Attock city news

Attock city news attock

*دریائے سندھ، ریسکیو اہلکاروں نے شینکہ کے مقام بیلے میں پھنسے 40 افراد کو بحفاظت نکال لیا* تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو م...
24/07/2025

*دریائے سندھ، ریسکیو اہلکاروں نے شینکہ کے مقام بیلے میں پھنسے 40 افراد کو بحفاظت نکال لیا*

تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو میں شینکہ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر بیلے میں 40 افراد پھنس گئے

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین کے زیرِ نگرانی موقع پر پہنچیں اور 5 گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

*تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے والا سفاک قاتل افغان باشندہ جانبحق*تفصیلات کے مطابق 9سال...
24/07/2025

*تھانہ بفہ کی حدود میں 9 سالہ بچے کو قتل کرکے سر تن سے جدا کرنے والا سفاک قاتل افغان باشندہ جانبحق*

تفصیلات کے مطابق 9سالہ بچے کو بے دردری سے قتل کرنے اور اس کا سرتن سے جدا کرنے والے سفاک قاتل افغانی باشندے کو پولیس پارٹی موقع کی نشاندہی کے لیئے لے کر جارہی تھی کہ جیسے ہی موقع کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھادھندفائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سفاک قاتل افغان باشندہ موقو پر جانبحق ہو گیا۔

ڈی پی اومانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لیئے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں لگا دی ہیں جبکہ تھانہ بفہ کی حدود میں پولیس نے سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کا آغاز بھی کر دیاہے۔۔۔۔۔۔!

فتح جنگ ۔ جعلی اشٹام پر اپنی بہو کو جعلی طلاق دلوانے پر سسر  اور دیور سمیت  4 ملزمان کے خلاف فراڈ ،دھوکہ دہی کا مقدمہ در...
23/07/2025

فتح جنگ ۔ جعلی اشٹام پر اپنی بہو کو جعلی طلاق دلوانے پر سسر اور دیور سمیت 4 ملزمان کے خلاف فراڈ ،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج، مرکزی ملزم لڑکی کا سسر گرفتار، تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق مسماۃ ث۔ ن دختر غلام جعفر مرحوم سکنہ سکھوال فتح جنگ نے تھانہ ٖفتح جنگ میں تحریری درخواست دی کہ اسکی شادی تقریبا 2 سال قبل نبیل حسن ولد محمد سعید سکنہ سکھوال فتح جنگ حال بیرون ملک مصر ہوئی تھی جو شادی کے دو ماہ بعد واپس مصر چلا گیا اور پھر دوبارہ ایک سال بعد آیا اور پھر واپس بیرون ملک مصر چلا گیا جسکے جانے کے بعد میرا سسر محمد سعید اور اسکی بیوی دونوں مجھے آئے روز تنگ کرنے لگے چند دن قبل میری نانی کی وفات پر میں نانی کے گھر گئی تو مجھے ایک جعلی طلاق کا نوٹس وصول ہوا جو میرے سسر محمد سعید اور میرے دیور انوار الحسن نے جعلی اور بوگس اشٹام تیار کروا کر فرضی اور جھوٹی شہادتیں ڈلوا کرمجھے وصول کرایاچونکہ میرا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اگر اسکی جانب سے نوٹس ملتا تو فارن آفس یا ایمبیسی سے وصول ہوتا۔بذریعہ درخواست محمد سعید ، حامد نواز ، انوارالحسن اور محمد علی اشٹام فروش کے خلاف دعویدار ہوں کاروائی کی جائے جسکی درخواست پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے جو مرکزی ملزم محمد سعید (سسر) ولد فضل خان سکنہ سکھوال ،فتح جنگ اٹک کو گرفتار کر لیا گیا جس سے فتح جنگ پولیس نےتفتیش شروع کر دی۔

جنڈ، لنگر، ورکشاپ میں کام کے دوران ٹائر پھٹنے سے جوان جاں  بحقتفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے علاقے لنگر میں ورکشاپ میں کا...
23/07/2025

جنڈ، لنگر، ورکشاپ میں کام کے دوران ٹائر پھٹنے سے جوان جاں بحق
تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے علاقے لنگر میں ورکشاپ میں کام کے دوران ٹریکٹر کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے 17 سالہ عدیل ولد نوید سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جنڈ کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا

23/07/2025

*اٹک، صدر کینٹ، ریسکیو اہلکاروں نے نالے میں گری گاڑی کو نکال لیا*

تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے صدر کینٹ میں نالے میں برساتی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کیری وین نالے میں گر گئی

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور نہایت مہارت سے گاڑی کو پانی سے نکال لیا

اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا

23/07/2025

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک انیل سعید کی آج صبح سویرے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،ان کے ہمراہ ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ بھی موجود تھا۔
اٹک میں آج رات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک انیل سعید خود متاثرہ مقامات پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے بارش سے متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے ساتھ ساتھ فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
دورے کے دوران ان کے ہمراہ ریسکیو 1122، بلدیہ اٹک کا عملہ، ٹریفک پولیس اور اٹک پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے جو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔عوامی حلقوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیل سعید کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔

23/07/2025

اٹک/ شب گذشتہ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم 9 سالہ بچے سے چھری کے زور پر زبردستی بدفعلی کرنے والے درندہ صفت ملزم معاویہ جمروز کی گرفتاری کیلئے شاہیا لنک روڈ موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار ہنڈا 125 پر آئے، جنکو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر بنیت قتل فائرنگ شروع کر دی جو پولیس ٹیم نے بمشکل اپنی جان بچائی ، فائرنگ رکنے پر ٹارچ کی روشنی سے تلاش و پڑتال کی گئی تو ایک شخص درختوں کے جھنڈ میں زخمی حالت میں ملا جس نے اپنا نام معاویہ جمروز سکنہ جہاں آباد حسن ابدال بتایا جو قبل ازیں اپنی سگی بہن اور ایک معصوم بچے کے ساتھ بھی زیردستی زیادتی کے جرم میں جیل جا چکا تھا ، جس نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بامسلح ساتھی حسن خان افغانی کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے، جسکو فوری طور پر برائے علاج معالجہ ہسپتال روانہ کر کے اس کے بامسلح ساتھی کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔

*ترجمان اٹک پولیس*

مانسہرہ کراچی سے اپنے نانا کے گھر آئے 10 سالہ معصوم بچے کی سر کٹی لاش برآمد  سر ابھی تک نہیں مل سکا
23/07/2025

مانسہرہ کراچی سے اپنے نانا کے گھر آئے 10 سالہ معصوم بچے کی سر کٹی لاش برآمد سر ابھی تک نہیں مل سکا

19/07/2025

اٹک/ سی سی ڈی پولیس ٹیم ڈھیری لگال ڈیم کے قریب ناکے پر موجود تھی ڈیم کے طرف ریلوے پھاٹک کی جانب سے ایک کیری وین آئی جو پولیس ٹیم کو دیکھ کر رک گئی، جس پر پولیس ٹیم مناسب حکمت عملی سے کیری وین کے قریب جانے لگی تو اچانک کیری وین سے 3 بامسلح اشخاص اترے اور کیری وین کی آڑ لیکر پولیس پارٹی پر بنیت قتل اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کرتے کرتے واپس ریلوے پھاٹک کی جانب بھاگے۔ فائرنگ رکنے پر سرچنگ عمل میں لائی گئی تو پولیس ٹیم کو دو اشخاص زخمی حالت میں ملے جنہوں نے اپنے نام صدیق اللہ ولد غلام سخی سکنہ بجاڑ واہ کینٹ ٹیکسلا اور شاہد محمود ولد نور الہی سکنہ شکر درہ اٹک بتائے اور مزید بتایا کہ وہ اپنے ہمراہی ساتھی دانش علی ولد نزاکت سکنہ ڈھوک عالم دین سروالہ اٹک کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں، ہر دو مضروبان ڈکیتی، چوری، نقب زنی جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جنکو فوری ابتدائی طبی امداد و علاج معالجہ کیلئے ہسپتال روانہ کر کے بامسلح ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے،

Punjab Police Pakistan
Attock Police

*اٹک، مرزا، نامعلوم افراد کی فائرنگ 1 شخص جاں بحقتفصیلات کے مطابق اٹک مرزا خٹک ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4...
19/07/2025

*اٹک، مرزا، نامعلوم افراد کی فائرنگ 1 شخص جاں بحق
تفصیلات کے مطابق اٹک مرزا خٹک ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 45 سالہ عنایت الرحمن ولد عامر الرحمن شدید زخمی ہو گیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

18/07/2025

اٹک۔ جماعت اسلامی کی حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی
اٹک ۔۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر جماعت اسلامی ضلع اٹک کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع مسجد دارالاسلام کالونی سے شروع ہوکر پیپلز کالونی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان، امیر تحصیل حافظ میاں محمد جنید اور جنرل سیکریٹری حافظ محمد بلال نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ بجلی، چینی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ نااہل حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ مقررین نے الزام عائد کیا کہ چینی درآمد کرکے مہنگے داموں دوبارہ برآمد کی جارہی ہے، جو بدترین معاشی بدانتظامی کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمران عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے۔ ملک کا نوجوان طبقہ مایوسی کا شکار ہے، جبکہ امیر اور امیر تر اور غریب اور غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے اور کارکنان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔خطاب کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو حقیقی فلاحی جمہوری ریاست بنانا ہوگا اور حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں پر قابو پانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں صرف اپنے مفادات کے لیے اکٹھی ہو رہی ہیں، جبکہ ملک کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سردار امجد علی خان، حافظ میاں محمد جنید اور حافظ محمد بلال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں ایک منصفانہ اور خوددار نظام قائم کیا جا سکے۔

Address

Attock

Telephone

+923005621129

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock city news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Attock city news:

Share