Alhafiz media cell attock

Alhafiz media cell attock news

04/07/2025
18/06/2025
18/05/2025

اٹک/ تھانہ صدر اٹک پولیس 12 سالہ معصوم بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے زیر حراست ملزم کو بعد کرانے ڈی این اے ٹیسٹ لاہور سے سرکاری گاڑی پر واپس اٹک لا رہی تھی کہ لارنس پور ریت کے ٹیلوں کے قریب دو نامعلوم بامسلح موٹر سائیکل سواروں نے ملزم ارسلان ولد فرمان الہی سکنہ گولڑہ تحصیل و ضلع اٹک کو پولیس کی حراست سے چھڑایا اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے مزید نفری طلب کرنے پر دوران سرچ آپریشن ملزم ارسلان زخمی حالت میں ملا جس نے بتایا کہ اپنے ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوا ہے جسکو فوری طبی امداد کیلئے روانہ کر کے نامعلوم بامسلح ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا یے

15/05/2025

اٹک/ سی سی ڈی پولیس نے تین میلہ کے قریب ناکہ پر 4 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا جو سی سی ڈی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے موقع پر مزید نفری طلب کر کے تعاقب کیا تو دو اشخاص زخمی حالت میں ملے جن کے نام محمد نعمان ولد محمد فیاض ساکن حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک اور محمد عزیر ولد مواز خان سکنہ گڑھی متنی تحصیل حضرو معلوم ہوئے جبکہ بھاگ جانے والے ملزمان کے نام خلیل مصطفی اور عبدالغفور سکنائے حاجی شاہ معلوم ہوئے جو تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ مزید زخمی ملزمان نے بتایا کہ وہ اپنے بھاگ جانے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ ہسپتال روانہ کیا گیا۔سی سی ڈی ٹیمز نے بھاگ جانے والےدو کس بامسلح ملزمان کی تلاش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

23/04/2025

حضرو۔۔۔ ایک لڑکی جو گونگی اور بہری ہے ون فائیو(15) اٹک کو تھانہ حضرو کی حدود سے کال پر اطلاع ملی تو اسے شیلٹر ھوم اٹک منتقل کردیا گیا ہے یہ اشارے سے بھی اپنا نام یا والدین اور علاقہ سے متعلق نہیں بتا سکتی ون فائیو حکام نے میڈیا کے ذریعے اس کے والدین اور ورثاء کی تلاش کی اپیل کی ہے اگر کوئی اس خصوصی لڑکی جو گونگی اور بہری ہے جانتا ہو تو براہ کرم اس کے والدین تک یہ اطلاع پہنچائیں تاکہ مذکورہ لڑکی اپنے والدین سے مل سکے یہ لڑکی اس وقت شیلٹر ھوم ( دارالامان) آفیسر کالونی اٹک میں موجود ہے کسی بھی معلومات کے لئے دارالامان کے فون نمبر 0579316241 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

21/03/2025

اٹک : علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری اٹک میں جامع مسجد لوہاراں میں تراویح میں قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے جے یو آئی ضلع اٹک کے راہنما قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیا علمائے کرام کی کثیر تعداد اسفند یار بخاری ھسپتال پہنچ گئی جمعیت علماء اسلام کے راہنما بھی پہنچنا شروع ہو گئے ضلع بھر میں غم و غصہ اور خوف کی فضا قائم قاری نظام الدین جے یو آئی کے راہنما اور فاروق اعظم کالونی میں ایک دینی مدرسہ چلا رہے تھے تراویح میں قرآن مجید جے یو آئی کے مرکزی راہنما مولانا شیر زمان کی مسجد جامع مسجد لوہاراں میں سنا رہے تھے قاری نظام الدین کی شہادت کی خبر ضلع بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علما کرام اور جے یو آئی کے ذمہ داران کی کثیر تعداد پہنچ گئی ہے ....نماز جنازہ آج دن 10 بجے مرکزی عید گاہ میں اعداد کی جائے گی ۔۔۔۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
22/03/2025

31/10/2024

چلو چلو 2 نومبر شام اٹک چلو

23/10/2024

I gained 7 followers, created 11 posts and received 29 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

30/09/2024

اٹک(حافظ نصرت علی خان) مُلک پاکستان بلخصوص ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کیلئے بہت بڑا اعزاز
حضرت علامہ مولانا، استاذ القراء، حافظ و قاری حبیب الرحمن صدیقی صاحب کو مدینہ منورہ مسجد نبوی ﷺ میں خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن مجید پڑھنے پر استاذی مکرم، استاذی القراء قاری محمد عوض ابوالحسن محمد صاحب (جو کہ گذشتہ 25 سال سے مسجد نبوی شریف میں تدریس فرما رہے ہیں) کی طرف سے اعزازی سند پیش کی گئی مسجد نبوی شریف میں بروز جمعہ بعد از نماز مغرب شیخ ابو الحسن کی جانب سے یہ سند پیش کی گئی قاری حبیب الرحمن صاحب نے یہ سند حاصل کر کے پاکستان بالخصوص پنڈی گھیب کا نام روشن کیا جس پر مقتدر حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی اس حوالے سے قاری حبیب الرحمن صدیقی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کے یہ سب میرے والدین اور اساتذہ کی دعاوں اور محنت کا ثمرہ ہے کے دوسرے ملک میں اپنے ملک و ملت کا نام روشن کیا*
اللّٰہ تعالیٰ سے دعاء ہے آپ کے آواز اور سوز و گداز میں مزید برکتیں عطا فرمائے۔۔

15/09/2024
06/09/2024

یوتھ سیرت کمیٹی اٹک کے زیر اہتمام سالانہ ۔۔۔۔میلاد موٹر سائیکل ریلی ۔۔۔۔۔ 10 ربیع الاول بروز اتوار بمطابق 15ستمبر 2024 بعد نماز ظہر زیارت پارک تا میلاد چوک المعروف فوارہ چوک اٹک

#میلاد
#ریلی

Address

G Bolak
Attock

Telephone

+923444778777

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alhafiz media cell attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alhafiz media cell attock:

Share