دوزخ میں ایک سرد حصہ ہے "زمہریر" جس کی سردی ہڈیوں سے گوشت اتار دیتی ہے
اور وہاں کے باسی جہنم کی تپش کی التجا کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🖤🥀
اللہ اکبر ♥️
10/03/2024
ایمانداری اور صداقت دائمی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔۔!!!
08/02/2024
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسولﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’تم میں سے جو شخص کوئی برائی دیکھے، وہ اسے اپنے ہاتھ سے بدل (روک) دے۔ اگر وہ اس کی طاقت نہیں رکھتا، تو پھر اپنی زبان سے بدل دے۔ اگر وہ اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا، تو پھر اسے اپنے دل میں برا جانے اوریہ ایمان کا کم تر درجہ ہے۔‘‘
05/02/2024
قول و فعل میں تضاد مسلمان کی پہچان نہیں ۔
مسلمان اپنی صداقت سے پہچانے جاتے ۔
لیکن
الیکشن کے دن ہے۔ آپ اپنے اردگرد نام کے مسلمان دیکھیں گے ۔
اللّٰہ ہمیں اچھے اور برے میں فرق کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
24/01/2024
ہماری سوچوں پر ہمارا اختیار نہیں۔ میرے خیال میں اب موبائل اور سوشل میڈیا کے دور میں۔ ہم میں سے اکثریت اس موبائل اور سوشل میڈیا کے نشے کے اس حد تک عادی ہو چکے ہیں کہ سوچنے کی صلاحیت ہی ختم ہو چکی ہے ۔ ہم خود کو ایک لمحہ بھی موبائل کے استعمال سے نہیں روک سکتے ۔ موبائل کے اس نشے نے ہم سے سوچنے کی صلاحیت چھین لی ہے ۔ ہم کیا کر رہے ہیں؟ کیوں کر رہے ہیں ؟ ہماری منزل کیا ہے۔ ہم کچھ نہیں جانتے ۔ نہ دین کا پتہ نہ دنیا کا۔ اے میرے رب ہمارے حال پر رحم کر ۔ ہم غافل ہو چکے ہیں ۔ ہمیں بیدار کرنے میں ہماری مدد فرما ۔
24/01/2024
کسی بھی کام کی ابتدا سوچ سے ہوتی ہے۔ اس کے بعد ہمارے فیصلے ۔اج جس جگہ ہم موجود ہے ۔ جو کام ہم کر رہے ہیں ۔ یہ ماضی میں ہماری سوچوں اور فیصلوں کا نتیجہ ہے ۔
اس لیے مستقبل میں ہم خود کو جہاں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس کیلئے ہمیں آج سوچنا ہے ۔ اور فیصلہ کرنا ہے ۔
تاکہ ہم کل وہاں ہو سکے جہاں کیلئے ہم اج سوچ رہے ہیں ۔
22/01/2024
دنیا کے تمام معاملات جو روزانہ کی بنیاد پر ہمیں درپیش ہوتے ہیں ۔ ان کو ہم بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش میں اپنی ساری طاقت لگا دیتے ہیں ۔
لیکن
اس کے باوجود ہم ان کے نتائج سے بے خبر ہوتے ہیں ۔ ان کے نتائج ہمارے لیے کس حد تک فائیدہ مند ہونگے ۔ یا نقصان دہ ہونگے ۔
پر قربان جاؤں اپنے اللّٰہ کے نظام پر اللّٰہ کریم نے ہر شہ کھول کھول کے آسان لفظوں میں بیان کر دی ہے کے ہم سمجھ سکے ۔
اور بتا دیا ۔ یہ نیکی کا راستہ ہے اور وہ بدی کا۔ اور دونوں راستوں کے نتائج بھی بتا دیے ۔
اب اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سمجھدار ہیں تو ہمیں چاہیے کہ اس راستے کا انتخاب کریں جس پے چل کر ہم وہ کامیابی حاصل کر لے جو ہمیشہ رہنی ہے ۔۔
اللّٰہ نے جو راستہ ہمارے لیے پسند کیا وہ صراطِ مستقیم ہے۔ یہ راستہ حق کا راستہ ہے۔ دین اسلام کا راستہ ہے ۔ جو قرآن کریم میں بتایا گیا ۔ اللّٰہ کے پیار ے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بتایا ۔ اللّٰہ کریم سے دعا ہے۔ اللّٰہ ہمیں ہمیشہ صراطِ مستقیم پے چلتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
21/01/2024
مسلمان کی پہچان ایسی ہونی چاہیے ۔ کہ جب وہ کوئی بات کہہ دے تو سننے والا مطمئن ہو جائے کے اس نے جو کہا ہے حق اور سچ کہا ہے۔
جس طرح دن کے بعد رات کے آنے میں کوئی شبہ نہیں اسی طرح مسلمان کی زبان سے نکلے الفاظ میں شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔
جس طرح ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صادق اور امین تھے ۔ اسی طرح ان کے امتی ہونے کے ناطے ہمیں بھی سچے اور امامت دار ہونا چاہیے ۔
21/01/2024
اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ۔۔
اسلام میں جن باتوں سے منع کیا گیا ہے ۔
جھوٹ نہیں بولنا۔ ۔سود نا لینا اور نہ دینا۔ شراب نہیں پینی۔ کسی کا حق نہیں کھانا۔ چوری نہیں کرنی۔ فساد نہیں کرنا۔ ناپ تول پورا کرنا ۔ کسی جان پر ظلم نہیں کرنا۔ کسی کو بے جا قتل نہیں کرنا۔ حرام نہیں کھانا۔ دوکھا،فراڈ نہیں کرنا۔
ہمارا دین ہمیں ان کاموں سے منع کرتا۔
ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے ان کاموں سے نفرت کرنی چاہیے ۔ خود بھی باز رہنا چاہیے اور دوسرے کو بھی باز رہنے کی ہدایت کرنی چاہیے ۔ ان سے بچ کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔
اسلام میں جن کاموں کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
نماز پڑھنی چاہیے۔ زکوٰۃ دینی چاہیے۔ حق بات کہنی چاہیے ۔ سچ بولنا چاہیے ۔ حسن اخلاق رکھنا چاہیے ۔ ضرورت مند کے کام انا چاہیے۔ اچھی بات کی تلقین کرنی چاہیے ۔ ماں باپ کی خدمت کرنی چاہیے ۔ برائی کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے ۔ ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے ۔ وعدہ کرو تو پورہ کرو۔
ہمارا اسلام ان کاموں کو کرنے کا حکم دیتا ہے ۔
ہمیں ان پر عمل کرنے اور دوسرے کو تلقین کرنی چاہیے ۔
18/01/2024
اللّٰہ نے ہم پر نماز فرض کی۔ اس اللّٰہ نے جس نے ساری کائنات بنائی ۔ جس زمین پر ہم رہ رہے ہیں ۔ جو ہم کھا رہے ہیں ۔اور جو ہم پہن رہیں ہیں ۔ سب کچھ اس عظیم الشان اللّٰہ نے بنایا ہے ۔ اللّٰہ نے 24 گھنٹے کا ایک دن بنایا ۔ اور ان 24 گھنٹوں میں صرف 1 گھنٹہ اپنی عبادت کے لئے مقرر کیا ۔ اور ہم وہ 1 گھنٹہ بھی اللّٰہ کو نہیں دے رہے۔ کتنے ناشکرے ہے ہم۔ اگر اللّٰہ ہماری زندگی ابھی ہم سے واپس لے لے تو کون روک سکتا ۔ کوئی نہیں ۔
اور کوئی نہیں جانتا واپسی کا وقت کب آہ جائے ۔ خدارا خواب غفلت سے جاگ جائے ۔ اس سے پہلے کے ہماری زندگی کا وقت تمام ہو جائے ۔ نماز ہمیں اللّٰہ سے قریب کرتی ہے ۔ نماز برائی سے روکتی ہے ۔ ایک نماز واحد ذریعہ ہے روز اللّٰہ سے 5وقت ملاقات کا ۔
جب اذان ہوتی ہے تو مواذن پکارتا ہے ۔۔ آؤ نماز کی طرف ، آؤ کامیابی کی طرف ،
یہ اللّٰہ کا بلاوا ہوتا ہے ۔ اور ہم اللّٰہ کے بلاوے کو ناسنا کر کے اس رزق کے پیچھے بھاگتے ہیں جس کا وعدہ اللّٰہ نے ہم سے کیا ہے ۔ رزق کا وعدہ اللّٰہ کا ہے ۔ رزق اللّٰہ عطاء کرتا ہے ۔ اگر نہیں یقین تو زمین پھاڑ کے دیکھ لو۔ گندم زمین کی تہہ میں نہیں ملے گی ۔ درخت چیر کے دیکھ لو۔ پھل نہیں ملے گا ۔ گندم ، چاول ، پھل ، سبزیاں ہر طرح کا رزق صرف اور صرف اللّٰہ کی طرف سے ہے ۔ اور اللّٰہ ضرور دے گا۔ اگر ہم اللّٰہ کے بلاوے پر نماز پڑھے گے تو اللّٰہ رزق بھی برکت والا دے گا اور آخرت میں جنت بھی عطاء کرے گا ۔ انشاء اللہ
16/01/2024
اللہ ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ۔۔ ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں۔وہی ہمارہ مددگار ہے۔اللہ کے علاوہ کسی سے مدد منگنا کمزور ایمان کی نشانی ہے ۔ اللہ ہر چیز پے قادر ہے ۔
زندگی موت ، عزت ذلت، سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ اللہ کے علاوہ کسی کا خوف دل میں نہ رکھنا ۔ اس کے علاوہ نہ کوئی زندگی دے سکتا۔ اور نہ کوئی لے سکتا ۔۔ وہی عبادت کے لائق ہے۔ سب تعریفیں اسی کیلئے ہے ۔
Be the first to know and let us send you an email when Fahad Ali Sandhu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.