Sheraz Official

Sheraz Official Official Page of Sheraz Hussain

15/05/2025

میرے پڑوسی اور پیارے دوست شجاع الرحمن نے اپنے نئے کاروبار کا آغاز کر دیااُن کی دوکان فیڈز بائے راج ہیئر سلون نزد لون مارکیٹ کی افتتاحی تقریب سادہ مگر پروقار انداز میں منعقد ہوئی افتتاح کے موقع پر صدر انجمن تاجراں انور لطیف ڈار اورمحمود حسین نے فیتہ کاٹا اس موقع پر حافظ عدنان نے خصوصی دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ کاروبار اور رزق میں برکت عطا فرمائےافتتاحی تقریب میں تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شجاع الرحمن ، محمود حسین اور حسنین محمود کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوانوں کا کاروبار کی طرف آنا خوش آئند ہے اللہ انہیں کامیابیوں سے نوازے آمین

21/03/2025

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ڈڈیال کی نشاندہی پر ڈڈیال انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
قصاب گرفتار انٹری پوائنٹ سیکورٹی ہائی الرٹ انتظامیہ کے چھاپے.
اے سی ڈڈیال، تحصیل دار ڈڈیال ، ڈی ایس پی ڈڈیال، ایس ایچ او، ویٹرنری ڈاکٹر اور فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ بڑی کاروائیاں قیمتوں اور معیار کی جانچ پڑتال، خلاف ورزی پر جرمانے اور معیاد ختم ہونے والی اشیاء کو تلف کیا گیا۔
اے سی ڈڈیال نے ڈی ایس پی ایس پی ڈڈیال کے ہمراہ دھان گلی انٹری پوائنٹ پر رات گئے دورہ اور چیکنگ، غیر قانونی رہائشیوں، بھکاریوں اور گلیوں میں دکانداروں کی سخت چیکنگ کی پرائس چیکنگ، قصاب گرفتار، خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈڈیال مین شاہراہ پلاک مہاجر قالونی سےگزشتہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے  ڈڈیال سے پلاک کی طرف...
14/09/2024

الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ڈڈیال
مین شاہراہ پلاک مہاجر قالونی سےگزشتہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ڈڈیال سے پلاک کی طرف جانے والی سڑک کی سائیڈوں سے مٹی بہہ گئی جس سے سڑک ٹوٹ پھوٹ ہونے کا خطرہ ہے اگر بروقت اس کی مرمتی نہ کی گئی تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے اہل علاقہ نے متعلقہ ادارے اور وزیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس کا کام شروع کیا جائے تاکہ سڑک کو مزید نقصان نہ پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فوراً مشینری کی مدد سے سڑک کے سائیڈوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں اور سفر کرنے میں آسانی رہے۔

ڈڈیالصحافت ریاست کا چھوتا ستون ہے ملک بھر میں ریاست کے چھوتا ستون کو دھکے لگانے والوں میں دن بدن اضافہ ،ڈی ایس پی ڈڈیال ...
22/03/2024

ڈڈیال
صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہے ملک بھر میں ریاست کے چھوتا ستون کو دھکے لگانے والوں میں دن بدن اضافہ ،ڈی ایس پی ڈڈیال کیجانب سے نامور صحافی وقاص چوہدری کے ساتھ بد اخلاقی ،بدتہذیبی ،غیر اخلاقی،ناروا سلوک اور بدتمیزی پر ڈڈیال کی عوام سراپا احتجاج بن گئ ،صدائے حق آزاد کشمیر ،صحافتی برادری ،وکلاء ،سول سائٹی ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے شدید الفاظ میں اظہار مذمت کیا ڈڈیال کی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد 25مارچ بروز سوموار کو پولیس کے رویہ ،پولیس گردی کے خلاف اور عزت نفس کی بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے لیے لفلٹ تقسیم کر دئیے گئے مختلف مقامات پر عوامی اجلاس جاری ہیں اس موقع پر عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور ہر وقت سرکاری محکموں پر مانیٹرنگ رکھنے والے غیر محفوظ ہیں تو ہم اپنی فریاد کے لیے کس کے پاس جائیں تاحال محکمہ پولیس کے آفیسران بالا اور ضلعی انتظامیہ کیجانب سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے ڈی ایس پی ڈڈیال گزشتہ چار سالوں سے اپنی سیٹ پر ایک ہی اسٹیشن میں براجمان ہیں کون سی طاقت ان کا ٹرانسفر نہیں ہونے دے رہی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ 25مارچ کو احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریں گے اور تب تک سراپا احتجاج بنے رہیں گے جب تک ڈی ایس پی کو معطل نہیں کیا جاتا اور غیر جانبدارانہ انکوائری مکمل نہیں ہوتی اور تھانہ پولیس ڈڈیال پر پینڈنگ درخواستوں پر ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل نہیں دی جاتی ہے

Address

Dadyal Azad Kashmir
Azad Kashmir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheraz Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share