Daily AwazTimes badin

Daily AwazTimes badin بدین کی عوام کی آواز

05/09/2024
28/11/2023

کانگو وائرس ایک وائرل انفیکشن ہے جو گائے، بھیڑ، بکری اور اونٹ کی کھال سے چپکے مخصوص قسم کے کیڑی کے کاٹنے سے یہ وائرس جانوروں اور انسانوں کے جسم میں داخل ہو کر تیز بخار کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے یہ وائرس کسی متاثرہ شخص کے جسمانی fluids یا رطوبتوں سے رابطے کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔ کانگو وائرس تیز بخار، سر درد، قے، اسہال، جسم میں درد یا گردن میں شدید درد جیسی علامات کا سبب بن سکتا ہے بعض صورتوں میں، وائرس ناک، منہ اور جسم کے دیگر حصوں سے خون بہنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ شخص کی موت بھی ہو سکتی ہے.

گولارچی (رپورٹ) تعلقہ گولارچی میں ہر قسم کی منشیات فروخت ہو رہی ہے، متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے...
15/02/2023

گولارچی (رپورٹ)
تعلقہ گولارچی میں ہر قسم کی منشیات فروخت ہو رہی ہے، متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کے مطابق گولارچی، کاریو گھنور، ترائی، احمد راجو، کورواہ میں گولارچی سفینا گٹکا ماوا سمیت ہر قسم کی منشیات کی فروخت جاری ہے، گوٹکے کی فیکٹریاں اور وہسکی، کچی شراب چرس کی فروخت کا سلسلہ ہر وقت جاری ہے جس کی وجہ سے مختلف خطرناک بیماریاں پھیلنے سمیت سماجی برائیوں میں اضافہ ہورہا ہے، سنگین صورتحال کے باوجود متعلقہ انتظامیہ تمام علاقوں میں تعلقہ میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے منشیات کا کاروبار ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔منشیات کے کاروبار میں ملوث بااثر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو کہ منشیات کا کاروبار کر کے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں۔

مغوی اسسٹنٹ کمشنر بازیاب
09/02/2023

مغوی اسسٹنٹ کمشنر بازیاب

بدین (.             ) ریجنل ڈائریکٹر محتصب اعلیٰ فصیح الدین خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بچیوں کی تعلیم کے متعلق اہم ...
09/02/2023

بدین (. ) ریجنل ڈائریکٹر محتصب اعلیٰ فصیح الدین خان کی زیر صدارت ان کے دفتر میں بچیوں کی تعلیم کے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا ریجنل ڈائریکٹر محتصب اعلیٰ نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم اور ان میں رکاوٹ بنے تمام مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوگی بچیوں کا مستقبل سنوار نا ہمارے لئے لازم ہے اس سلسلے میں 23 فروری جیم خانہ بدین میں سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیمینار میں شہر کے معزز شہری سماجی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ بیٹھ کر بچیوں کی تعلیم عام کرنے کے لیے جامع حل تلاش کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خواتین کو برابری کے حقوق دینے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلیم بھی دی جائے گی اجلاس میں ڈی ای او سیکنڈری اللہ ڈنو ملاح ڈی ای او پرائمری محمد صالح کوریجو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ ڈسٹرکٹ افسر سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن سنی جبران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

Address

Main Road Karachi Badin Near Sonehri Bank Golarchi
Badin
72220

Telephone

+923113808116

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily AwazTimes badin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily AwazTimes badin:

Share