AZAD MEDIA

AZAD MEDIA Bacha khan Reporter Geo news
(1)

10/08/2025

نوشہرہ بائی پاس روڈ پر رش میں پرویز خٹک کی گاڑی پھنس گئ

نوشہرہ۔ حضرت امام حسین ر ض اور شہدائے کربلہ کا چہلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہےنوشہرہ۔چہلم کے سلسلہ میں ماتمی...
10/08/2025

نوشہرہ۔ حضرت امام حسین ر ض اور شہدائے کربلہ کا چہلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

نوشہرہ۔چہلم کے سلسلہ میں ماتمی جلوس بھی برآمد ہوئی

نوشہرہ۔1100سے زاہد پولیس افسران و جوانان سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں،ڈی پی او احمد شاہ

نوشہرہ ۔کینٹ بازار مکمل سیل،داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیاں،سخت چیکنگ جاری ہے،احمد شاہ ڈی پی او نوشہرہ

نوشہرہ۔سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،امن وامان میں حلل ڈالنے والے عناصر کو کچل دیا جائیگا،احمد شاہ

09/08/2025

نوشہرہ۔۔ ریلوے سٹیشن اور بدرشی موڑ کے قریب سڑک کے کنارے واقع محلے میں بارش کے سیلابی پانی نے تباہی مچا دی بارشی پانی نے غریب لوگوں کا تباہ کن نقصان کردیا۔۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالے میں مصروف ہیں

07/08/2025
06/08/2025

نوشہرہ
ریسکیو ایمبولنس لوٹنے کی واردات،آر پی او نے ایس ایچ او بدرشی اور محرر کو لائن کلوز کردیا،ڈاکوں نے ریسکیو اہلکار لوٹ لئے تھے

نوشہرہ پولیس کی طرف سے یوم شہداء کے حوالے سے پروقار تقریب پر روزنامہ خبریں کا خصوصی اشاعت۔۔۔باچاخان بیورو چیف روزنامہ خب...
04/08/2025

نوشہرہ پولیس کی طرف سے یوم شہداء کے حوالے سے پروقار تقریب پر روزنامہ خبریں کا خصوصی اشاعت۔۔۔باچاخان بیورو چیف روزنامہ خبریں

*صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کیطرح نوشہرہ پولیس کا بھی  شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شاندار تقریب کا ا...
04/08/2025

*صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کیطرح نوشہرہ پولیس کا بھی شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد.*

*نوشہرہ پولیس کی جانب سے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر 4 اگست کو شایان شان طریقے سے منانے کےلیےایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔*

*تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ، عرفان اللہ محسود، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، ایس پی انوسٹی گیشن غازی عالمزیب،منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب ممبران و دیگر سیاسی اکابرین،سمیت پولیس افسران ،TMOتحصیل جہانگہیرہ ،میڈیا برادری، شہداء کے اہل خانہ اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔*

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا۔ بعد ازاں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے شرکاء تقریب کا خیر مقدمی کلمات سے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی خاطر پیش کیے ان کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے اہلِ خانہ کا ہر ممکن سہارا بنیں۔

مقررین نے بھی شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے اس دھرتی کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔

نوشہرہ پولیس کے غازیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر شہداء کے اہلِ خانہ کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ پولیس فورس ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

04/08/2025

نوشہرہ میں شہدائے پولیس تقریب سے خطاب کرتے دبنگ ایم پی اے اور چیئرمین ڈیڈک نوشہرہ حاجی زرعالم خان نے کہا کہ شہدائے پولیس اور غازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم سب امن وامان کے ماحول میں سانسیں لے رہے ہیں ہم سب کو ان شہداء اور غازیوں کو بولنا نہیں چاہیئے،آج میں اعلان کرتاہوں کہ میں اپنے حلقہ کے ہرشہید اور غازی کو ان کے علاقہ جات کو ترقیاتی کاموں میں شامل کرتا ہوں شہداء کیلئے ایک بڑے پیکج کا بھی اعلان کرتا ہوں پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے بھی زیادہ کرینگے ہر پولیس افسر کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرینگے

لیڈر ہو ایسا،جس کی ایک آواز پر عوام کا سمندر نکل آئیں،،دبنگ ایم پی اے حاجی زرعالم خان۔چیئرمین ڈیڈک  کمیٹی نوشہرہ،انہوں ن...
03/08/2025

لیڈر ہو ایسا،جس کی ایک آواز پر عوام کا سمندر نکل آئیں،،دبنگ ایم پی اے حاجی زرعالم خان۔چیئرمین ڈیڈک کمیٹی نوشہرہ،انہوں نے ایسے حالات میں ورکرز کنونشن منعقد کرائے تھے جب کوئی پارٹی کا نام بھی نہیں لے سکتا

لیڈر ہو ایسا،جس کی ایک آواز پر عوام کا سمندر نکل آئیں،،دبنگ ایم پی اے حاجی زرعالم خان۔چیئرمین ڈیڈک کمیٹی نوشہرہ،انہوں نے...
03/08/2025

لیڈر ہو ایسا،جس کی ایک آواز پر عوام کا سمندر نکل آئیں،،دبنگ ایم پی اے حاجی زرعالم خان۔چیئرمین ڈیڈک کمیٹی نوشہرہ،انہوں نے ایسے حالات میں ورکرز کنونشن کرائے تاکہ کوئی پارٹی کا نام بھی نہیں لے سکتا

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AZAD MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share