11/02/2026
سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا دورہ کھائیگلہ اور کئے گئے اعلانات پر من و عن عملدرآمد موجودہ حکومت کی مجبوری ہے جس کا کریڈٹ حلقہ کی عوام اور یہاں کی سیاسی سماجی اور تاجر برادری کو جاتا ہے
کھائیگلہ(نامہ نگار)وزیراعظم آذادکشمیر چوہدری انوارالحق صاحب کا دورہ پونچھ عام آدمی اور خصوصاً حلقہ کھائیگلہ پونچھ 3 کی محرومیوں اور خدشات کو دور کرنے میں انتہائی اہم اور تاریخی اہمیت کا حامل دورہ ثابت ہوا ہے خصوصاً حلقہ کھائیگلہ بنجوسہ سے علی سوجل اور تولی پیر پڑکوٹ تک اس کے ثمرات ناصرف محسوس کئے جارہے ہیں بلکہ واضع نظر آ رہے ہیں بلکہ بقول جناب وزیراعظم کہ عقل کے اندھوں کو بھی نظر آئیں گے جامع مسجد ریڑھ بن میں لگی آگ کو بجھانا فائر بریگیڈ یونٹ کھائیگلہ کا سب سے پہلا اور فوری ایکشن تھا جس کا کریڈٹ وزیراعظم آذادکشمیر کو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار یونائٹڈ تاجران پینل کھائیگلہ کے نامزد صدر سابق امیدوار انجمن تاجران کھائیگلہ سردار ظفر محمود اور سابق امیدوار اسمبلی کونسلر ٹاؤن کمیٹی کھائیگلہ سردار فاروق عبداللہ نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ان کا کہنا تھا کہ کھائیگلہ تا علی سوجل روڑ پر تیزی سے کام کا آغاز Bhuکوکہوٹ میں سٹاف کی تعنیاتی سے لے کر تولی پیر لس ڈنہ روڑ پر مشینری کی منتقلی اور اسفالٹ کا آغاز ریڑھ بن گرلز کالج میں پرنسپل اور دیگر سٹاف کا فوری بندوبست اور فائر بریگیڈ یونٹ ریسکیو1122کے عملے سمیت کھائیگلہ منتقلی ایسے عوامی مسائل تھے جن کے حصول کے لئے لوگ کئی برسوں سے اہل اقتدار کے در پر سپاسنامے پڑھتے تو کبھی چوک چوراہوں پر سراپا احتجاج بنے رہے مگر جناب وزیراعظم نے ان وعدوں کو 15 دنوں میں پورا کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ موصوف خلق خدا کا حقیقی درد رکھنے والے اور بااختیار وزیراعظم ہیں اور وہ عوامی مفادات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم میں حقائق سے ہٹ کر کسی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتے تھانہ کھائیگلہ کی فوری تعمیر کے لئے وسائل کی فراہمی شہر سے ٹاؤن کمیٹی اور گرلز ڈگری کالج کھائیگلہ تک 1800فٹ سردار خان روڑ کی پختگی کے وعدے پر بھی عمل درآمد شروع ہو چکا ہے محکمہ شاہرات کے اہلکاران موقع پر آئے فزیبلیٹی اور پیمائش کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے اس کے علاوہ نرسری تا جنڈالی تین کلومیٹر کا بھی سروے اور پیمائش مکمل کر لی گئی ہے جس پر ہم وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ بہت جلد گرلز ڈگری کالج کھائیگلہ کا نوٹیفکیشن پڑکوٹ کے نالے پر ایک نئے پل کی تعمیر تھانہ کھائیگلہ کی تعمیر اور گاڑی کی فراہمی Bhu کھائیگلہ کی تعمیر نو کا عمل بھی جلد شروع ہو جائے گا کھائیگلہ کی تاجر برادری اور سول سوسائٹی جناب وزیراعظم کو اہم عوامی مفاد سے جڑے بڑے منصوبوں کے متعلق فوری اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے ہمراہ وزراہ حکومت کا اور بالخصوص سردار عامر الطاف حاجی عبدالرشید اور فاروق عبداللہ کا بھی بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس دورے کو کامیاب بنایا انکا بھرپور استقبال کیااور عوام علاقہ کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کا باعث بنے ہم انکے متوقع دورہ راولاکوٹ پر انھیں کھائیگلہ آمد کی دعوت دیتے ہیں تاکہ انکا بھرپور طریقے سے شکریہ ادا کیا جا سکے تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل جمہوری انداز اور بہترین لائحہ سے تلاش کرنا ہو گا مزاکرات کسی بھی مسئلے یا پیچیدگی کے خاتمے کا پہلا اور آخری حل ہوتا ہے جس کی کامیابی کا راز آپ کے موقف کی صداقت پر مبنی ہے پرامن احتجاج ایک یاداشت ہوتی ہے جسے پیش کرنے کے لئے مہذب راستہ اختیار کیا جانا چاہئے جس سے کسی عام شخص کو کوئی تکلیف نہ ہو آئے روز کے پہیہ جام یا شٹر ڈاؤن کرنے سے کاروبار زندگی تو متاثر ہوتا ہی ہے ساتھ میں غریب دھاڑی دار مسافر سیاح طالب علم اور مریض طبقہ بھی اذیت کا شکار ہو تا رہتا ہے شرکاء کی اکثریت نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ قومی اور اجتماعی مفاد سے ہٹ کر کسی بھی احتجاج کے لئے کسی ایسے مقام کا انتخاب کیا جائے جہاں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا نہ ہو ضلعی انتظامیہ کو عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرنا چاہئے احتجاج سے پہلے وجوہات اور حقائق کی چھان بین انتظامی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کی اہمیت میں اضافہ کرنے سے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور گراس روٹ لیول پر منتقلی آسان بنائی جا سکتی ہے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کا خواب سچ ثابت کیا جا سکے اس موقع پر انکے ہمراہ سینئر سیاسی رھنماء pti سردار محمد فاروق خان کونسلر ٹاؤن کمیٹی کھائیگلہ سردار عبدالمجید ترجمان ٹاؤن کمیٹی کھائیگلہ ناصرحنیف نوجوان رہنما و ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن احمر مقبول لوکل کونسلر پکھر اخلاق رفیق سابق امیدوار کونسلر ٹاؤن حق دو تحریک اکرام منصف تاجر رہنماء شیخ انضار ٹرانسپورٹر رہنما جبوتہ قاری طاہر صحافی و سماجی رہنماء محمد صغیر کیانی سوشل ایکٹوسٹ مسلم لیگ ن حلقہ تین خان یثرف تاجر رہنماء محمد منیر خان تصدق حسین فاروق خان سردار پرویز خادم حسین سیاسی رہنماہ مسلم کانفرنس نواز عباسی تاجر محمد طارق خان محمد عرفان محمد عاشق خان عبدالقیوم اور میڈیا کے نمائندے موجود تھے.