Attock city News

Attock city News hey wellcome Attock city news
Attock (Urdu: اٹک) (formerly Campbellpur) is a city located in the

11/05/2026

Attock

اٹک خوشحال گڑھ جوائنٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، اٹک پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی اٹک پولیس نے تھانہ ج...
11/05/2026

اٹک خوشحال گڑھ جوائنٹ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، اٹک پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی اٹک پولیس نے تھانہ جنڈ کی حدود خوشحال گڑھ جوائنٹ چیک پوسٹ پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ خودکش حملہ ناکام بنا دیا۔ آج شام ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ناکہ بندی کی جانب بڑھنے والے ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر فوری طور پر للکارا اور مؤثر حکمت عملی اپنائی، جس پر خودکش حملہ آور پولیس نفری تک پہنچنے میں ناکام رہا اور فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اٹک پولیس کی غیر معمولی مستعدی، جرات اور فوری ردعمل کے باعث بڑی تباہی ٹل گئی اور متعدد قیمتی انسانی جانیں محفوظ رہیں۔
اس دوران لیاقت نامی شہری، سکنہ منکور نے بھی غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور دھماکے کی زد میں آکر مقامی چرواہا لیاقت سکنہ منکور شہید ہو گیا۔
اطلاع وقوعہ پاتے ہی ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کر دیا جبکہ سرحدی اور ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

11/05/2026
06/05/2026

Salam Attock walo dosto ap sab kase hain is dafa ap ka bajli ka bil kitna aya hai??

2025 کے **ہینلے پاسپورٹ انڈیکس** کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ مسلسل پانچویں سال دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔...
06/05/2026

2025 کے **ہینلے پاسپورٹ انڈیکس** کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ مسلسل پانچویں سال دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار پایا ہے۔

یہ 103ویں نمبر پر ہے، جہاں یہ یمن کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے، اور صرف 31 سے 33 ممالک تک ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ ہیں۔

Punjab walo ke tu mazy ho gay hain
06/05/2026

Punjab walo ke tu mazy ho gay hain

Attock city
06/05/2026

Attock city

اٹک دو روز قبل ہرو میں ڈوبنے والے 17 سالہ مبشر کی لاش ملی گئی دو دن قبل ہرو میں ڈوبنے والے 17 سالہ مبشر کی تلاش کے لیے ر...
12/04/2026

اٹک دو روز قبل ہرو میں ڈوبنے والے 17 سالہ مبشر کی لاش ملی گئی دو دن قبل ہرو میں ڈوبنے والے 17 سالہ مبشر کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم کی جانب سے سرچ آپریشن تیسرے روز جاری تھا۔ آج ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد نوجوان کی لاش ہرو سے برآمد کر لی۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعوننہایت ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید فاروق شاہ اور سید عابد شاہ کے بھ...
16/03/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
نہایت ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ سید فاروق شاہ اور سید عابد شاہ کے بھائی، سید کاشف شاہ کے والد سید قاسم شاہ صاحب کا رضاء الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے. نماز جنازہ مورخہ 17 مارچ 2026 کو دن 11 بجے قبرستان کامسیٹس یونیورسٹی میں ادا کیا جائے گا۔

جب ایک ڈیڑھ سو روپے کی لنڈے کی جیکٹ پہننے والے کو دو ہزار کا چالان کرو گے تو کیا وہ زندہ رہ پائے گا ؟افسوس گجرات میں شام...
14/02/2026

جب ایک ڈیڑھ سو روپے کی لنڈے کی جیکٹ پہننے والے کو دو ہزار کا چالان کرو گے تو کیا وہ زندہ رہ پائے گا ؟
افسوس گجرات میں شام کے وقت طاہر بیگ جو کہ ایک دیہاڑی دار غریب بندہ تھا اپنے کام سے واپس آرہا تھا کہ وراڈن والوں نے روکا

یہ بیچارہ منتیں کرتا رہا کہ میرے حالات نہیں ہیں لیکن کسی نے ایک نہیں سنی ان کو اپنے کمیشن سے غرض تھا

حتیٰ کے یہ رونے لگ گیا کہ میری جیب میں چند سو کے علاوہ کچھ نہیں ہے گھر میں بچے انتظار میں ہیں مجھ پہ رحم کرو

لیکن انہوں نے 2000 کا چالان کردیا جس کی وجہ سے یہ وہیں موقع پہ گرا اور ختم ہوگیا ۔

وارڈن والوں نے اس کی موٹر سائیکل کو پکڑا اور اس کو لے گئے جبکہ یہ وہیں پہ گرا پڑا رہا کہنے لگے کہ ڈرامے بازی کر رہا ہے ۔

جب لوگ اکٹھے ہوئے اور اس کو لیٹایا تو پتا چلا کہ یہ بیچارہ دو ہزار کا صدمہ برداشت نہیں کر سکا جب جیب چیک کی گئی تو چند سو روپے اور ایک پرانا سا موبائل نکلا

یہ ہماری بے حسی کا عالم ہے اب چاہے ڈی پی او نوٹس لے لیں لیکن کیا ہوگا ؟؟؟

کیا اس کے گھر والوں کی کفالت حکومت کرے گی ؟؟؟؟ جو لوگ پوسٹ پہ آکر کہتے ہیں کہ چالان ہونا چاہیئے تو ان کے لیئے
کسی کا باپ اور بیٹا چلا جاتا ہے اس چالان کی وجہ سے

😥😥😥😥😥

خودکش دھماکے ختم ہوگئے تھے، پھر ایک حکومت آئی، کسی نے کہا تھا یہ پرامن لوگ ہمارے بھائی ہیں ان سے بات چیت کرنی چاہیے:
07/02/2026

خودکش دھماکے ختم ہوگئے تھے، پھر ایک حکومت آئی، کسی نے کہا تھا یہ پرامن لوگ ہمارے بھائی ہیں ان سے بات چیت کرنی چاہیے:

Address

Attock
0092

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock city News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Attock city News:

Share