Attock TV

Attock TV Media

22/07/2026
*شہید کانسٹیبل واثق خان کی برسی، اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کی قبر پر سلامی*تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفی...
22/07/2026

*شہید کانسٹیبل واثق خان کی برسی، اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید کی قبر پر سلامی*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر شہید کانسٹیبل واثق خان کی برسی کے موقع پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور سلامی پیش کی، شہید کانسٹیبل واثق خان نے 22 جولائی 2014ء کو دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا، اس موقع پر شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر، محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اٹک پولیس اپنے شہداء کے اہلِ خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم کا اٹک کا دورہ، اٹک پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات*
22/07/2026

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محترمہ عالیہ نیلم کا اٹک کا دورہ، اٹک پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات*

𝐂𝐨𝐦𝐢𝐧𝐠 𝐮𝐩 𝐭𝐡𝐞 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐢𝐧𝐮𝐞𝐝 𝐋𝐞𝐜𝐭𝐮𝐫𝐞 𝐒𝐞𝐫𝐢𝐞𝐬 𝐛𝐲 𝐊𝐚𝐦𝐚𝐥 𝐋𝐚𝐛𝐨𝐫𝐚𝐭𝐨𝐫𝐢𝐞𝐬𝐅𝐫𝐢𝐝𝐚𝐲: 𝐉𝐮𝐥𝐲 𝟐𝟒,𝟐𝟎𝟐𝟔 𝐓𝐢𝐦𝐞: 𝟑:𝟎𝟎 𝐩𝐦 𝐬𝐡𝐚𝐫𝐩 𝐭𝐨 𝟒:𝟑𝟎𝐩𝐦 𝐒𝐩𝐞𝐚𝐤𝐞𝐫 𝟏...
22/07/2026

𝐂𝐨𝐦𝐢𝐧𝐠 𝐮𝐩 𝐭𝐡𝐞 𝐂𝐨𝐧𝐭𝐢𝐧𝐮𝐞𝐝 𝐋𝐞𝐜𝐭𝐮𝐫𝐞 𝐒𝐞𝐫𝐢𝐞𝐬 𝐛𝐲 𝐊𝐚𝐦𝐚𝐥 𝐋𝐚𝐛𝐨𝐫𝐚𝐭𝐨𝐫𝐢𝐞𝐬
𝐅𝐫𝐢𝐝𝐚𝐲: 𝐉𝐮𝐥𝐲 𝟐𝟒,𝟐𝟎𝟐𝟔 𝐓𝐢𝐦𝐞: 𝟑:𝟎𝟎 𝐩𝐦 𝐬𝐡𝐚𝐫𝐩 𝐭𝐨 𝟒:𝟑𝟎𝐩𝐦
𝐒𝐩𝐞𝐚𝐤𝐞𝐫 𝟏: 𝐃𝐫. 𝐊𝐚𝐬𝐡𝐢𝐟 𝐒𝐚𝐥𝐞𝐞𝐦 𝐒𝐡𝐞𝐫𝐰𝐚𝐧𝐢
𝐓𝐨𝐩𝐢𝐜: 𝐎𝐫𝐠𝐚𝐧𝐨𝐧 𝟔𝐭𝐡 𝐄𝐝𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐀𝐩𝐡𝐨𝐫𝐢𝐬𝐦 𝟏𝟔 & 𝟏𝟕
𝐒𝐩𝐞𝐚𝐤𝐞𝐫 𝟐: 𝐃𝐫. 𝐈𝐦𝐭𝐢𝐚𝐳 𝐀𝐡𝐦𝐞𝐝 𝐆𝐨𝐧𝐝𝐚𝐥
𝐓𝐨𝐩𝐢𝐜: 𝐒𝐜𝐢𝐞𝐧𝐭𝐢𝐟𝐢𝐜 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐲 𝐨𝐟 𝐇𝐨𝐦𝐞𝐨𝐩𝐚𝐭𝐡𝐢𝐜 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐜𝐢𝐧𝐞𝐬

Don't miss our upcoming educational sessions!
Download the Kamal Practitioner App and register yourself today using the link below to stay connected and receive updates on all upcoming sessions
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.app.kamalsingleremidies

ریسکیو 1122 اٹک مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایات پر دریاؤں، ندی نالوں اور حساس مقامات ...
21/07/2026

ریسکیو 1122 اٹک مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ

ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایات پر دریاؤں، ندی نالوں اور حساس مقامات پر ریسکیو پوسٹیں قائم

شہری غیر ضروری طور پر برساتی نالوں اور دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں، ریسکیو 1122 کی احتیاطی اپیل

اٹک(بیورو رپورٹ)حالیہ مون سون بارشوں اور ممکنہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 اٹک کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایات پر ضلع بھر میں دریاؤں، ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور دیگر حساس مقامات کے قریب خصوصی ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔ ان مقامات پر ریسکیو اہلکار، امدادی گاڑیاں اور ضروری سامان کے ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ ریسکیو 1122 کا مرکزی کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور ضلع بھر کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ ممکنہ سیلابی یا دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور عملہ مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 اٹک کے مطابق شہری حالیہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی ریلوں کے قریب جانے سے گریز کریں، بچوں کو پانی کے قریب کھیلنے نہ دیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Address

Attock
43600

Telephone

+923065225578

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Attock TV:

Shortcuts

Share