Albar Husayni

Albar Husayni Existential Writer | Exploring the hidden architecture of the human mind, soul, and existence.

"I admonish you to always be a real one, it doesn't matter that who or what you are, and then you will find your purpose of life that you are created for." – dhp.

پیاسا کھڑا ہوں دیر سے نظریں ٹکائے افق پرمجھ بے نوا بیتاب کو کوئی قطرہ مل جائے کیا پتا~ البر حسینی
05/07/2026

پیاسا کھڑا ہوں دیر سے نظریں ٹکائے افق پر
مجھ بے نوا بیتاب کو کوئی قطرہ مل جائے کیا پتا
~ البر حسینی

وہ لڑکا جسے میں نے دبا دیا، کیوں کہ اس کے چند عیوب کے سبب اس کی تمام خوبیوں کو رد کر دیا گیا تھا، اور اسے جو نفرت مل رہی...
13/06/2026

وہ لڑکا جسے میں نے دبا دیا، کیوں کہ اس کے چند عیوب کے سبب اس کی تمام خوبیوں کو رد کر دیا گیا تھا، اور اسے جو نفرت مل رہی تھی وہ ذرا کم ہو جائے، لیکن ایسا کبھی نہ ہو سکا، عداوت شدید تر ہوتی گئی اور وہ اس کے زد میں آکر مزید دبتا گیا، اس امید میں کہ یہاں سے نکل کر کسی بھتر جگہ وہ کھل کر جئے گا، مگر اسے باہر آنے کا موقع پھر کبھی نہ مل سکا، یوں وہ ایک ایسی موت مرا کہ اس قتل میں شراکت اس کی اپنی بھی شامل ہو گئی۔
~ البر حسینی
Sat, Jun 13, 2026, 11:28 AM

I feel a void in my head and stomach, and all my suffering belongs to it.
— ALBAR HUSAYNI
Sat, Jun 13, 2026, 3:13 PM

تمہیں فہم و شعور دے کر ایک کبھی حل نہ ہونے والے معاملے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ یہ طلب و بغاوت کی آگ صرف تجھے جلا رہی ہے، ورنہ دیکھ اور مخلوقات میں سے اکثریت تو پیدا ہی تابعداری تا بجاآوری کی خاطر ہوئی ہے۔ وہ تمام اس عذاب سے محفوظ ہیں جو تجھے کہیں کا رہنے نہیں دیتا۔
~ البر حسینی
Sat, Jun 13, 2026, 8:52 AM

مجھے رب نے بھترین بنایا ہے، اس نے مجھے میری مرضی کے بغیر ایسا تخلیق کیا ہے جیسا میں بننا چاہتا۔ یہاں تک کہ دنیا میں سب سے بڑہ کر میں خود کو پسند کرتا ہوں، خدا کا جتنا بھی شکر بجا لا سکتا ہوں وہ اتنا ہی کم ہوگا، یہ باتیں میں بیداری کے بعد کہہ رہا ہوں، یہ عیب اس نے مجھے نہیں دیے جو آج مجھ میں ہیں، یہ اس کی سب سے بہترین مخلوق کے بدترین لوگوں کے عنایت کردہ ہیں۔ لیکن پھر بھی مجھے خود سے شکوہ رہتا ہے کہ میں انسانوں پر بھروسہ کیوں نہیں کرتا؟ میں کیوں ان کے شر سے خوفزدہ رہتا ہوں؟
~ البر حسینی
Sat, Jun 13, 2026, 7:32 AM

گھر وہ جگہ ہوتا ہے جہاں انسان اپنی تھکن اتار سکے، تاکہ دوبارہ باہر جا کر زندگی کی جنگ میں اپنا کردار نبھا سکے؛ لیکن یہی ...
26/05/2026

گھر وہ جگہ ہوتا ہے جہاں انسان اپنی تھکن اتار سکے، تاکہ دوبارہ باہر جا کر زندگی کی جنگ میں اپنا کردار نبھا سکے؛ لیکن یہی جگہ جب نفسیاتی بھوکوں، جبلتی ہوسیوں اور دوسروں کی توانائی کشید کرنے والوں کا قید خانہ بن جائے، تو اچھائی کا متلاشی حساس ہونے کے باوجود کیسے ممکن ہے خود کو ان سے بچا سکے؟ اے دوست کیا اب تم سمجھ گئے کہ تم ہر روز اتنے کم ہمت، لاغر اور پست کیوں ہوتے جاتے ہو۔
البر حسینی
Tue, May 26, 2026, 6:32 PM

پر سوز موسیقی اور معصوم چہرے والی حسیناؤں سے زیادہ، یہاں اور کوئی چیز مجھے ویسی خوشی نہیں دیتی۔
~ البر حسینی
Tue, May 26, 2026, 8:34 AM

انسان بیرونی دنیا سے کسی نہ کسی طرح نبرد آزما ہو جاتا ہے، کیونکہ اسے کہیں سے سکون، ہمت، ہمدردی و اعتماد کا سہارا ملتا رہتا ہے؛ اور وہ کچھ قریبی اشخاص یا اکثر اپنے گھر والے ہی ہوتے ہیں، لیکن یہی لوگ، یہی گھر والے جب نفسیاتی، قلبی اور سمجھ بوجھ کی خرابی سے سرشار ہوں تو کسی فرد کا اچھا بنے رہنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ جینا بھی۔
~ البر حسینی
Tue, May 26, 2026, 6:16 PM

خدا کی قسم میں اپنی ذات کی محبت مبتلا ہوں، مجھ پہ اپنا ہی سحر طاری ہے، کسی غیر کا اثر مجھے سخت نا پسند ہے؛ یہ جان چکا ہوں کہ انسانوں میں سے اپنا سب سے سچا و قریبی ساتھی، مخفی و باطنی ہمراز، خود کو گہرائی سے سمجھنے والا اور بھترین معاون شروع سے میں ہی تو ہوں۔
~ البر حسینی
Mon, May 25, 2026, 10:22 PM

You can disrelish and go against it, but you can not change the system that runs you. نظامِ دنیا جو خود آپ کو چلا رہا ہے...
22/05/2026

You can disrelish and go against it, but you can not change the system that runs you.
نظامِ دنیا جو خود آپ کو چلا رہا ہے، جس میں آپ کی حیثیت محض ایک شئے کی ہے، آپ اس کے خلاف بھی جا سکتے ہیں اور نا پسند بھی کر سکتے ہیں، مگر بدل نہیں سکتے؛ جس طرح مچھلی کتنی بڑی کیوں نہ ہو، لیکن پانی کے بہاؤ کا رخ بدل نہیں سکتی۔
~ البر حسینی
Fri, May 22, 2026, 10:40 AM

نو عمری میں ماں سے انتہائی الفت تھی مجھے، لیکن زندگی کا رخ اور وقت بدلنے کے ساتھ، حقائق و حالات نے مجھے بھی بدل دیا؛ سات...
18/05/2026

نو عمری میں ماں سے انتہائی الفت تھی مجھے، لیکن زندگی کا رخ اور وقت بدلنے کے ساتھ، حقائق و حالات نے مجھے بھی بدل دیا؛ ساتھ میں وہ بھی وہی عورت نہ رہیں جسے میں چاہتا تھا۔
البر حسینی
Mon, May 18, 2026, 7:09 AM

اپنی ذات اور لوگوں پر آنکھ کھلنے کے بعد، آدمی تنہا جینے کا اس قدر خواہش مند ہو جاتا ہے، کہ سب دنیا ٹھکرا سکتا ہے۔~ البر ...
07/04/2026

اپنی ذات اور لوگوں پر آنکھ کھلنے کے بعد، آدمی تنہا جینے کا اس قدر خواہش مند ہو جاتا ہے، کہ سب دنیا ٹھکرا سکتا ہے۔
~ البر حسینی
Tue, Apr 7, 2026, 9:16 PM

ایک گھر و گاؤں، شہر یا ملک سے لے کر! دنیا کے بیشتر معاشروں میں، جب من گھڑت عقائد، سطحی سوچ اور خود مرکز ذہنیت غالب ہو؛ ت...
31/03/2026

ایک گھر و گاؤں، شہر یا ملک سے لے کر! دنیا کے بیشتر معاشروں میں، جب من گھڑت عقائد، سطحی سوچ اور خود مرکز ذہنیت غالب ہو؛ تو ان کے درمیان ایک حساس، ایمان و شعور کا قائل نوجوان، جو کچھ جھیلتا ہے، یہ ایک ایسی موت سے دردناک زندگی ہے، جس میں وہ ہر لمحہ مرتا ہے۔
~ البر حسینی
Mon, Mar 30, 2026, 10:36 PM

میری سب سے بڑی بدقسمتی ان لوگوں میں پیدائش ہے، جنھوں نے حسد و عداوت کو فرض سمجھ کر ادا کیا؛ ماحول کے زیر اثر واجبات میں شرکت میں نے بھی کی، لیکن یہی چیز مجھے کافر بنا گئی۔
~ البر حسینی
Tue, Mar 31, 2026, 6:58 PM

پر لطف عہد طفل میں کمیِ معاش نے مجھے، ذلت آمیز غلامی کے نظر کر دیا؛ روشنیوں کے شہر نے متعدد اموات دینے کے بعد، روح سیاہ، قلب بے جان اور انسانیت چھین کر، آخرکار مشین نما جانور بنا ڈالا۔
~ البر حسینی
Tue, Mar 31, 2026, 6:38 PM

میں نے بغیر محبت کے شدید نفرتوں میں سال گذارے ہیں۔ فقط مرا نہیں ہوں لیکن بچا بھی کچھ نہیں ہے؛ اب سامنے جہنم ہو یا قیامت سہہ ہی لیتا ہوں۔ پر مجھے کوئی بھی جھیل نہیں پاتا۔
~ البر حسینی
Wed, Apr 1, 2026, 12:11 AM

— DHP

میں نے جتنی اذیتیں سہیں ان میں سے کسی پر بھی شکوہ نہیں؛ سوائے ایک کے جس نے مجھے اوروں کے لیے نقصان دہ بنا دیا۔~ البر حسی...
05/03/2026

میں نے جتنی اذیتیں سہیں ان میں سے کسی پر بھی شکوہ نہیں؛ سوائے ایک کے جس نے مجھے اوروں کے لیے نقصان دہ بنا دیا۔
~ البر حسینی
Thu, Mar 05, 2026, 02:38 AM

جہالت یا حسد کوئی بھی ہمیں کافی ہے، اوروں کی خاطر تکلیف دہ بننے کے واسطے؛ اپنے جہل کو تو علم سے کم کیا؛ لیکن حسد کو میں کبھی قابو نہ کر سکا۔
~ البر حسینی
Tue, Mar 03, 2026, 07:25 PM

ضبط نفس فقط اس لیے نرم کرنا کہ ماحول کے مطابق ڈھل سکیں، اور مصالحت اختیار کرنا تاکہ اوروں سے ہم آہنگی ہو؛ ہمیں وہ داغ دیتا ہے جو زندگی بھر نہیں دھلتے۔
~ البر حسینی
Thu, Mar 05, 2026, 02:34 PM

میں پیدا ہی ایسے افراد کے درمیان ہوا ہوں، جن کی روحیں مدتوں سے بیمار ہیں، تبھی سے ان کے باطنی امراض کی زد میں ہوں، جو میرے وجود کو مسلسل گلا رہے ہیں؛ اس لیے آپ مجھے کبھی شادمان نہیں پاتے؛ لیکن باوجود اس کے! اپنا شعور گنوانے سے میں نے صاف انکار کر دیا ہے۔
~ البر حسینی
Sat, Feb 28, 2026, 03:44 PM

ایسے بھی لوگ ہیں جو آپ کی وہ آخری بچی ہوئی مدھم سی روشنی بھی کھینچ لینگے، تاکہ اپنی راہ آسان کر لیں، پھر یہ رہزن آپ پر اپنا سیاہ پن مسلط کر کے! ناکارہ بھی آپ کو ہی کہیں گے۔
~ البر حسینی
Tue, Feb 24, 2026, 03:50 AM

جب تلک موت نہ آئے، تب تک جھیلنی پڑتی ہے ہر وہ قیامت جو ہم پر ٹوٹ پڑے؛ پھر اندر چاہے سڑ کیوں نہ جائے، پر دوسروں کا اس سے کوئی سروکار نہیں، وہ یہ کبھی نہیں جانتے کہ ہم کس جہنم میں تھے، یا کن بلاؤں سے ڈسے ہیں۔
~ البر حسینی
Tue, Feb 24, 2026, 02:22 AM

میں باہری آوازوں سے دفاع میں اتنا الجھ چکا ہوں، کہ اپنی اندرونی آواز کو ان سنا کر بیٹھا ہوں؛ یہاں تک کہ ضمیر نے شدت سے چلایا، لیکن میری ڈھٹائی کے باعث آخرکار وہ مجھ سے روٹھ گیا۔
~ البر حسینی
Mon, Feb 23, 2026, 11:44 AM

اوروں کی بدحالی مجھے دکھ دیتی ہے۔ لیکن میں اپنے جہنم سے کبھی بھی نکل نہیں پایا، کہ کسی بے حال کا ہمدرد بنتا۔
~ البر حسینی
Thu, Feb 11, 2026, 12:56 AM

معاشرتی آزادی کا ایک پہلو یہ بھی ہے، کہ شریف انسان ان بیہودہ عوامل کو روکنے سے قاصر ہوتا ہے، جنہیں برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔
~ البر حسینی
Wed, Feb 11, 2026, 02:42 AM

اے راحت قلب مجھ سے درگزر کر؛ اب میں تمہیں اس نظر سے نہیں دیکھ پاتا، جو کبھی میری پہچان تھی؛ کم فہمی اور نام نہاد انسانوں...
03/03/2026

اے راحت قلب مجھ سے درگزر کر؛ اب میں تمہیں اس نظر سے نہیں دیکھ پاتا، جو کبھی میری پہچان تھی؛ کم فہمی اور نام نہاد انسانوں نے روح کو مکدّر کر دیا ہے، میں اپنے ہی بگڑے ہوئے عکس سے نظریں نہیں ملا پاتا؛ حدّتِ جراحات کے باعث وجود کی کڑواہٹ پر شرمسار ہوں۔
~ البر حسینی
Sat, Feb 28, 2026, 4:06 PM

Address

Badin
72200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Albar Husayni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Albar Husayni:

Shortcuts

Share