pak weather update

pak weather update fastest update

مغربی ہواؤں کا ایک اور طاقتور سلسلہ پاکستان کی جانبتیز سے موسلا دھار بارشیں، پہاڑوں پر برف باری، تیز اندھیاں، شدید ژالہ ...
20/02/2026

مغربی ہواؤں کا ایک اور طاقتور سلسلہ پاکستان کی جانب
تیز سے موسلا دھار بارشیں، پہاڑوں پر برف باری، تیز اندھیاں، شدید ژالہ باری کے خطرات، درجہ حرارت میں پھر سے کمی السلام علیکم تمام دوستوں! اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے نیچے کمنٹ کرنا، انشاءاللہ آپ کو ضرور جواب ملے گا۔ چلتے ہیں موسم کی طرف…

سب سے پہلے بات کرتے ہیں موجودہ صورتحال کی۔
اس وقت پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں موسم صاف اور خوشگوار ہے، اور آنے والے چند دنوں میں بھی موسم کے صاف رہنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

📌 21 اور 22 تاریخ کو ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع ہے جو زیادہ تر کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا سے گزرے گا۔ یہ سلسلہ کافی حد تک کمزور ہوگا، کہیں کہیں مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سبب بن سکتا ہے۔

📌 24 تاریخ کے آس پاس ایک اور کمزور سلسلہ اثر انداز ہوگا، جو بنیادی طور پر کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔
🌧️ اہم پیشگوئی – 27 اور 28 فروری کے آس پاس
ایک طاقتور اور منظم مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
اگر موجودہ موسمی ماڈلز برقرار رہے تو یہ سلسلہ:
شمالی بلوچستان
جنوبی مغربی پنجاب
مغربی و وسطی پنجاب
شمالی پنجاب
جنوبی و شمالی خیبر پختونخوا
کشمیر
گلگت بلتستان
پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
اس دوران:

✔ تیز سے موسلا دھار بارشیں
✔ پہاڑوں پر زبردست برف باری
✔ تیز اندھیوں کے جھکڑ
✔ شدید ژالہ باری کے امکانات

موجود رہیں گے۔ اگرچہ یہ سلسلہ مضبوط ہوگا، مگر اس کا پھیلاؤ کچھ علاقوں تک محدود رہنے کا امکان ہے۔
🌡️ درجہ حرارت کی صورتحال

اگلے ایک ہفتے تک خاص طور پر جنوبی علاقوں — بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب — میں موسم خشک اور قدرے گرم رہنے کی توقع ہے۔
جبکہ بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار اور نسبتاً سرد رہے گا۔
📉 تاہم، ماہِ فروری کے اختتام اور مارچ کے پہلے ہفتے میں آنے والے مضبوط مغربی سلسلے کے باعث شمالی علاقوں میں برف باری ہوگی، جس کے اثرات جنوبی علاقوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں اور درجہ حرارت میں دوبارہ کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

🌦️ مزید یہ کہ مارچ کے پہلے ہفتے کے اختتام یا دوسرے ہفتے کے آغاز پر بھی ایک اور اچھے مغربی سلسلے کے آثار نظر آ رہے ہیں، تاہم اس میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
🔔 ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 مارچ کے بعد ایک کے بعد ایک طاقتور اور نسبتاً ملک گیر سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں، جو سندھ سے کشمیر تک تیز بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا سبب بن سکتے ہیں۔

لیکن یاد رہے، یہ طویل مدتی پیشگوئی ہے اور اس میں رد و بدل ممکن ہے۔
❗ ایک اہم بات میرا مقصد ہرگز خوف پھیلانا نہیں بلکہ موسمی صورتحال سے بروقت آگاہ کرنا ہے۔ بارش کا ہونا یا نہ ہونا صرف اللہ رب العزت کے اختیار میں ہے۔ ہم صرف دستیاب معلومات کی بنیاد پر پیشگوئی کرتے ہیں

پاکستان کا موسمی جائزہ (آئندہ 7 دن)⛈️🌨️🇵🇰 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مستحکم رہنے کا امکان☀️ صبح اور رات: قدرے ...
19/02/2026

پاکستان کا موسمی جائزہ (آئندہ 7 دن)⛈️🌨️

🇵🇰 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مستحکم رہنے کا امکان

☀️ صبح اور رات: قدرے خنکی برقرار رہے گی، خاص طور پر بالائی علاقوں اور میدانی علاقوں میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جائے گی۔

🌤️ دن کے اوقات: وسم خوشگوار اور معتدل رہے گا، دھوپ کے باعث درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ متوقع
۔
25 اور 26 فروری کی صورتحال⛈️

بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان: گلگت بلتستان کشمیر مری ناران ان علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑی مقامات پر برفباری ہو سکتی ہے۔
یکم تا 3 مارچ ایک طاقتور مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کی امید۔
یہ سسٹم ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔🌩️⛈️

مزید تفصیلات سسٹم کے قریب آنے پر جاری کی جائیں گی انشاءاللہ۔

📌 کسان حضرات، مسافر اور پہاڑی علاقوں کی طرف جانے والے افراد تازہ ترین اپڈیٹس سے جڑے رہیں موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ہمارے پیج کو لازمی فالو کریں شکریہ

السلام وعلیکم پاکستان ویدھر اپڈیٹسکیا اج رمضان مبارک کا چاند نظر ائے گا یا نہیں ائیے جانتے ہیں 👇 ماہ رمضان المبارک کا چا...
17/02/2026

السلام وعلیکم
پاکستان ویدھر اپڈیٹس

کیا اج رمضان مبارک کا چاند نظر ائے گا یا نہیں ائیے جانتے ہیں 👇

ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اج کوئی امکان نہیں ۔۔۔

تاہم کل بروز 18 فروری کی شام تک چاند نظر آنے کے واضح امکانات اور کل چاند کی عمر 18 سے 20 گہنٹے کی ہوگی جس سے انسانی آنکھ بہی دیکھ سکتی ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔۔۔

مزید فیصلا رؤیت ہلال کمیٹی پر منحصر ہے ۔۔۔

دنیا کے موسم پر ایک نظر 🌍مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلوں کی تازہ ترین صورتحال اور آنے والے دنوں میں کمزور سلسلے کب، کس تاری...
16/02/2026

دنیا کے موسم پر ایک نظر 🌍
مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلوں کی تازہ ترین صورتحال اور آنے والے دنوں میں کمزور سلسلے کب، کس تاریخ کو، کہاں پر اثر انداز ہوں گے؟ آئیے جانتے ہیں 👇

السلام علیکم تمام دوستوں 🤝 اپنے علاقے کا موسم جاننے کے لیے نیچے کمنٹ کرنا، انشاءاللہ آپ کو ضرور جواب ملے گا 🌧️ تو چلتے ہیں موسم کی تازہ صورتحال کی طرف ⬇️

اس وقت ایک مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 🌬️ جو پاکستان اور افغانستان پر موجود ہے، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک یہیں موجود رہے گا، اس کے بعد یہ بھارت کی جانب بڑھے گا اور وہاں جا کر اپنا اثر دکھائے گا 🌦️
اسی کے ساتھ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بحرِ روم سے نکل کر عراق، شام اور اردن کی طرف بڑھ رہا ہے 🌊 یہ سلسلہ کافی حد تک کمزور ہے اور زیادہ تر اوپر کی جانب رہتے ہوئے ایران، افغانستان اور پاکستان کے شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے ⛰️

📌 ایران میں یہ سلسلہ 17 اور 18 فروری کے آس پاس اثر انداز ہو سکتا ہے
📌 افغانستان میں 21 اور 22 فروری کے قریب اثرات متوقع ہیں
📌 پاکستان میں 22 سے 24 فروری کے درمیان کمزور انداز میں گزرنے کا امکان ہے

ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بحرِ روم کے آخری حصے پر موجود ہے 🌊 جو اٹلی اور ترکی کو متاثر کرتا ہوا 25 فروری کے آس پاس آگے بڑھے گا 🇮🇹🇹🇷 اس دوران مقامی سسٹمز کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی کچھ علاقوں میں اثرات دکھائی دے سکتے ہیں 🌧️

یہ سلسلہ آگے بڑھتے ہوئے ایران کو بھی متاثر کر سکتا ہے جہاں مختلف علاقوں میں اچھی بارشوں کی امید کی جا رہی ہے ☔ تاہم یہ سسٹم زیادہ اوپر کی جانب ہونے کی وجہ سے ہر جگہ زیادہ بارش کے امکانات نہیں ہیں

اس کے بعد افغانستان اور پاکستان کی باری آئے گی 🇦🇫🇵🇰 اندازہ ہے کہ یہ سلسلہ ماہ کے آخر اور مارچ کے ابتدائی دنوں یعنی یکم اور دو مارچ کے آس پاس اثر انداز ہو سکتا ہے اور شمالی علاقوں خصوصاً کشمیر اور گلگت بلتستان میں اچھی بارشوں اور برفباری کی امید ہے ❄️🌨️

یاد رکھیں ⚠️ 10 مارچ تک کوئی طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ نہ سعودی عرب اور نہ ہی پاکستان کی جانب آتا ہوا نظر آ رہا ہے، البتہ وقفے وقفے سے کمزور سلسلے اثر انداز ہوتے رہیں گے خصوصاً:
کشمیر 🏔️
گلگت بلتستان ❄️

افغانستان کے مختلف علاقے 🌧️
ایران کے مغربی علاقے 🌦️
اہم پیشگوئی ⭐ امید ہے کہ 10 مارچ کے بعد ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ سکتا ہے، اس وقت بحرِ عرب کی سپورٹ بھی موجود ہوگی 🌊 جس کے باعث پاکستان کے تمام صوبوں میں زبردست بارشوں کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں ☔🌩️

اسی طرح سعودی عرب میں بھی 10 مارچ کے بعد مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے شدت کے ساتھ نیچے کی طرف آ سکتے ہیں 🌧️
📢 یاد رہے یہ لانگ رینج فورکاسٹ ہے اور اس میں 100 فیصد تبدیلی کا امکان موجود ہے، انشاءاللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری یا تبدیلی کے ساتھ آپ کو بروقت آگاہ کرتے رہیں گے 🔄
ہماری دعا ہے کہ سعودی عرب، ایران، افغانستان اور پورے پاکستان میں اچھی بارشیں ہوں اور موسم خوشگوار ہو جائے 🌦️🤲
آپ سے گزارش ہے کہ ہمارا پیج کو ضرور فالو کریں 🔔 تاکہ ہماری ہر نئی اپڈیٹ آپ تک سب سے پہلے پہنچ سکے 📲 شکریہ ❤️۔

16 سے 18 فروری تک آنے والے سلسلے میں تقریباً 80٪ فوکس بلوچستان پر ہوگا۔باقی اپ اپنے علاقے کے بارے میں کچھ پوچھنا چاھتے ہ...
16/02/2026

16 سے 18 فروری تک آنے والے سلسلے میں تقریباً 80٪ فوکس بلوچستان پر ہوگا۔

باقی اپ اپنے علاقے کے بارے میں کچھ پوچھنا چاھتے ہیں تو ضرور پوچھیں،

لگاتار مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان کی جانب ایک کے بعد ایک سلسلہ مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے کی تازہ ترین صورتحال السلام...
14/02/2026

لگاتار مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان کی جانب ایک کے بعد ایک سلسلہ مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے کی تازہ ترین صورتحال السلام علیکم تمام دوستوں پلے علاقے کا موسم جاننے کے نیچے کمنٹ کرنا انشاءاللہ اپ کو ضرور جواب ملے گا چلتے موسم کی طرف

سب سے پہلے بات کرتے ہیں تازہ ترین موسمی صورتحال کی 🌥️ اس وقت ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے شمالی علاقوں سے گزر رہا ہے جو ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سبب بن سکتا ہے ❄️🌧️ یہ سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک اثر انداز رہنے کے بعد بتدریج اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا انشاءاللہ جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے آج موسم نسبتاً معتدل رہنے کے امکانات ہیں اور دوپہر کے بعد کچھ بادل مختلف علاقوں میں داخل ہو سکتے ہیں ☁️

اب بات کرتے ہیں اگلے طاقتور سسٹم کی ⚡ اس وقت ایک مضبوط مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران پر موجود ہے 🇮🇷 جو تیزی سے افغانستان کی جانب بڑھ رہا ہے 🇦🇫 آج اور کل یہ سلسلہ افغانستان پر پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ہوگا اور پھر انشاءاللہ 16 سے لے کر 18 فروری کو پاکستان میں داخل ہوگا 🇵🇰

تازہ ترین موسمی ماڈلز کے مطابق یہ سسٹم پاکستان پر اثر انداز تو ہوگا مگر اس کا پھیلاؤ پہلے کی نسبت کچھ کم ہو چکا ہے تاہم صوبہ بلوچستان پر یہ پوری شدت کے ساتھ اثر انداز ہوگا اور اچھی بارشوں کا سبب بن سکتا ہے 🌧️⚡ جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخوا کے چند چند علاقوں میں بھی اچھی خاصی بارش متوقع ہے 🌦️
البتہ 16 سے 18 فروری کے دوران شمالی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کسی خاطر خواہ بارش یا برفباری کے فی الحال واضح امکانات نظر نہیں آ رہے ❄️ صورتحال میں ردوبدل ممکن ہے کیونکہ سسٹم کی ٹریک اور شدت میں معمولی تبدیلی بھی اثرات بدل سکتی ہے

تفصیلی اپڈیٹ کل صبح پیج پر اپلوڈ کی جائے گی 📢
مزید آگے کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو 21 اور 22 فروری کے آس پاس ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے 📅 ابتدائی لانگ رینج فورکاسٹ کے مطابق یہ سلسلہ بھی کچھ شدت اختیار کر سکتا ہے لیکن چونکہ یہ طویل مدتی پیشگوئی ہے اس لیے اس میں کافی تبدیلی کا امکان موجود ہے 🔄 یہ سسٹم پاکستان کے نصف شمالی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے

اس کے ساتھ ساتھ ایک اور نسبتاً وسیع اور ممکنہ طور پر ملک گیر مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی متوقع ہے جو انشاءاللہ اس ماہ کے آخر یا مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے 🌧️🌩️ امید کی جا رہی ہے کہ یہ سلسلہ اچھی بارشوں کا سبب بنے گا اور مجموعی موسمی صورتحال میں بہتری لا سکتا ہے

فی الحال ہم اپنی اس اپڈیٹ کو یہیں پر ختم کرتے ہیں 🙏 انشاءاللہ آپ کو مزید اپڈیٹس اسی طرح بروقت فراہم کرتے رہیں گے آپ سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو لازمی لائک کریں 👍 زیادہ سے زیادہ شیئر کریں 📲 تاکہ ہر کوئی باخبر رہے اور ہمارے پیج کو ضرور فالو کریں تاکہ ہماری ہر نئی اپڈیٹ آپ تک سب سے پہلے پہنچے شکریہ 🌈

اہم موسمی اپڈیٹموجودہ موسمی صورتحال کے مطابق 16 سے 18 فروری والا سلسلہ کمزور ہو گیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں اس...
13/02/2026

اہم موسمی اپڈیٹ
موجودہ موسمی صورتحال کے مطابق 16 سے 18 فروری والا سلسلہ کمزور ہو گیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں اس کی شدت میں واضح کمی آئی ہے، اسی لیے بڑے پیمانے پر اثرات کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں۔
اسی طرح 21 تاریخ کے بعد بننے والا ممکنہ سلسلہ بھی فی الحال کمزور دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ موسمی نقشے اور ماڈلز گھنٹوں میں بدل جاتے ہیں، اس لیے حتمی رائے دینا ابھی قبل از وقت ہوگا۔
16 سے 18 فروری والے سلسلے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ کل شیئر کی جائے گی تاکہ صورتحال واضح انداز میں سامنے آ سکے۔
تازہ اور ذمہ دارانہ اپڈیٹس کے لیے ساتھ جڑے رہیں۔

  تازہ ترین موسمیاتی پیرامیٹرز کو دیکھیں تو فلحال اب تک کی صورتحال کے مطابق اس بار مونسون سیزن کے دوران مونسون کے دوسرے ...
11/02/2026



تازہ ترین موسمیاتی پیرامیٹرز کو دیکھیں تو فلحال اب تک کی صورتحال کے مطابق اس بار مونسون سیزن کے دوران مونسون کے دوسرے فیز یعنی اگست اور ستمبر کے دوران ایلنینو کا دبدبہ رہ سکتا ہے اور جب ایلنینو کا زور ہو اور IOD بھی پوزیٹو رہے تو بارشیں کم ہونے اور گرمی کی شدید لہروں کا غلبہ ہوتا ہے جبکہ پہلا فیز جون اور جولائی میں بارشیں نارمل یا اس سے کچھ کم رہنے کی توقع ہے تاہم یہ لونگ رینج فورکاسٹ ہے صحیح معلومات اپریل یا مئی تک ہوں گی

السلام و علیکم بھیگا بھیگا رمضان المبارک آرہا ہے بارشوں کے ساتھ ⛈️15 فروری کی رات سے بلوچستان کے راستے مغربی ہواؤں کا اچ...
11/02/2026

السلام و علیکم
بھیگا بھیگا رمضان المبارک آرہا ہے بارشوں کے ساتھ ⛈️
15 فروری کی رات سے بلوچستان کے راستے مغربی ہواؤں کا اچھا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جو مختلف علاقوں میں موسلاھار بارشیں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا باعث بنے گا اس دوران بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ⚡⛈️
بلوچستان سندھ پنجاب خیبرپختونخواہ کشمیر گلگت بلتستان کے اکثر حصوں میں بارشوں کے اچھے امکانات ہیں کہیں کہیں شدید ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے لہزا اس دوران احتیاط لازمی رکھیں جزاک اللّٰہ ⛈️
مزید اس ماہ کے آخر میں بھی ایک طاقتور مغربی سلسلہ نظر آرہا تاہم اس کی اپڈیٹ قبل از وقت ہے ⚡⛈️

Address

Attock
Attock
42342

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when pak weather update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share