Ch Sdaqet Hussain Official

Ch Sdaqet Hussain Official Social Media activist / Zoologist

شکریہ  ⭐👏شکریہ پاک فوجشکریہ نیزہ پیر ہیروشکریہ کمانڈنگ آفیسر صاحب جیسا کہ   کیرنی مندھار ضلع حویلی میں پاک فوج ہمیشہ سے ...
04/07/2025

شکریہ ⭐👏
شکریہ پاک فوج
شکریہ نیزہ پیر ہیرو
شکریہ کمانڈنگ آفیسر صاحب
جیسا کہ کیرنی مندھار ضلع حویلی میں پاک فوج ہمیشہ سے علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہتی ہے اس طرح آج پھر پاک فوج نے ہلپینگ ہینڈ کے تعاون سے پسماندہ علاقے کیرنی مندہار گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کیرنی اور تعلیمی اداروں میں فرنیچر باقی دروازے کھڑکی رنگ روغن کا کام مکمل کروایا جس پر عوام علاقہ بالخصوص وائس چیئرمین لطیف صابری صاحب،عالم رضوی صاحب و دیگر کی طرف سے شکریہ پاک فوج اور خاص طور پہ نیزہ پیر ہیرو اور کمانڈنگ آفیسر کا جنہوں نے عظیم درسگاہوں میں عظیم تحفہ دیا پاک فوج ملک وقوم کے ساتھ کھڑی عوام بھی اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

راولاکوٹ کمیونیٹی کا ایک عظیم نام ، باصلاحیت نوجوان اور عظیم سماجی شخصیت عاصم صادق بھائی جو کہ نہ صرف راولاکوٹ بلکہ پوری...
29/06/2025

راولاکوٹ کمیونیٹی کا ایک عظیم نام ، باصلاحیت نوجوان اور عظیم سماجی شخصیت عاصم صادق بھائی جو کہ نہ صرف راولاکوٹ بلکہ پوری ریاست جموں و کشمیر اور بالخصوص پونچھ ڈویژن کی ایک توانا آواز ہیں چونکہ پیارے بھائی IT کے شعبے سے منسلک ہیں اور اپنی انہی صاحیتوں کی وجہ سے قطر روانہ ہو رہے ہیں۔ جناب سے میری ملاقات 2023 میں ہوئی اس دوران سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق اور اچانک ڈاکٹر ضیاء صاحب کے کمرے میں دعوت کا انتظام ہوتا،دوستانہ ماحول بنتا گوجری ،پہاڑی اور کشمیری زبانوں اور کشمیری ثقافت پہ خصوصی گپ شپ ہوتی میں ایسے وہ سارے خوبصورت لمحات کبھی بھول نہیں سکتا۔ اسی لیے جناب کا اپنی صلاحیتوں کے ذریعے قطر جانا تو ایک طرف میرے لیے باعث مسرت ہے مگر دکھ اس بات کا ہے کہ اب وہ سرگرمیاں، محفل اور معلوماتی گپ شپ نہیں ہو سکے گی ۔
جناب نے راولاکوٹ کمیونٹی کی وساطت سے بالخصوص راولاکوٹ کی بہت خدمت کی ۔ اسی وجہ سے آج راولاکوٹ کی اکثریت ان کے قطر روانہ ہونے پہ دکھ محسوس کر رہی ہے۔ ایسے مخلص نوجوان معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ہوتے ہیں ۔ اللہ پاک عاصم بھائی اور ان کہ اس مخصانہ اور نیک جذبے کو سلامت رکھے اور زندگی میں ڈھیروں کامیابیوں سے نوازے آمین ۔ انشاءاللہ جلد دوبارہ راولاکوٹ کی رونق بنیں گے۔
Post: Ch Sdaqet hussain from Haveli Ajk
Ch Sdaqet Hussain Official
Asim Sadiq
Rawalakot Community"

پہلی، دوسری، تیسری اور پھر چوتھی تصویرپورا خاندان ایک ایک کر کے سیلابی ریلے کے نذر ہو گیا 😭افسوس کوئی مدد کو نا پہنچا او...
27/06/2025

پہلی، دوسری، تیسری اور پھر چوتھی تصویر
پورا خاندان ایک ایک کر کے سیلابی ریلے کے نذر ہو گیا 😭
افسوس کوئی مدد کو نا پہنچا اور ایک ایک کر کے خاندان کے پورے 18 افراد اللّٰہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے ۔

اخے ہماری حکومت اور فیلڈ مارشل بہادر ہیں 😃
21/06/2025

اخے ہماری حکومت اور فیلڈ مارشل بہادر ہیں 😃

گورنمنٹ (خواتین) ایسوسی ایٹ کالج جہلم کی پرنسپل میڈم رخشندہ بتول نے اپنے کالج کے درجہ چہارم کے ایک ملازم کے لئے کیا خوبص...
20/06/2025

گورنمنٹ (خواتین) ایسوسی ایٹ کالج جہلم کی پرنسپل میڈم رخشندہ بتول نے اپنے کالج کے درجہ چہارم کے ایک ملازم کے لئے کیا خوبصورت عبارت تحریر کی ہے۔ دل چاہتا ہے کہ بار بار پڑھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درجہ چہارم کی بھرتیوں میں سب سے زیادہ خدشات مجھے "تبارک" کو لے کر (بھرتی کر کے) تھے۔ مجھے لگتا تھا یہ دبلا پتلا لڑکا کیا خاک کام کرے گا ۔ جیسے جیسے تجربہ بڑھتا جا رہا ہے ، میں اپنی رائے کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئی ہوں ۔ تبارک کے ساتھ تین سال کام کر کے میرا خیال ہے کہ اداروں کو بڑی ڈگریاں یا اونچے لمبے لوگ نہیں چلاتے بلکہ خلوص چلاتا ہے ۔ میری ٹیم میں سب سے ایماندار اور بھلا آدمی تبارک ہے۔ پچھلے تین سال میں مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کوئی کام کہا ہو اور وہ کام اس کے فرائض میں آتا ہو یا نہیں اور جواب "نہ" میں آیا ہو ۔ خصوصاً ان دنوں جب کالج میں کوئی پروگرام ہو اور شام ہو جائے اور میں صبح کے لیے کھپ رہی ہوں تو گیٹ کھولتے ہوئے تبارک کہتا ہے ،" میڈم جی تسی بے فکر ہو کے جاؤ " ۔ آج کل بھلا یہ کون کہتا ہے سبھی تو فکریں دینے والے ہوتے ہیں ۔
آج تبارک کی شادی ہے ایک میٹنگ کی وجہ سے شادی تو نہیں اٹینڈ کر سکی لیکن رات کچھ دیر کے لیے مہندی پر گئی ۔ راستہ نہیں معلوم تھا تو دولہا سڑک تک خود لینے آیا۔ اس کی پھوپھیوں اور مامیوں نے مجھے اتنی چمیاں دیں کہ واپسی تک میرا ایک نیا ہیئر سٹائل بن چکا تھا ۔ واپسی پر سب خواتین مجھے گاڑی تک چھوڑنے آئیں۔ میرے دیے ہوئے تھوڑے سے سلامی کے پیسے بھی اس کی امی لوٹانا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے لیے میرا آ جانا ہی کافی تھا اور یہ ان سب کے چہروں پر لکھا ہوا تھا۔ ڈھولکی پر بھی وہ چاہ رہی تھیں کہ میں "بڑی میڈم" کرسی پر بیٹھوں لیکن بھلا آلتی پالتی مارے بغیر ڈھول کیسے بجایا جا سکتا ہے اور میرے اندر کی میراثن دولہے کا سہرا گانے کو بےتاب تھی لیکن وہ سب مجھ سے ٹپے سننا چاہتی تھیں۔ بس پھر غلط سلط ،بے سُرا جو بھی آتا تھا سب گایا ۔😬
بھئی میں کہتی ہوں کہ یہ جو آپ محبت نہ ملنے کا رونا روتے ہیں اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ آپ اپنے سے اونچے لوگوں کے پیچھے بھاگتے پھرتے ہیں۔ ان پر تو آپ اپنی ساری جمع پونجی، سارا وقت بھی لٹا دیں تو انہیں بھلا کیا فرق پڑتا ہے ۔ ان کی گردن کا سریا آپ کو کہیں نہ کہیں ان کی اور آپ کی اوقات دکھا دے گا۔ اپنے جیسوں میں اٹھنا بیٹھنا شروع کریں ان کے دکھوں اور خوشیوں میں شریک ہوں پھر دیکھیے گا محبت کیسے نور بن کر آپ کے چہرے پر کھلے گی۔ اور کوشش کریں کہ یہ بات جلدی سمجھ جائیں ایسا نہ ہو کہیں دیر ہو جائے اور محبت آپ کے گھر کا راستہ بھول جائے ۔
جیتے رہو بھائی، وش یو آل دا لک۔💕
------
(یہاں میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ایک تو جہاں "تبارک" ایماندار، محنتی اور فرض شناس ہیرا ہے ، وہاں دوسری طرف "پرنسپل" بھی ہیرا شناس و ہیرا تراش اور شاباش دینے والی ہیڈ ہے۔ یہی وہ چند الفاظ ہوتے ہیں جو بندہ کی زندگی کا سرمایہ بن جاتے ہیں ۔ المختصر کام کرنے والوں کی عزت ہر جگہ ہوتی ہے، دونوں ہی ہیرے ہیں ۔ دونوں ہی قدردان ہیں ۔ میں ان دونوں کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کے رزق اور عزت میں بے پناہ اضافہ فرمائے ۔ آمین )

ہم۔ایلیان کیرنی  چیئرمین HEC فرزند کیرنی فخر حویلی ڈاکٹر مختار صاحب کے دل کی عمیق گہرائیوں سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے...
19/06/2025

ہم۔ایلیان کیرنی
چیئرمین HEC فرزند کیرنی فخر حویلی ڈاکٹر مختار صاحب کے دل کی عمیق گہرائیوں سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں اہم پیش رفت کر کہ حویلی کا فخر ہونے کا ثبوت دیا۔ جناب نے وزیر اعظم آذادکشمیر سے خصوصی طور پر کیرنی کے لیے
انٹر کالج🎓 اور ہلاں کے لیے ہائی سکولز کی خصوصی منظوری لی ۔ جناب کو حقیقی معنوں میں (بلخصوص) حویلی کی پسماندگی کا احساس ہے ۔ آپ ہمارا فخر ہیں۔ مزید ترقیاں اور استقامت پائیں آمین ۔
منجانب ایلیان کیرنی
Dr Mukhtar Ahmed ❤

19/06/2025

Alhamdulillah Mphil 1st semester done ✅🎓📚❤

😢 Palestine 🇵🇸😭 The Ancient 4,500-Year-Old Tunic at the Egyptian Museum.
16/06/2025

😢 Palestine 🇵🇸😭


The Ancient 4,500-Year-Old Tunic at the Egyptian Museum.

نہ کلیم کا تصور ، نہ خیال طور سینامیری آرزو محمد ﷺ ، میری جستجو مدینہ  📌میرپور:                                         ...
16/06/2025

نہ کلیم کا تصور ، نہ خیال طور سینا
میری آرزو محمد ﷺ ، میری جستجو مدینہ

📌میرپور:
31-5-2025
جموں کشمیر انجمن طلبہ اسلام کے دوسرے عاملہ اجلاس میں شرکت کے دوران عظیم تنظیمی ساتھی ، عزیز بھائی، مظفرآباد کی دھرتی کہ عظیم قانون دان اور انجمن طلباء اسلام کے مرکزی رکنِ مجلس مشاورت جناب احمد رضا مصطفائی صاحب ❤
Ahmad Ali Khan 🌟

Address

Kahuta
Azad Kashmir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Sdaqet Hussain Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch Sdaqet Hussain Official:

Share

Category