
04/03/2025
جب بات چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کی ہو، تو ایک نام ایسا ہے جو بار بار اپنی ٹیم کے لیے سب سے بڑے اسٹیج پر کھڑا ہوا – ویرات کوہلی!
چاہے 2013 کا سیمی فائنل ہو، 2017 کا ہو، یا اب 2025، یہ بندہ ہمیشہ بڑے موقع پر بڑی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں پیش پیش رہا ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں کچھ ایسے کھلاڑی ہوتے ہیں جو پریشر میں پگھل جاتے ہیں، اور کچھ وہ ہوتے ہیں جو دباؤ کو اپنے لیے ایندھن بنا لیتے ہیں – کوہلی دوسرا والا کھلاڑی ہے!
لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اس "میچ وِنر" کا موازنہ کسی گھنٹے کے کنگ شنگ سے کر کے اپنی عقل کا جنازہ نکال دیتے ہیں۔ بھائی، کوہلی کو لیجنڈ ماننے میں کیا شرم؟ جو حقیقت ہے، وہ حقیقت ہے! یہ بڑے میچز کا بادشاہ ہے، جو دباؤ میں نہیں گھبراتا بلکہ مزید خطرناک ہو جاتا ہے!
ویرات کوہلی کوئی عام کھلاڑی نہیں، یہ وہ فائٹر ہے جو اپنے بلے سے تاریخ لکھتا ہے، بڑے میچز میں اپنی کلاس دکھاتا ہے، اور لیجنڈز کی فہرست میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے!
جب بات بڑے میچز کی ہو، تو وہی بڑے ہوتے ہیں جو بڑے موقع پر کھڑے ہوں – اور کوہلی وہی کھلاڑی ہے! ایک لیجنڈ، ایک فائٹر، اور ایک چیمپئن!