Abrar Islamic

Abrar Islamic السلام اے جان عـــالمﷺْ ســـیدنا کـــریم ﷺْ

‏بوسہ لینے کا عجیب بہانہ ❣️نبى کریم صلى الله عليه وسلم کی وفات کا وقت جب آیا اس وقت آپ صلى الله عليه وسلم کو شدید بخار ت...
08/12/2023

‏بوسہ لینے کا عجیب بہانہ ❣️
نبى کریم صلى الله عليه وسلم کی وفات کا وقت جب آیا اس وقت آپ صلى الله عليه وسلم کو شدید بخار تھا_
آپ نے حضرتِ بلال رضی الله تعالى عنه کو حکم دیا کہ مدینه میں اعلان کردو کہ جس کسی کا حق مجھ پر ہو وہ مسجدِ نبوی میں آکر اپنا حق لے لے_
مدینہ کے لوگوں نے یہ اعلان سُنا تو آنکھوں میں آنسو آگئے اور مدینہ میں کہرام مچ گیا، سارے لوگ مسجدِ نبوی میں جمع ہوگئے صحابه کرام رضوان الله کی آنکھوں میں آنسوں تھے دل بے چین وبے قرار تھا_
پھر نبى کریم صلى الله عليه وسلم تشریف لائے آپ کو اس قدر تیز بخار تھا کہ آپ کا چہره مبارک سرخ ہوا جارہا تھا_
نبى کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا اے میرے ساتھیو! تمھارا اگر کوئی حق مجھ پر باقی ہو تو وہ مجھ سے آج ہی لے لو میں نہیں چاہتا کہ میں اپنے رب سے قیامت میں اس حال میں ملوں کہ کسی شخص کا حق مجھ پر باقی ہو یہ سن کر صحابه کرام رضوان الله کا دل تڑپ اُٹھا مسجدِ نبوی میں آنسوؤں کا ایک سیلاب بہہ پڑا، صحابه رو رہے تھے لیکن زبان خاموش تھی کہ اب ہمارے آقا ہمارا ساتھ چھوڑ کر جارہے ہیں_
اپنے اصحاب کی یہ حالت دیکھ کر فرمایا کہ "اے لوگوں ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے"
میں جس مقصد کے تحت اس دنیا میں آیا تھا وہ پورا ہوگیا ہم لوگ کل قیامت میں ملیں گے۔
ایک صحابی کھڑے ہوئے روایتوں میں ان کا نام عُکاشہ آتا ہے عرض کیا یا رسول الله میرا حق آپ پر باقی ہے آپ جب جنگِ اُحد کے لئے تشریف لے جارہے تھے تو آپ کا کوڑا میری پیٹھ پر لگ گیا تھا میں اسکا بدلہ چاہتا ہوں_
یہ سن کر حضرت عمر رضی الله تعالى عنه کھڑے ہوگئے اور کہا کیا تم نبى کریم صلى الله عليه وسلم سے بدلہ لوگے؟ کیا تم دیکھتے نہیں کہ آپ صلى الله عليه وسلم بیمار ہیں_
اگر بدلہ لینا ہی چاہتے ہو تو مجھے کوڑا مار لو لیکن نبى کریم صلى الله عليه وسلم سے بدله نہ لو
یہ سن کر آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا "اے عمر اسے بدله لینے دو اسکا حق ہے اگر میں نے اسکا حق ادا نہ کیا تو الله کی بارگاہ میں کیا منہ دکھاؤنگا اسلئے مجھے اسکا حق ادا کرنے دو_
آپ نے کوڑا منگوایا اور حضرت عُکاشہ کو دیا اور کہا کہ تم مجھے کوڑا مار کر اپنا بدله لے لو_
حضرات صحابہ كرام رضوان الله یہ منظر دیکھ کر بے تحاشہ رو رہے تھے حضرت عُکاشہ نے کہا کہ اے الله کے رسول ! میری ننگی پیٹھ پر آپکا کوڑا لگا تھا یہ سن کر نبى کریم صلى الله عليه وسلم نے اپنا کُرتہ مبارک اُتار دیا اور کہا لو تم میری پیٹھ پر کوڑا مار لو، حضرتِ عُکاشہ نے جب اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم کی پیٹھ مبارک کو دیکھا تو کوڑا چھوڑ کر جلدی سے آپ صلى الله عليه وسلم کی پیٹھ مبارک کو چُوم لیا اور کہا یا رسول الله
"فَداکَ أبِی واُمی"
میری کیا مجال کہ میں آپ کو کوڑا ماروں میں تو یہ چاہتا تھا کہ آپکی مبارک پیٹھ پر لگی مہر نبوّت کو چوم کر جنّت کا حقدار بن جاؤں_
یہ سن کر آپ صلى الله عليه وسلم مسکرائے اور فرمایا تم نے جنّت واجب کرلی_
(الرحیق المختوم صفحہ نمبر 628)

🌹*ایک‎ ‎یہودی کی‎ حضور سے محبت*🌹 حضرت ابن عباس بیان فرماتے ہیں کہ شام میں ایک یہودی رہتا تھا وہ ہفتہ کے دن تورات کی تلاو...
04/12/2023

🌹*ایک‎ ‎یہودی کی‎ حضور سے محبت*🌹

حضرت ابن عباس بیان فرماتے ہیں کہ شام میں ایک یہودی رہتا تھا وہ ہفتہ کے دن تورات کی تلاوت کیا کرتا.
ایک دفعہ تورات کھولی تو اس نے چار مقامات پر حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف دیکھی تو یہودی نے وہ جگہ کاٹ کر جلا دی اگلے ہفتہ پھر تورات کھولی تو آٹھ جگہوں پر حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی نعت اور وصف کا ذکر پایا اس نے یہاں سے بھی کاٹ کر جلا دیا تیسرے ہفتہ تورات کھولی تو یہی ذکر بارہ جگہ موجود پایا یہودی یہ سوچنے لگا اگر میں یوں ہی کرتا رہا تو ساری کی ساری تورات اس ذکر سے پر ہو جائے گی اپنے ساتھیوں سے پوچھنے لگا کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کون ہیں تو انھوں نےبتایا کہ ایک جھوٹا شخص ہے (معاذ اللہ) بہتر یہی ہے کہ تو اسے نا دیکھے یہودی کہنے لگا موسی علیہ السلام کی تورات کی قسم مجھے اس کی زیارت سے نا روکو ساتھیوں نے اجازت دے دی یہ اپنی سواری پر سوار ہو کر رات دن منزل بمنزل چلتا رہا مدینہ طیبہ کے قریب پہنچا تو سب سے پہلے حضرت سلمان سے ملاقات ہوئی بہت خوبصورت دیکھ کر سمجھا کہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہیں حالانکہ آپ کو اس دنیا سے سفر کیے تین دن ہو چکے تھے حضرت سلمان اس بات سے روئے اور کہا میں تو ان کا خادم ہوں وہ بولا آپ کہاں ہیں اب سلمان سوچنے لگے اگر وصال کی خبر سناتا ہوں تو واپس ہو جائے گا اگر یہ کہہ دو موجود ہیں تو جھوٹ ہوگا بلآخر کہنے لگے کہ میں تجھے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے صحابہ کے پاس لے چلتا ہوں مسجد میں آئے تو سب کے سب صحابہ غم کی تصویر بنے ہوئے تھے یہودی یہ سمجھ کر کے ان میں حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم ضرور موجود ہوں گے کہنے لگا السلام علیک یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ پکارا جس سے تمام صحابہ میں کہرام مچ گیا اور آہ بکاہ کرنے لگے اور اس سے پوچھنے لگے تو کون ہے جس نے ہمارا زخم تازہ کر دیا ہے کوئی اجنبی شخص معلوم ہوتا ہے شاید تجھے معلوم نہیں کے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا تین روز پہلے وصال ہو چکا ہے
یہ سن کر وہ یہودی چیخنے لگا ہاے میرا غم ہاے میرے سفر کی ناکامی اے کاش میری ماں مجھے نہ جنتی جن ہی دیا تو کاش میں تورات نہ پڑھتا اور وہ بھی پڑھی تھی تو کاش آپ کی تعریف و توصیف پر نظر نہ پڑتی اور اگر یہ بھی ہو گیا تھا تو مجھے آپ کی زیارت نصیب ہو جاتی پھر کہنے گا یہاں پر علی موجود ہیں جو مجھے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اوصاف اور حلیہ مبارک کا تعارف کرائیں
حضرت علیؓ آگے بڑھے اور فرمایا میرا نام علی ہے وہ بولا میں نے تیرا نام تورات میں دیکھا ہے حضرت علیؓ نے حلیہا مبارک بیان کرنا شروع کیا کہ آپ نہ حد سے زیادہ لمبے اور نہ ہی زیادہ چھوٹے تھے سر مبارک گول تھا اور پیشانی کشادہ آنکھوں کی سیاہی خوب سیاہ تھی پلکیں دراز تھیں ہنسی کے وقت دانتوں سے نورانی شعاع نکلتی تھی سینہ سے ناف تک بالوں کی لکیر تھی ہتھیلیاں پر گوشت تھیں قدموں کے تلوے قدرے گہرے تھے بدن کے جوڑوں کی ہڈیاں موٹی تھیں مثلاً کہنیاں اور گھٹنے آپ کے شانوں کے درمیان مہر نبوت تھی یہودی کہنے لگا علی تو نے جو کچھ بتایا صحیح بتایا تورات میں آپ کی تعريف و توصیف اسی طرح موجود ہے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا کپڑا ہو تو میں اسے سونگھنا چاہتا ہوں فرمایا ہاں سلمان جاو فاطمہ رضی اللہ عنہاسے کہو اپنے بابا کا جبہ ذرا بھیج دو سلمان دروازے پر آے اور آواز دی اے فخر الانبياء کے دروازے اندر حسن و حسین رضی اللہ عنہ رو رہے تھے لہذا دروازے کو کھٹکانا پڑا تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی آواز آئی یتیموں کا دروازہ کون کھٹکا رہا ہے حضرت سلمان نے اپنا نام بتایا اور حضرت علیؓ کا پیغام دیا وہ روتے ہوئے بولی میرے بابا کا جبہ کون پہنے گا حضرت سلمان نے سارا قصہ سنایا آپ جبہ نکال کر لے آئی جو سات جگہ سے کھجور کے ریشہ سے سلا ہوا تھا حضرت علیؓ نے اسے پکڑ کر سونگھا. پھر دوسرے صحابہ اکرام نے پھر یہودی پکڑ کر سونگھنے لگا اور کہتا تھا واہ ایسی عمدہ خوشبو ہے پھر قبر شریف پر حاضر ہوا آسمان کی طرف سر اٹھا کر کہنے لگا اے اللہ میں گواہی دیتا ہوں تو واحد ہے یکتا و یگانہ ہے کائنات تیری نیازمند اور تو بے نیاز ہے اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں اس قبر شریف والا تیرا حبیب ہے جو کچھ اس نے فرمایا میں اس کی تصدیق کرتا ہوں اور اس پر ایمان لاتا ہوں اے اللہ اگر میرا اسلام تیری بارگاہ میں قبول ہے تو میری روح کو ابھی قبض کر لے یہ کہہ کر وہیں گر کر جان دے دی حضرت علیؓ نے اسے غسل دیا اور جنت البقیع میں دفن کروایا۔🌹❤️

(تنبيہ الغافلین صفحہ ٥٧٩)

خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸‏اَللّٰهُمَّ ...
23/11/2023

خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸

‏اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○

15/11/2023

خوبصورت تلاوت کون کون شئیر کرے
گا
صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ♥️

♥️♥️🌹🌹♥️♥️




Makkah Madina123

موت کیا ہے؟جابر بن حیان (فادر آف کیمسٹری) نے حضرت امام جعفر صادق ؑ سے پوچھا: ” اے استاد مُکرم ، اے فرزندِ رسولؑ ، یہ تو ...
14/11/2023

موت کیا ہے؟

جابر بن حیان (فادر آف کیمسٹری) نے حضرت امام جعفر صادق ؑ سے پوچھا: ” اے استاد مُکرم ، اے فرزندِ رسولؑ ، یہ تو بتائیے کے موت کیا ہے؟“

امام ؑ نے فرمایا: جابر سمجھ سکتا ہے؟

جابر نے کہا جی مولا ؑ اگر آپ اہل سمجھیں تو سمجھائیں ،

امام ؑ نے فرمایا :

"جابر غور سے سُن اور سمجھ جب تو شکمِ مادر میں تھا تو تاریک پردوں میں رہتا تھا وہ بہت چھوٹا سا جہاں تھا تب جابر تو نے اِس جہاں کی وسعت اور روشنی دیکھی نہیں تھی

لیکن تو اُس تاریک جہاں میں بہت خوش تھا تب تو اُس جہاں سے کسی اور جگہ جانا نہیں چاہتا تھا کیوں کہ تو نے اُس سے بڑا جہاں دیکھا نہیں تھا یہی سبب ہے کہ تو نے اِس جہاں میں آتے ہی رونا شروع کر دیا تھا

کیوں کہ تو سمجھ رہا تھا کہ میں مر رہا ہوں لیکن یہاں والے خوش تھے کے تو اُس جہاں میں پیدا ہو رہا ہے۔ یہی ہوگا جب تو یہ جہاں چھوڑ کر اگلے جہاں جائے گا وہاں والے خوش ہوں گے کہ جابر پیدا ہو رہا ہے یہاں والے رو رہے ہوں گے کے جابر مر رہا ہے ،

امامؑ نے فرمایا جابر جِسے دنیا پیدائش کہتی ہے وہ اصل میں موت ہے اور جسے دنیا موت کہتی ہے وہ اصل میں پیدائش ہے ،

جابر جتنا فرق شکمِ مادر اور اِس جہاں میں ہے اِتنا ہی فرق اِس جہاں اور اُس سے اگلے جہاں میں ہے،

جابر جیسے تو اِس جہاں میں آ کر واپس پلٹنا نہیں چاہتا ایسے ہی تو اگلے جہاں کی وسعت کو دیکھ کے پچھلے جہاں میں پلٹنا نہیں چاہے گا ،

جابر یاد رکھ جتنا فرق شکمِ مادر اور اِس جہاں میں فرق ہے اُتنا ہی فرق اِس جہاں میں اور اِس سے اگلے جہاں میں ہے اور اُتنا ہی فرق اُس جہاں اور جنت میں ہے۔

"جس کے حسنینؑ سردار ہیں۔"❤️

ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکر آپ دنیا میں کیا چ...
14/11/2023

ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکر آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟ انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔
اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں تیسرے اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔
پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر سے دریافت کیا کہ عمر آپ کیا پسند کرتے ہيں:
حضرت عمر نے جواب میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں
اول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو، دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔
اور پھرحضور نے حضرت عثمان سے دریافت کیا کہ عثمان! آپ کیا پسند کرتے ہیں:
حضرت عثمان نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:
اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں، دوسرے سلام کو پھیلاؤں اور تیسرے رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔
اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی سے دریافت کیا کہ علی! آپ کیا پسند کرتے ہيں
حضرت علی نے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:
اول مہمان نوازی کروں دوسرے گرما کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرے دشمن پر تلوار سے وار کروں۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوذرغفاری سے دریافت فرمایا : ابوذر آپ کیا پسند کرتے ہو؟
حضرت ابوذر غفاری نے جواب دیا: حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوں
اول بھوک دوسرے بیماری اور تیسرے موت
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سےسبب پوچھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟
انھوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیئے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیئے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس وجہ سے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میں اپنے پروردگارسے ملوں گا۔
اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
میرے لیئے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی۔
اول خوشبو، دوسری نیک عورتیں، اور تیسرے میرےآنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئي ہے۔
اسی اثناء حضرت جبریل تشریف لاتے ہیں
اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:
اول پیغام کو پہنچانا، دوسرے امانت کو ادا کرنا اور تیسرے مساکین سے محبت کرنا
پھر حضرت جبرئيل آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور فرماتے ہيں کہ حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہيں: اور ارشاد فرماتے ہيں: کہ
اللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:
اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو، دوسرے ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرے ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو۔

حوالہ : صحیح اسلامی واقعات شائع کردہ جامعہ الاظہر مصر اردو ترجمہ صفحہ 70

السلام اے جان عـــالمﷺْ ســـیدنا کـــریم ﷺْ  💞محبﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺ                     #ﷺ                        ...
14/11/2023

السلام اے جان عـــالمﷺْ ســـیدنا کـــریم ﷺْ

💞محبﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺ

#ﷺ

14/11/2023

ایک سکھ کا پیارے حضـورﷺ کی شان میں کلام
السلام اے جان عـــالمﷺْ ســـیدنا کـــریم ﷺْ

💞محبﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺ

#ﷺ
#

اللہ اور اُس کے فرشتے نبی ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸‏اَللّٰهُمَّ...
13/11/2023

اللہ اور اُس کے فرشتے نبی ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸

‏اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🖤.


خاتم_النبیین_محمدﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺ    Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️           Today's Best Photo ❤️💙💜❤️💙💜💙❤️💙💜...
12/11/2023

خاتم_النبیین_محمدﷺ
ﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺ Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️














Today's Best Photo ❤️💙💜❤️💙💜💙❤️💙💜💙❤️💙💙












Address

Ward No 3
Badin
72201

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abrar Islamic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abrar Islamic:

Share