Abdul Rahim social media marketing

Abdul Rahim social media marketing Graphics Designer/Social Media marketer

20/08/2025

بھوک بہت وزنی ہوتی ہے اسکے بوجھ تلے آپ کی پسند نا پسند علم عقل حکمت فکر اور دانائی سب دب کر مر جاتے ہیں

18/08/2025

بعد پر چیزیں مت چھوڑیں
بعد میں چاے ٹھنڈی ہو جاتی ہے بعد میں چیزوں میں دلچسپی ختم ہو جاتی ہے بعد میں دن راتوں میں تبدیل ہو جاتی ہے بعد میں بچے جوان ہو جاتے ہیں اور بعد میں زندگی گزار جاتی ہے

15/08/2025
13/08/2025

اگر آپ خود کو اکیلا سمجھتے ہیں تو آپ غلط ہیں

دنیا میں ہر انسان کو کبھی نہ کبھی یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ اکیلا ہے، کوئی اس کے درد کو نہیں سمجھتا، اور کوئی اس کے ساتھ نہیں ہے۔ یہ احساس اکثر مشکلات، ناکامیوں، یا جذباتی دباؤ کے وقت بڑھ جاتا ہے۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ اگر آپ خود کو اکیلا سمجھتے ہیں تو آپ غلط ہیں، کیونکہ آپ کے اردگرد ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے جو آپ کی فکر کرتا ہے، چاہے آپ کو اس کا احساس نہ ہو۔

ہم سب ایک بڑے انسانی رشتوں کے جال کا حصہ ہیں۔ آپ کا وجود آپ کے گھر والوں، دوستوں، اساتذہ، اور حتیٰ کہ اُن اجنبی لوگوں پر بھی اثر ڈالتا ہے جن سے آپ روزمرہ کی زندگی میں ملتے ہیں۔ کبھی کبھی لوگ اپنی محبت اور فکر کا اظہار نہیں کر پاتے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ موجود نہیں ہیں۔

زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے وقت ہمیں اپنے دل کو بند کرنے کے بجائے مدد مانگنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کمزوری کا اظہار کرنا کمزوری نہیں بلکہ ہمت کی نشانی ہے۔ انسان ایک دوسرے کا سہارا بن کر ہی مضبوط رہتا ہے۔

یاد رکھیں، ہر رات کے بعد صبح آتی ہے اور ہر مشکل کے بعد آسانی۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اکیلے ہیں، تو ایک لمحے کے لیے آنکھیں بند کر کے سوچیں کہ کتنے لوگ آپ کی زندگی میں کسی نہ کسی لمحے آپ کے لیے دعا کر چکے ہیں۔ محبت اور ساتھ کبھی ختم نہیں ہوتا، بس کبھی کبھی وہ ہماری آنکھوں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔

اس لیے اگر آپ خود کو اکیلا سمجھتے ہیں تو حقیقت میں آپ غلط ہیں۔ آپ کی کہانی میں کردار بہت ہیں، اور آپ کبھی اکیلے نہیں تھے، نہ ہیں، اور نہ ہوں گے۔

#

08/08/2025

عمر کے ہر حصے میں ایک آدھی محرومی ساتھ چلتی ہے، جو ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ یہ دنیا ہے "جنت نہیں"۔۔۔🌸

07/08/2025

اپنی ذات تک محدود ہونا باعثِ عافیت ہے یہ بات آپ تب محسوس کرتے ہیں جب اپ دھتکار دیے جاتے ہیں
انسان کو بے بسی کے اصل معنی اسی وقت سمجھ اتے ہیں جب وہاں سے دھتکار ملے جہاں اس نے اپنی ذات فنا کر دی ہو اور دھتکار کے بعد انسان کبھی بھی وہ نہیں رہتا جو وہ پہلے ہوتا ہے

31/07/2025

چائے کی خوشبو میں کچھ یادیں پرانی آ گئی..
اک ہنسی تھی، اک نظر تھی، پھر کہانی آ گئ..

میں نے چائے میں ڈبو دی خامشی کی رات بھی..
سرد موسم کی طرف سے مہربانی آ گئ..

چائے اور تنہائی جب ہمراز بن کر مل گئے..
خامشی کی گفتگو میں ترجمانی آ گئیں..

کاشف خیالؔ

28/07/2025

بنی اسرائیل کا ایک قصاب اپنے پڑوسی کی کنیز پر عاشق ہوگیا۔ اتفاق سے ایک دن کنیز کو اس کے مالک نے دوسرے گاؤں کسی کام سے بھیجا۔ قصاب کو موقع مل گیا اور وہ بھی اس کنیز کے پیچھے ہولیا۔ جب وہ جنگل سے گزری تو اچانک قصاب نے سامنے آکر اسے پکڑ لیا اور اسے گناہ پر آمادہ کرنے لگا۔ جب اس کنیز نے دیکھا کہ اس قصاب کی نیت خراب ہے تو اس نے کہا:
''اے نوجوان تُو اس گناہ میں نہ پڑ حقیقت یہ ہے کہ جتنا تُو مجھ سے محبت کرتا ہے اس سے کہیں زیادہ میں تیری محبت میں گرفتار ہوں لیکن مجھے اپنے مالک حقیقی عزوجل کا خوف اس گناہ کے اِرتکاب سے روک رہا ہے' اس نیک سیرت اور خوفِ خدا عزوجل رکھنے والی کنیز کی زبان سے نکلے ہوئے یہ الفاظ تاثیر کا تیر بن کر اس قصاب کے دل میں پیوست ہوگئے اور اس نے کہا:
'' جب تُو اللّٰہ عزوجل سے اِس قدر ڈر رہی ہے تو مَیں اپنے پاک پروردگار عزوجل سے کیوں نہ ڈروں ؟ مَیں بھی تو اسی مالک عزوجل کا بندہ ہوں ، جا....تو بے خوف ہو کر چلی جا۔''
اتنا کہنے کے بعد اس قصاب نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور واپس پلٹ گیا ۔
راستے میں اسے شدید پیاس محسوس ہوئی لیکن اس ویران جنگل میں کہیں پانی کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہ تھا۔ قریب تھا کہ گرمی اور پیاس کی شدت سے اس کا دم نکل جائے۔ اتنے میں اسے اس زمانے کے نبی کا ایک قاصد ملا۔ جب اس نے قصاب کی یہ حالت دیکھی تو پوچھا:
''تجھے کیا پریشانی ہے؟
قصاب نے کہا:'' مجھے سخت پیاس لگی ہے
یہ سن کر قاصدنے کہا: ہم دونوں مل کر دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ عزوجل ہم پر اپنی رحمت کے بادل بھیجے اور ہمیں سیراب کرے یہاں تک کہ ہم اپنی بستی میں داخل ہوجائیں۔
'قصاب نے جب یہ سنا تو کہنے لگا:
''میرے پاس تو کوئی ایسا نیک عمل نہیں جس کا وسیلہ دے کر دعا کروں، آپ نیک شخص ہیں آپ ہی دعا فرمائیں ۔
اس قاصد نے کہا:
’ٹھیک ھے مَیں دعا کرتا ہوں، تم آمین کہنا
پھر قاصد نے دعا کرنا شروع کی اور وہ قصاب آمین کہتا رہا،تھوڑی ہی دیر میں بادل کے ایک ٹکڑے نے ان دونوں کو ڈھانپ لیا اور وہ بادل کا ٹکڑا ان پر سایہ فگن ہوکر ان کے ساتھ ساتھ چلتا رہا
جب وہ دونوں بستی میں پہنچے تو قصاب اپنے گھر کی جانب روانہ ہوا اور وہ قاصد اپنی منزل کی طرف جانے لگا۔
بادل بھی قصاب کے ساتھ ساتھ رہا جب اس قاصد نے یہ ماجرا دیکھا توقصاب کو بلایا اور کہنے لگا:
تم نے تو کہا تھا کہ میرے پاس کوئی نیکی نہیں اور تم نے دعا کرنے سے اِنکار کردیا تھا۔ پھر میں نے دعا کی اورتم آمین کہتے رہے ،لیکن اب حال یہ ہے کہ بادل تمہارے ساتھ ہو لیا ہے اور تمہارے سر پر سایہ فگن ہے، سچ سچ بتاؤ تم نے ایسی کون سی عظیم نیکی کی ہے جس کی وجہ سے تم پر یہ خاص کرم ہوا؟
یہ سن کر قصاب نے اپنا سارا واقعہ سنایا۔اس پر اس قاصد نے کہا:
'اللّٰہ عزوجل کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ کرنے والوں کا جو مقام و مرتبہ ہے وہ دوسرے لوگوں کا نہیں
بے شک گناہ سرزد ہونا انسان ہونے کی دلیل ہے مگر ان پر توبہ کر لینا مومن ہونے کی نشانی ہے۔۔

تمثیلِ تنہائی سے اقتباس "

کاشف خیالؔ

اگر آپ کاروبار کے لیے لوگو بنانا چاہتے ہیں ؟
26/07/2025

اگر آپ کاروبار کے لیے لوگو بنانا چاہتے ہیں ؟

Address

Attock City
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul Rahim social media marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share