09/10/2024
پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو اتنا نقصان ان لوگوں کی وجہ سے نہیں پہنچا تھا جنہوں نے 9 مئی کے بعد عمران خان کو چھوڑا جو نقصان اج کل علی آمین گنڈاپور اور موجودہ پشتون قیادت کی وجہ سے پہنچ رہا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ایک تو یہ کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے زیادہ تر توجہ جلسے جلوس اور احتجاجوں پر دیا ہے جس پر تمام تر اخراجات پختونخواہ حکومت کی طرف سے کئے جاتے ہیں اس سے عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد اٹھتا ہے۔ دوسری جانب پشتون تحفظ مومنٹ کا قومی جرگہ کے ساتھ پختونخواہ حکومت اور بالخصوص پولیس نے جو رویا اختار کیا یہ پشتونوں کیلئے باعث شرم ہے کیونکہ پشتون قومی عدالت میں دور دراز علاقوں سے لوگ مہمان کے طور پر آئے تھے اور پشتون مہمانوں کی بہت عزت اور احترام کرتے ہیں اس لئے جرگے کے لوگوں پر لاٹھی چارج کرنا، پنڈال اور بستر جلانا ان کیلئے نہ بھولنے والا عمل ہے۔ اس عمل سے لوگوں کی دلوں پی ٹی آئی کیلئے نفرت پیدا ہوگا اور اپنا مقام کھو بیٹھی گی۔