے لیے نہایت اہم ہیں، جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔اور ریسکیو 1122 اٹک مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تربیتی اور عملی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

طاہر محمود
ایس این این نیوز
03215755323

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 19 دسمبر 2025 *اٹک: دارلاسلام کالونی میں 22 سالہ نوجوان کی خودکشی* اٹک کے علاقے دار...
19/12/2025

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
19 دسمبر 2025

*اٹک: دارلاسلام کالونی میں 22 سالہ نوجوان کی خودکشی*

اٹک کے علاقے دارلاسلام کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

22 سالہ ثمر عباس ولد غلام یاسین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلےمیں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 19 دسمبر 2025 *پنڈیگھیب ،سی پیک تھٹی کلراں انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد زخ...
19/12/2025

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
19 دسمبر 2025

*پنڈیگھیب ،سی پیک تھٹی کلراں انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 5 افراد زخمی*

تفصیلات کے مطابق سی پیک پر تھٹی کلراں انٹرچینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک ہائی ایس گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال پنڈیگھیب منتقل کر دیا

زخمیوں میں 38 سالہ اسلام نبی، 25 سالہ محمد عادل، 46 سالہ سیف اللہ، 36 سالہ زوجہ عظمت حسین اور 33 سالہ محمد اعجاز شامل ہیں۔

طاہر محمود
ایس این این نیوز
03215755323

شین باغ اور گردونواح کی عوام  کے لیے خوشخبری
19/12/2025

شین باغ اور گردونواح کی عوام کے لیے خوشخبری

Address

Attock City

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SNN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SNN News:

Share