21/12/2025
معزز معلمین و معلمات آزادکشمیر ان شاءاللہ مورخہ 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات علی اکبر اعوان ہائی سکول مظفرآباد میں صبح 9:00 بجے ایک عظیم الشان اساتذہ کنونشن بعنوان "استاد نظریاتی محافظ " منعقد ہونے جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی جناب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور ہوں گے۔ ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب تنویر الیاس ۔ وزیر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن جناب دیوان علی چغتائی وزیر ہائیر ایجوکیشن جناب ظفر ملک ۔موسٹ سنئیر وزیر وزیر قانون جناب میاں عبد الوحید ۔ وزیر جنگلات جناب جاوید ایوب ۔ وزیر صحت جناب بازل نقوی۔ وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جناب چوہدری رشید ۔ وزیر تعمیرات عامہ جناب ضیاء القمر ۔وزیر خزانہ جناب قاسم مجید۔ وزیر لائیو سٹاک و زراعت جناب چوہدری علی شان سونی۔وزیر کشمیر کاز محترمہ نبیلہ ایوب۔ وزیر بہبود آبادی جناب سردار محمد حسین۔ وزیر سیاحت جناب سردار اختر حسین ربانی ۔ وزیر خوراک جناب چوہدری جاوید بڈھانوی
مشیر سپوڑٹس اینڈ کلچر جناب احمد صغیر۔ مشیر حکومت جناب فہد یعقوب بھی ہوں گے۔ تمام معزز معلمین و معلمات آزادکشمیر یہ ایک تاریخی موقع ہو گا اساتذہ آزادکشمیر کے لیے آپ تمام معزز معلمین و معلمات کو اس تاریخی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آئیں سب مل کر اتحاد و اتفاق سے اپنے حکومتی نمائندگان کو یہ باور کروائیں کہ اگر ریاست کا استاد معاشی و معاشرتی طور پر مستحکم ہو گا تبھی وہ بطور نظریاتی محافظ نئی نسل کے نظریات کی حفاظت کر سکے گا اور نظریاتی طور پر ایک مضبوط نئی نوجوان نسل ہی تحریک آزادی کشمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی جو کہ ایک مستحکم پاکستان کی ضمانت ہو گا۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر کچھ عناصر اس کنونشن کو متنازع بنانے کے لیے منفی پوسٹ کریں گے آپ تمام معزز معلمین و معلمات سے گزارش کروں گا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی ایسی پوسٹ یا کردار پر کوئی کمنٹس جاری نا کریں اور اس طرح کی ہر ایک منفی پوسٹ کو اگنور کریں اور اس کنونشن کو متنازعہ بنانے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں اور 25 دسمبر 2025 کو مظفرآباد کنونشن میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔
منجانب۔ سردار محمد تاصف شاہین مرکزی صدر آزاد جموں و کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن