
27/03/2025
**عوام کی خفاظت ۔۔۔۔ہمارا فرض **
عوام آن ڈیوٹی پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کرکے بہترین شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔
مانسہرہ : موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سپیشل ناکہ بندیاں کرکے سنیپ چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
تمام داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرنے کیساتھ ساتھ سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے
سپیشل ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کے دوران ہر آنے جانے والے اشخاص ، مشتبہ موٹرسائیکل سواروں اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔
امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی خاطر مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے۔ ایکٹنگ ڈی پی او مانسہرہ ریشم جہانگیر ۔