
16/07/2025
بہن جب میکے آتی ہے تو صرف چائے یا روٹی کے لیے نہیں.وہ تو ماں کی گود باپ کی آواز اور بھائیوں کے پیار کو محسوس کرنے آتی ہے.
بہن کے آنے پر اگر تمہیں صرف خرچہ دکھائی دیتا ہے..
تو تم نے رشتوں کی قیمت کبھی محسوس ہی نہیں کی جب بہن اپنے میکے آتی ہے تو وہ صرف اپنی ماں کو نہیں..
خود کو بھی ڈھونڈ نے آتی ہے.
بہن جب میکے آتی ہے
تو وہ مہمان نہیں ہوتی....وہ تو اپنی ٹوٹی ہوئی ہنسی بکھرے ہوئے
خواب اور دل کا بوجھ لے کر آتی ہے..
ایک بہن ماں باپ کی ممتا بھائیوں کی چاہت اور گھر کی رونق لے کر آتی ہے..
اسے طعنے نہیں تھوڑا سا سکون دے دیا کرو..
وقت نے اسے بیٹی سے
بیوی اور پھر ماں بنا دیا...پر جب وہ میکے آتی ہے
تو وہ صرف بہن بن کر آتی ہے.....
مت بھولو وہی بہن ہے جس نے تمہارے لیے اپنی پسند کی چیز بھی چھوڑ دی تھی.
آج جب وہ گھر آئے تو اسے خالی دل سے مت لوٹاؤ.
بہن کی مسکراہٹ کے پیچھے کئی چھپی ہوئی قربانیاں ہوتی ہیں.
خدارا اس کے چہرے پر مسکراہٹ سجاؤ
❤️