District Police Bagh

District Police Bagh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Police Bagh, Media/News Company, SP office Bagh, Bagh.
(1)

باغ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
04/11/2025

باغ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

31/10/2025
سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار ، چرس برامد، تفصیلات کے مطابق ایس پی باغ محمد ریاض مغل کی جرائم پیشہ ...
27/10/2025

سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائی،
منشیات فروش گرفتار ، چرس برامد،

تفصیلات کے مطابق ایس پی باغ محمد ریاض مغل کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مُہم کے دوران انسپکٹر CIA رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ملزم صیاد ولد ایوب قوم تھکیال راجپوت سکنہ تھب کو چرس برامد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف مقدمہ درج . . . . . . تفتیش جاری
ترجمان پولیس باغ

کسی کا گُم شُدہ موبائل جو کہ ایک شخص کو آرمی پبلک سکول کے قریب مین روڈ سے مِلا ہے وہ اُس نے آج ایس پی آفس باغ میں آ کر ہ...
23/10/2025

کسی کا گُم شُدہ موبائل جو کہ ایک شخص کو آرمی پبلک سکول کے قریب مین روڈ سے مِلا ہے وہ اُس نے آج ایس پی آفس باغ میں آ کر ہمارے حوالے کیا ہے جس کا بھی ہے وہ تصویر سے پہچان لے اور اس کا کوئی ملکیتی ثبوت ہمراہ لے آئے تاکہ اُس کے حوالے کیا جا سکے اگر موبائل کا ڈبہ موجود نہ ہو تو موبائل میں موجود نمبرز اور موبائل کا پاسوڈ بتاکر اپنا موبائل ہونے کی یقین دہانی کروائی جا سکتی ہے۔ موبائل آفس ٹائمنگ کے دوران ایس پی آفس باغ آ کر وصول کریں ۔ شکریہ

اج مورخہ 23 اکتوبر 2025 ایس پی افس باغ میں ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت خان اور ایس پی باغ محمد ریاض مغل نے چند روز قبل قتل...
23/10/2025

اج مورخہ 23 اکتوبر 2025 ایس پی افس باغ میں ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت خان اور ایس پی باغ محمد ریاض مغل نے چند روز قبل قتل ہونے والے نوید عزیز اور ثناءرفاقت عباسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 13 اکتوبر 2025 کو ایک ڈیڈ باڈی ہیڈ کوارٹر ہسپتال باغ لائی گئی جس کے بارے میں اطلاع ملی کہ اس کے سر پر گولی لگی ہے فوری طور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر باغ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہسپتال پہنچ کرنعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد تحقیق وتفتیش کا سلسلہ شروع کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ڈیڈ باڈی ثناء رفاقت نامی ایک خاتون کی ہے جو کہ ڈاکٹر منظور کی اہلیہ ہے کیس کی مکمل چھان بین کے لیے اس کے خاوند ڈاکٹر منظور کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ایک خودکشی کا ہے تاہم فرانزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی،
مورخہ 20 اکتوبر 2025 کو صبح بوقت اٹھ بج کر 30 منٹ اطلاع ملی کہ بمقام شہید آباد گرلز مڈل سکول کے واش روم کے پاس ایک نعش پڑی ہوئی ہے یہ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور چوکی افسر ریڑہ کو نفری کے ہمراہ مامور کیا ۔ موقع پر جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ نعش نوید عزیز ولد محمد عزیز قوم ملدیال سکنہ دھڑے کی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ لایا گیا ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم پر پستول کی گولیاں لگی تھیں ۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قتل کا سراغ لگانے کے لیے اپنی تفتیش کا اغاز کیا اور معقول شبہ کی بنیاد پر ملزم ارسلان ظریف کو اپنے علاقے میں نہ پاتے ہوئے مختلف جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے راولپنڈی سے گرفتار کیا اور ملزم کی نشاندہی پر الہ قتل پستول 30 بور اور دو عدد خون الودہ ٹروزر زیر ضبطی لائے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ارسلان ظریف ، نوید عزیز کے قتل میں واضح ملوث پایا گیا ہے اس واقعہ سے قبل مقتول اور ایک کوئی پٹھان ملکر اپنے ننھیال ڈکیتی کی غرض سے آ رہے تھے ملزم نے موقع پا کر مقتول نویز عزیز کو جس نے تقریبا ایک سال قبل ملزم کی ہمشیرہ سے نکاح کیا تھا اور بعد اذاں کسی وجہ سے طلاق دے دی تھی اس کا بدلہ لینے کی خاطر اسے قتل کر دیا ۔ابھی تفتیش جاری ہے دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت خان اور ایس پی باغ محمد ریاض مُغل نے کہا کہ باغ انتظامیہ اور پولیس ہمہ وقت دن رات اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مستعد ہیں عوام الناس اور ہر ذی شعور شخص سے یہ اپیل ہے کہ وہ اپنے گرد و نواح پر نظر رکھیں اور ایسے شر پسند عناصر جو معاشرتی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ،جو مختلف معاشرتی برائیوں میں ملوث ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ہم سب مل کر ایک پرامن معاشرے کو تشکیل دے سکیں یہ پولیس اور انتظامی ادارے ہی ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام الناس کی مدد اور اُن جان و مال کی تحفظ کے لیے پیش پیش رہتے ہیں یہ ہم سب کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر اداروں کو مضبوط کریں تاکہ ائین و قانون کے مطابق معاشرے میں امن و امان کو یقینی بنایا۔ جا سکے۔ ترجمان پولیس باغ

افسوس ناک خبر،کنسٹیبل انجم الیاس ٹریفک پولیس میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے آج صبح فجر کی  نماز ادا کرنے کے لیے اٹھے ...
21/10/2025

افسوس ناک خبر،
کنسٹیبل انجم الیاس ٹریفک پولیس میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے آج صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے اٹھے تو بوجہ ہارٹ اٹیک اللّه کو پیارے ہو گئے ۔
نمازِ جنازہ آبائی گاوں لوئر پچھوال کفل گڑھ میں ادا کی گئی جس میں ضلعی آفیسران پولیس ، ٹریفک پولیس باغ و راولاکوٹ کے جوانان اور کثیر تعداد میں عوامِ علاقہ نے شرکت کی۔ میت کو سلامی کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
اللہ پاک کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِجمیل عطا کرے ۔کنسٹیبل انجم الیاس ایک خوش اخلاق اور انتہائی دیانتدار جوان تھا جِس نے اپنی سروس نہایت لگن و جانفشانی سے کی محکمہ پولیس اُس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھےگا ۔ترجمان پولیس باغ

سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائیاں جاریمنشیات فروش گرفتار    ،   چرس برامد، تفصیلات کے مطابق ایس پی باغ محمد ریاض مغل کی ...
21/10/2025

سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائیاں جاری
منشیات فروش گرفتار ، چرس برامد،

تفصیلات کے مطابق ایس پی باغ محمد ریاض مغل کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مُہم کے دوران انسپکٹر CIA رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ وقار حمید اور عنصر نصیر پے در پے کارروائیاں کرتے ہوئے پہلے ملزم شمریز علی ولد اسلم قوم چوہان سکنہ گجرات سے آدھا کِلو سے زائد چرس برامد کی اور ایک دوسری کارروائی میں ملزم سروش ولد مشتاق قوم نارمہ سکنہ ملوٹ کو چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔

دونوں ملزمان کےخلاف مقدمات درج . . . . . . تفتیش جاری
ترجمان پولیس باغ

عوام الناس ضلع باغ کو آگاہ کیا جاتا ہیکہ باغ پولیس مختلف شرپسندکارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور ...
21/10/2025

عوام الناس ضلع باغ کو آگاہ کیا جاتا ہیکہ باغ پولیس مختلف شرپسندکارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اُن سے پولیس کا اسلحہ اور چوری شُدہ دیگر سامان برامد کیا گیا ہے انتشاری لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں اور ایسے افراد جو ہمارے امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں انکے خلاف اپنے اداروں کا ساتھ دیں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار ، چرس برامد، تفصیلات کے مطابق ایس پی باغ محمد ریاض مغل کی جرائم پیشہ ...
20/10/2025

سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائی،
منشیات فروش گرفتار ، چرس برامد،

تفصیلات کے مطابق ایس پی باغ محمد ریاض مغل کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مُہم کے دوران انسپکٹر CIA رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ وقار حمید اور عنصر نصیر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمریز علی ولد اسلم قوم چوہان سکنہ گجرات سے آدھا کِلو سے زائد چرس برامد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ،
ملزم کے خلاف مقدمہ درج . . . . . . تفتیش جاری
ترجمان پولیس باغ

ضروری آگاہی میسج برائے عوام الناس ضلع باغ عوام الناس کوآگاہ کیا جاتا ہیکہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حسبِ سابق روزانہ کی بنیا...
17/10/2025

ضروری آگاہی میسج برائے عوام الناس ضلع باغ

عوام الناس کوآگاہ کیا جاتا ہیکہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حسبِ سابق روزانہ کی بنیاد پر پولیس خدمت مرکز باغ سے جاری کیے جارہے ہیں البتہ ایسے لوگ جِن پر کوئی مقدمہ درج ہے اُنہیں کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا ۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بے بنیاد پروپگنڈا کر کے باغ پولیس اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوِئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان پولیس باغ

گزشتہ دِنوں چمیاٹی کے مقام پر جامِ شہادت نوش فرمانے والے محمد جمیل شہید کی قبر پر پولیس پرچم لگانے کی تقریب، ڈپٹی کمشنر ...
14/10/2025

گزشتہ دِنوں چمیاٹی کے مقام پر جامِ شہادت نوش فرمانے والے محمد جمیل شہید کی قبر پر پولیس پرچم لگانے کی تقریب،
ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت خان اور ایس پی باغ محمد ریاض مغل نے پرچم کشائی کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ ، پولیس کے آفیسران و جوانان اور کثیر تعداد میں معززینِ علاقہ نے شرکت کی ۔
بعد ازاں تعزیتی ریفرنس سے ڈپٹی کمشنر و ایس پی باغ نے خطاب کرتے ہوئے جمیل شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیااور کہا کہ یہ جوان جنہوں نےریاست کے امن و امان کیلیے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا پوری ریاست کا فخر ہیں اور ہم ان کے وارث ہیں ان کا خاندان کبھی خود کو اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔
ڈسٹرکٹ کونسلر سردار طارق خان اور چئیرمین یونین کونسل ساہلیاں سردار شاہزمان خان نے باغ پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی ہر ممکن تعاون کی ہقین دہانی کروائی۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر جمیل شہید کے بلندی درجات کیلیےاور ملک و ملت کی سلامتی کیلیے خصوصی دُعا کی گئی ۔ترجمان پولیس باغ

Address

SP Office Bagh
Bagh
16500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District Police Bagh:

Share