Haji Muhammad Kareem Afridi

Haji Muhammad Kareem Afridi ‏سیاست خدمت کے لیے کرنا چاہتا ہوں ۔لوگوں کی خدمت اپنا فرض سمجھتا ہوں�

جمیعت علماء اسلام ناظم مالیات حاجی محمد کریم آفریدی کی ایف ٹیچنگ ہسپتال آمدحاجی محمد کریم آفریدی نے ہسپتال میں زیر علاج ...
01/07/2025

جمیعت علماء اسلام ناظم مالیات حاجی محمد کریم آفریدی کی ایف ٹیچنگ ہسپتال آمد
حاجی محمد کریم آفریدی نے ہسپتال میں زیر علاج شاکر کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
انہوں نے شاکر کے والد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی...

جمعیت علمائے اسلام جمرود کے رہنما حاجی محمد کریم آفریدی کی سیاسی بصیرت کا مظاہرہجمرود: جمعیت علمائے اسلام  جمرود کے رہنم...
30/06/2025

جمعیت علمائے اسلام جمرود کے رہنما حاجی محمد کریم آفریدی کی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ

جمرود: جمعیت علمائے اسلام جمرود کے رہنما حاجی محمد کریم آفریدی نے انتہائی مؤثر اور دانشمندانہ حکمت عملی کے تحت بلدیاتی کونسل جمرود میں پارٹی کے چیئرمین عبدالقدیر آفریدی کو نہ صرف لیڈر آف دی اپوزیشن منتخب کروایا بلکہ ساتھ ہی اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بھی منتخب کروانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ اہم کامیابی اس وقت حاصل کی گئی جب کونسل میں جے یو آئی کے پاس صرف چند نشستیں تھیں۔ اس کارنامے نے نہ صرف جماعت کی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کیا بلکہ حاجی محمد کریم آفریدی کی قیادت، فہم و فراست اور سیاسی مہارت کا منہ بولتا ثبوت بھی فراہم کیا۔

جس طرح مولانا فضل الرحمان صاحب نے ملکی سطح پر محدود نمائندگی کے باوجود اپنی جماعت کو سیاسی مرکزیت دلائی، اُسی طرز سیاست کو اپناتے ہوئے حاجی محمد کریم آفریدی نے بھی اپنے قائد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جمرود کی سیاست میں اہم مقام حاصل کیا۔

ان کی اس کامیاب سیاسی حکمت عملی اور جماعتی وفاداری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ ان کی قیادت نے ثابت کیا کہ بصیرت، اصول پسندی اور حکمت عملی کے ذریعے کمزور پوزیشن کو بھی طاقت میں بدلا جا سکتا ہے۔

جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ کاتحصیل جمرود میں تحصیل کونسل قائمہ کمیٹی بنانے پر اتفاق۔مسلم لیگ کا وفد الحاج شفیق شیر ک...
29/06/2025

جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ کاتحصیل جمرود میں تحصیل کونسل قائمہ کمیٹی بنانے پر اتفاق۔
مسلم لیگ کا وفد الحاج شفیق شیر کے سربراہی میں جمعیت علماء اسلام کے ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری جناب ملک سید کبیر اور تحصیل جمرود کے آمیر مولانا سعید خان کے ساتھ حاجی محمد کریم آفریدی کے حجرہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں کمیٹیوں کی بنانے اور تحصیل کونسل کو فعال کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مسلم لیگ کے وفد نے قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو جمعیت علماء اسلام کو پیش کیا۔
جس پر جمعیت علماء اسلام کے قیادت نے کمیٹی کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے شفافیت پر زور دیا۔
جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں میں چیئرمین مولانا عبدالقدیر فرقانی، چیئرمین مولانا سعید محمد حقانی، یوتھ کونسلر مولانا محمد رحیم حقانی، کسان کونسلر حاجی امیرسید، حاجی سیداکبر، مولانا دلاور خان درویش، مولانا گل نواز، ڈاکٹر سرور خان، محمد اسلام، حاجی عمر ناصر، مولانا عالم زیب حقانی، مفتی سیدحکیم، کفایت اللہ، امین خان اور دیگر رہنما موجود تھے۔
جاری کردہ
اشرف خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو ائی جمرود و ضلع خیبر

پیارا شاکر بیمار ہے تمام دوستوں اور جتنے علماء کرام ہے ان سے دعاؤوں کی درخواست کی جاتی ہے ، گردوں کا بھی مسئلہ ہے اور زخ...
28/06/2025

پیارا شاکر بیمار ہے تمام دوستوں اور جتنے علماء کرام ہے ان سے دعاؤوں کی درخواست کی جاتی ہے ، گردوں کا بھی مسئلہ ہے اور زخم بھی ہے جس سے وہ کافی کمزور پڑ گیا ہے پیر کے دن ڈاکٹر نے آپریشن کی تجویز دی ہے تاکہ زخم کو قابو کیا جا سکے ۔۔۔۔ تمام مدارسِ والے حضرات سے عاجزانہ درخواست ہے کہ درس میں خصوصی دعاؤوں کا اہتمام کریں ۔۔
اللہ تعالیٰ پیارے شاکر کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔
اور جتنے بھی بیمار اسپتالوں یا گھروں میں ظلم، تکلیف یا بیماری میں مبتلا ہیں، اللہ پاک اُن سب کو بھی شفا عطا فرمائے، اُن کی تکلیفیں آسان فرمائے۔
آمین ثم آمین۔

فاٹا پر ٹیکس لاگو ،، انضمام کی حمایت یافتہ سیاسی جماعتیں پی ٹی ائی ،ANP مسلم لیگ ن PPPPاور جماعت اسلامی کو بہت بہت مبارک...
11/06/2025

فاٹا پر ٹیکس لاگو ،، انضمام کی حمایت یافتہ سیاسی جماعتیں
پی ٹی ائی ،ANP مسلم لیگ ن PPPPاور جماعت اسلامی کو بہت بہت مبارک ہو
الحمدلله جمعیت علمائے اسلام اس ظلم میں شریک نہیں تھا نہ ہے اور نہ ریے گا

09/06/2025

چیف گیسٹ جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر ناظم مالیات کا غاڑیزہ پریمئیر لیگ کے فائنل میچ میں شرکت۔
لیگ انتظامیہ کو بہترین ایونٹ انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور ممبر کمیٹی شاہد رحیم اور دیگر کے لئے نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کی یقین دھانی کی۔
لیگ انتظامیہ نے حاجی صاحب کا شکریہ ادا کیا۔




Ashraf Khan

تمام اہل اسلام کو عید الضحیٰ مبارک ہو آللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے عبادات و قربانیاں قبول و منظور فرمائے آمیندعا ہے کہ ی...
07/06/2025

تمام اہل اسلام کو عید الضحیٰ مبارک ہو آللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے عبادات و قربانیاں قبول و منظور فرمائے آمین
دعا ہے کہ یہ عیدِ قربان آپ کے لیے
محبتوں، خوشیوں، رحمتوں، اور برکتوں کا پیغام لائے۔

🤲 اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے،آپ کے دل کو سکون، زندگی کو آسانی اور رزق میں بے حساب برکت عطا فرمائے۔

🎉تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال

31/05/2025

جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر ناظم مالیات لوکل سپرلیگ سیزن ون ڈرافٹنگ کے موقع پر خطاب کررہے۔

Ashraf Khan

11 مئی شہدائے غزہ کانفرنس پشاور میں پھر پور شرکت کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت مولان...
09/05/2025

11 مئی شہدائے غزہ کانفرنس پشاور میں پھر پور شرکت کریں گے۔
جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت مولانا محمد رحیم حقانی، و زیر نظامت بمقام حاجی محمد کریم حجرہ جمرود میں منعقد ہوا۔
جس میں تحصیل امراء و نظماء اور چئیرمین حضرات شریک تھے۔

تحصیل امراء و نظماء کو ہدایت جاری کہ وہ لوکل سطح پر وی سیز و این سیز امراء کے ساتھ اور ورکرز کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔

وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ کو دشمن کو منہ توڑ جواب پر بہترین جنگی حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تیراہ کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
ایم این اے اور ایم پی اے کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔ سیکورٹی فورسز مقامی مشران کے ساتھ تعاون کرکے امن و امان کے لئے اقدامات کریں۔

شہدائے غزہ کانفرنس میں ضلع خیبر کے ہر تحصیل سے ہزاروں کارکن شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جاری کردہ: اشرف خان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو ائی ضلع خیبر۔
#بشکریہ
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan Deputy Commissioner Khyber Shams Ul Haq

Address

Attock

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Muhammad Kareem Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category