24/08/2026
بدين سے محفوظ شاه کے رپورٹ بدین نشات تنظیم جماعت لواری شریف کی مرکزی کونسل کا دوسرا اہم اجلاس، جماعت کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے۔
ترجمان بیورو رپورٹر پیار علی تالپور کے مطابق
نشات تنظیم جماعت لواری شریف کی مرکزی کونسل کا دوسرا اہم اجلاس نشات ہومز حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی کونسل کے چیئرمین اور مرکزی صدر نشات تنظیم جماعت لواری شریف قادر بخش بگٹی نے کی۔
اجلاس میں نشات تنظیم جماعت لواری شریف کے تمام ریجنز سے تعلق رکھنے والے مرکزی کونسل کے اراکین، جن میں ریجن بدین، حیدرآباد، کراچی، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ سمیت مختلف ریجنز کے ذمہ داران اور کونسل ممبران نے شرکت کی اور تنظیمی معاملات کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ مرکزی کونسل کے اجلاس میں سپریم کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ایاز کیریو اور ڈاکٹر ایم ایس منگی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
مرکزی کونسل کے اجلاس میں جماعت کے تنظیمی معاملات، کارکردگی، تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے، ریجنز اور یونٹس کی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کو بڑھانے، کارکنان کو مزید متحرک کرنے اور جماعت کے فلاح و بہبود کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف معاملات پر کونسل کے اراکین کی جانب سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کی گئیں، جبکہ تنظیم کی بہتر کارکردگی، جماعت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے اتفاقِ رائے سے منظور کیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ایاز کیریو نے اراکینِ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشات تنظیم جماعت لواری شریف جماعت کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہے اور اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
مرکزی صدر اور مرکزی کونسل کے چیئرمین قادر بخش بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشات تنظیم جماعت لواری شریف ایک منظم اور متحد جماعت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں آگے بڑھاتی رہی ہے۔ ہماری تنظیم کا مقصد صرف تنظیمی سرگرمیوں تک محدود نہیں، بلکہ معاشرے کی فلاح و بہبود، ضرورت مند افراد کی مدد اور عوامی بھلائی کے کاموں میں بھرپور کردار ادا کرنا بھی ہے۔
قادر بخش بگٹی نے مزید کہا کہ مختلف ریجنز کے ذمہ داران اور کونسل ممبران کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعت کے کارکنان تنظیم کی مضبوطی اور فلاحِ عامہ کے مقصد کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے تمام ریجنز کے ذمہ داران اور کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں جماعت کے پیغام اور خدمت کے جذبے کو مزید آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
مرکزی کونسل کے اجلاس کا اختتام درگاہ لواری شریف کی دستوری دعا "فضل ڪر يا رب محمد مصطفىٰ جي واسطي سان" سے ہوا.