Apna Attock punjab

Apna Attock punjab اٹک اور پاکستان سے جڑی معلوماتی اور انٹرٹینمنٹ ویڈیوز اور پوسٹس دیکھنے کیلئے ہمارے پیج کو لائیک فالو اور شئیر کریں۔شکریہ All available

“شیرنی جن لمبے نوکیلے دانتوں سے اپنا تین سو کلو کا شکار کرتی ہے، اُنہی دانتوں سے اپنے بچے کو بغیر خراش کے محفوظ جگہ پر م...
10/09/2025

“شیرنی جن لمبے نوکیلے دانتوں سے اپنا تین سو کلو کا شکار کرتی ہے، اُنہی دانتوں سے اپنے بچے کو بغیر خراش کے محفوظ جگہ پر مُنتقل کرتی ہے۔”

“تقدیر بھی جب آپ کو گردن سے دبوچ لے تو کُچھ دیر صبر سے کام لیجیے گا، ہوسکتا ہے وہ آپ کو خطرے سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر لے جا رہی ہو۔”❤️‍🩹

10/09/2025
08/09/2025

حضرو ۔شمس آباد میں گھریلو ناچاقی پرحاملہ خاتون نےمبینہ طور پر خودکشی کرلی خاتون نےخاوندسے ناچاقی پرچوہے مار زہریلیمب گولیاں کھاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیاخاتون کے پیٹ میں چھ ماہ کا بچہ بھی فوت ہوگیا25سالہ خاتون کی لاش ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل پولیس تھانہ رنگو واقعہ کی تفتیش میں مصروف۔پولیس

🚨 اٹک کے لوگوں سے اہم درخواست 🚨یہ پیج خاص طور پر اٹک کے لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، تاکہ جو بھائی بہن پاکستان سے باہر ہیں...
07/09/2025

🚨 اٹک کے لوگوں سے اہم درخواست 🚨
یہ پیج خاص طور پر اٹک کے لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، تاکہ جو بھائی بہن پاکستان سے باہر ہیں وہ بھی اٹک کی ہر چھوٹی بڑی خبر اور تبدیلی سے باخبر رہ سکیں۔ اس مقصد کے لیے ہم دن رات محنت کرتے ہیں۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگ جو اپنے پیجز کو صرف کمائی کا ذریعہ سمجھتے ہیں، وہ ہماری محنت اور ترقی برداشت نہیں کر پا رہے۔ پہلے تو ہمیں ذاتی دھمکیاں دی گئیں اور اب ہمارے پیج کو بار بار رپورٹ کر کے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

💠 میری آپ سب عزیزوں سے درخواست ہے:
1️⃣ اس پیج پر جا کر 5 اسٹار ریویو دیں۔
2️⃣ ہر فرد کم از کم 5 پوسٹس ضرور شیئر کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اٹک کی خبریں پہنچ سکیں۔

آپ کی سپورٹ ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
شکریہ 🙌

Attock – jahan darya, qile aur khoobsurti ek sath milti hai 🌊🏰✨Kya aap kabhi Attock ka Qila ya Darya-e-Sindh ka nazara e...
07/09/2025

Attock – jahan darya, qile aur khoobsurti ek sath milti hai 🌊🏰✨
Kya aap kabhi Attock ka Qila ya Darya-e-Sindh ka nazara enjoy kiya hai? 💙

کہانی الجھ گئی، ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کے سنسنی خیز انکشافاتسوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کیس میں اہ...
07/09/2025

کہانی الجھ گئی، ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں ملزم حسن زاہد کے سنسنی خیز انکشافات
سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس حراست میں موجود ملزم حسن زاہد کے قریبی ذرائع کے مطابق ملزم نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب کا تعلق چکوال سے ہے اور وہ چند سال قبل راولپنڈی کے سکستھ روڈ پر ایک گرلز ہاسٹل میں مقیم تھی، جہاں سے اس نے مختلف شیشہ کیفوں کے چھوٹے موٹے اشتہارات میں کام کرنا شروع کیا۔

بعد ازاں سامعہ حجاب اسلام آباد سیکٹر ای الیون منتقل ہوگئی اور گزشتہ کئی برسوں سے اپنی والدہ اور کم عمر بھائی کے ساتھ کرائے کے مختلف گھروں میں مقیم ہے۔

ملزم حسن زاہد، جو لاہور کا رہائشی اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک بتایا جاتا ہے، نے تقریباً آٹھ ماہ قبل سامعہ حجاب سے تعلقات قائم کیے۔ اس نے الزام عائد کیا ہے کہ سامعہ کے موجودہ گھر کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ وہ خود ادا کرتا تھا جبکہ ایک نئی ماڈل کی کالی ہنڈا سوک بھی سوا لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر فراہم کی۔

حسن زاہد کے مطابق وہ نہ صرف گھر کے اخراجات اور یوٹیلیٹی بلز ادا کرتا رہا بلکہ لاکھوں روپے مالیت کا نشہ آور پاؤڈر کوکین بھی خرید کر دیتا رہا۔

ملزم کے مطابق وہ سامعہ اور اس کے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھا جبکہ ای الیون میں ایک علیحدہ فلیٹ بھی کرایہ پر لے رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ حجاب اکثر اس کے کاروباری کیش رقم بھی اپنے پاس رکھتی تھی۔

واقعہ کی جڑ ایک جھگڑا بنا، جو سامعہ کے موبائل فون پر کسی اور شخص کا میسج دیکھنے کے بعد شروع ہوا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس دوران ایک سے زائد بار اس نے سامعہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وقوعہ سے کچھ روز قبل دونوں سرینا ہوٹل میں بھی مقیم رہے، جس کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے ملزم نے ادا کیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ وقوعہ والے روز حسن زاہد نے سامعہ سے 50 لاکھ روپے مانگے، جو اس کے مطابق گاڑی کی خریداری کے لیے دی گئی رقم تھی، تاہم سامعہ نے دینے سے انکار کیا۔ اس دوران گھر میں تلخ کلامی ہوئی اور سامعہ نے اس کا موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد ازاں سامعہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کر کے اپنی جان کو خطرہ ظاہر کیا اور پولیس سے تحفظ مانگا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور چھاپوں کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ اس وقت حسن زاہد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

دوسری جانب سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن زاہد ایک نوسرباز ہے، گاڑیوں کا کاروبار محض دکھاوا ہے اور اصل میں اس کا کوئی مستقل ذریعہ آمدن نہیں۔ اس کے خلاف پہلے سے ایف آئی آرز درج ہیں۔ سامعہ کے مطابق وہ کئی ماہ سے اس کے پیسوں پر گزارہ کر رہا تھا، شادی کے لیے دباؤ ڈالتا تھا اور انکار پر قتل و اغوا کی دھمکیاں دیتا رہا۔

پولیس کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے

*پنڈی گھیب پولیس نے کروڈ آئل 70 لیٹر کینوں میں  فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے، کروڈ آئل قبضہ میں لیکر مقدمہ در...
03/09/2025

*پنڈی گھیب پولیس نے کروڈ آئل 70 لیٹر کینوں میں فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے، کروڈ آئل قبضہ میں لیکر مقدمہ درج*

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب کے اے ایس آئی وجاہت سیف مخبر کی اطلاع پر نزدAKF سنٹر غریبوال رات کے وقت پہنچے تو دیکھا کہ دو اشخاص پلاسٹک کے اٹھائے لئے موجود تھے جو چیک کرنے پر کینوں سے 70 لیٹر کروڈ آئل برآمد ہوا جس پر ہر دو اشخاص عثمان خان ولد نیاز احمد سکنہ جمرود، مدرسہ خیبر ایجنسی اور صحبت خان ولد شیر محمد سکنہ محلہ مسلم آباد ، پشاور معلوم ہوئے جنکو فوری گرفتار کر کے کروڈ آئل قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

*ترجمان اٹک پولیس*

*50+ Security Guards Required For Transguard UAE**Final Interviews on 04-SEPTEMBER-2025 in Allied Services Rawalpindi, K...
03/09/2025

*50+ Security Guards Required For Transguard UAE*

*Final Interviews on 04-SEPTEMBER-2025 in Allied Services Rawalpindi, Karachi & Lahore Office*
We are looking for only top notch, professional candidates who can confidently communicate in English.

*Security Guard*
*Salary*: AED. 1920
Minimum Bachelor education, with 2 to 3 years experience, Strong English speaking/writing skills required, Height Min. 5'7, Weight Max. 75kg, Accommodation, Medical, Transportation Provided.
*Please must ensure you meet all criteria before appearing for the interview*.

*Candidate must visit DIRECTLY on the given date and location, (04-SEPTEMBER-2025) at 9:30AM , with complete sets of their documents (CV+ Experience Documents + Original Passport)*

CVs sent by WhatsApp will not be accepted as we have to do physical interviews & English placement test in person for all candidates. *Candidates who cannot speak good English, should NOT apply as they will not be accepted*.

Email: [email protected] I Call: 03330314788

*FREE RECRUITMENT – JOBS IN QATAR (Shutdown)**With ALTRAD Delegates | Food, Accommodation & Transportation Provided by C...
03/09/2025

*FREE RECRUITMENT – JOBS IN QATAR (Shutdown)*
*With ALTRAD Delegates | Food, Accommodation & Transportation Provided by Company*

Our valued client is hiring for their upcoming Qatar Shutdown Project.
Candidates with EX-Doosan, EX-Dolphin, EX-Shell, QatarGas, Aramco, ADNOC, Sabic, SASREF, Maaden, PDO, QP, Q-Chem shutdown experience will be preferred.
Must have at least 5 major shutdowns in GCC.

*Positions*:

- PTW Coordinator
- Foreman Mechanical
- Fabricator Piping
- Mechanical Fitter
- Hole/Fire Watch
- Electrician
- Instrument Fitter
- Multi Welder (SS)
- Rigger
- Assistant Fitter/Helper
- Driver LTV / HTV

Interview Venues & Dates:

*Multan* – 07 Sep 2025 – The Hitech Multan (Near Mukhtiar e Sheikh Hospital Khanewal Road)

*Sadiqabad* – 11 Sep 2025 – Descon Technical Institute (Bypass Road, Near Descon Workshop)

*Rawalpindi* – 16 Sep 2025 – Allied Services Int’l Pvt. Ltd. (C73 Satellite Town, Opp. Bilal Hospital)

Eligibility: Age 24–40, GCC shutdown experience, technical certifications preferred.

*Apply Now:*
Email: *[email protected]*

WhatsApp (All Trades): *0337-8034944* | Riggers/Drivers: *0333-0314788*

03/09/2025

میرے پیارے شہر اٹک کا حسین موسم

بھال جھامرہ میں معمر خاتون کے قتل کی سازش اور سہولت کاری میں ملوث تیسرے ملزم جعلی ڈسپنسر محمد عامر ولد عبدالرزاق سکنہ نر...
03/09/2025

بھال جھامرہ میں معمر خاتون کے قتل کی سازش اور سہولت کاری میں ملوث تیسرے ملزم جعلی ڈسپنسر محمد عامر ولد عبدالرزاق سکنہ نرتوپہ حضرو کو غازی پولیس نے گرفتار کرلیا...

*اٹک پولیس نے شہریوں کو تنگ کر کے رقم لینے والےبھکاریوں کے روپ میں  3 اشخاص کو گرفتار کر لیا، الگ الگ مقدمات درج* تفصیلا...
03/09/2025

*اٹک پولیس نے شہریوں کو تنگ کر کے رقم لینے والےبھکاریوں کے روپ میں 3 اشخاص کو گرفتار کر لیا، الگ الگ مقدمات درج*

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر اٹک پولیس شہریوں سے بھکاریوں کے بھیس میں رقم بٹورنے والے اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلے میں تھانہ باہتر کے اے ایس آئی مسعود حسین نے باہتر بازار میں بھکاری کے روپ میں شہریوں سے رقم مانگ کر انکو تنگ کرنے والے شخص نذیر احمد ولد کھنڈو سکنہ فوجی مل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ بسال کے اے ایس آئی فیاض خان نے اڈا پنڈ سلطانی پر جاوید اقبال ولد نذیر احمد خان سکنہ میانوالہ بنگلہ، تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک کو لوگوں کو تنگ کر کے رقم لیتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ جنڈ میں تعینات اے ایس آئی محمد عارف نے کوہاٹ اڈہ جنڈ میں رات کے وقت ایک شخص کو بھیک مانگ کر لوگوں کو تنگ کرتے دیکھ کر قابو کیا جس کا نام اللہ دتہ ولد محمد اسلم سکنہ ملتان حال ریلوےا سٹیشن جنڈ معلوم ہوا جسکو گرفتار کر کے الگ لاگ مقدمات درج کر لئے۔

*ترجمان اٹک پولیس*

Address

Dubai
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Attock punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Attock punjab:

Share