Nathgran Youth Welfare

Nathgran Youth Welfare تعلیم،صحت،خدمت انسانیت

ہمارا عزم ہمارا کام ۔۔۔۔ تعلیم صحت اور فلاح عام عبدالوہاب اشراق نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر اور فرحان صابر جنرل ...
30/05/2026

ہمارا عزم ہمارا کام ۔۔۔۔ تعلیم صحت اور فلاح عام
عبدالوہاب اشراق نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر اور فرحان صابر جنرل سیکرٹری منتخب۔۔
دونوں کے لیے دعا استقامت۔۔

ہمارا عزم ۔۔۔ہمارا کام۔۔۔ تعلیم صحت اور فلاح عام عبدالوہاب اشراق سیشن 2026/27 نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر منتخب ...
29/05/2026

ہمارا عزم ۔۔۔ہمارا کام۔۔۔ تعلیم صحت اور فلاح عام
عبدالوہاب اشراق سیشن 2026/27 نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر منتخب ۔۔

🌟 *تعلیم، صحت اور فلاحِ عام*🌟نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے  ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول نتھگراں کے لیے پنکھوں کی ف...
11/05/2026

🌟 *تعلیم، صحت اور فلاحِ عام*🌟

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی
کی جانب سے ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول نتھگراں کے لیے پنکھوں کی فراہمی کا فلاحی اقدام مکمل کر دیا گیا۔

شدید گرمی کے باعث بچوں کی صحت اور تعلیمی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے، جس کے پیشِ نظر ویلفئیر سوسائٹی نے اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا تاکہ ہمارے بچے بہتر اور پرسکون ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

✨ نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی اپنے ماٹو
"تعلیم، صحت اور فلاحِ عام"
پر عملی طور پر گامزن ہے اور ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔

اس خوبصورت کاوش پر ویلفئیر ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
ان شاء اللہ، گاؤں نتھگراں کی دونوں وارڈز کے تمام اسکولوں کی بہتری، سہولیات اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ویلفئیر اپنے حصے کا دیا ہمیشہ جلاتی رہے گی۔ ❤️





🌟 *تعلیم، صحت اور فلاحِ عام*🌟نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے  میں طلبہ و طالبات کے لیے پنکھوں کی فراہمی کا فلاحی...
11/05/2026

🌟 *تعلیم، صحت اور فلاحِ عام*🌟

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی
کی جانب سے میں طلبہ و طالبات کے لیے پنکھوں کی فراہمی کا فلاحی اقدام مکمل کر دیا گیا۔

شدید گرمی کے باعث بچوں کی صحت اور تعلیمی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے، جس کے پیشِ نظر ویلفئیر سوسائٹی نے اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا تاکہ ہمارے بچے بہتر اور پرسکون ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

✨ نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی اپنے ماٹو
"تعلیم، صحت اور فلاحِ عام"
پر عملی طور پر گامزن ہے اور ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔

اس خوبصورت کاوش پر ویلفئیر ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
ان شاء اللہ، گاؤں نتھگراں کی دونوں وارڈز کے تمام اسکولوں کی بہتری، سہولیات اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ویلفئیر اپنے حصے کا دیا ہمیشہ جلاتی رہے گی۔ ❤️





نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر عبدالوہاب کا ٹیم کے ہمراہ بیسیک ایجوکیشن اینڈ کیمونٹی سکول نتھگراں کا وزٹ، ایلمنٹری ...
24/04/2026

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے صدر عبدالوہاب کا ٹیم کے ہمراہ بیسیک ایجوکیشن اینڈ کیمونٹی سکول نتھگراں کا وزٹ، ایلمنٹری بورڈ میں محدود وسائل ھونے کے باوجود 100 رزلٹ دینے مبارکباد دی۔
نتھگراں بھاگسر کا یہ واحد تعلیمی ادارہ ھے جو گزشتہ کئی عرصہ سے بہترین کارکردگی دیکھا رہا ھے
صدر ویلفئیر سوسائٹی نے تعلیم دوست پالیسی کے تحت سکول کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ویلفیئر اس سیشن میں فرنیچر کا اہتمام کر کے دے گی۔

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے ممبران کا ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول نتھگراں کے نئے پرنسپل سے ملاقات ، ادارے آمد پر خوش آمد...
16/04/2026

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کے ممبران کا ریڈ فاؤنڈیشن ہائی اسکول نتھگراں کے نئے پرنسپل سے ملاقات ، ادارے آمد پر خوش آمدید کہا ۔۔۔انشااللہ گاؤں کے تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر اداروں کی بہتری کی لیے ویلفئیر اپنا تعاون جاری رکھے گی۔

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نتھگراں کو ایلمنٹری بورڈ سے ٹاپ 4 پوزیشن لینے پر ویلفئیر سو...
16/04/2026

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول نتھگراں کو ایلمنٹری بورڈ سے ٹاپ 4 پوزیشن لینے پر ویلفئیر سوسائٹی کے زمہ داران کا سکول کے تمام سٹاف کو مبارکباد دی، اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی تعاون کی یقین دہائی اس موقع پر صدرمعامہ اور جملہ سٹاف نے ویلفئیر ممبران کا شکریہ ادا کیا ،
یاس سکول نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس ادارے میں مسائل زیادہ ھیں جس کو کیمونٹی نے مل کر حل کرنا گرلز مڈل سکول نتھگراں عوام کی توجہ چاہتا ھے، اس کی مینٹیننس کے لیے کمیونٹی نے حل نہ نکالا تو یہ سکول اگلے دو سالوں میں پڑھائی کی پوزیشن میں نہیں ھو سکتا، ایک طرف رزلٹ بہترین اور دوسری طرف عوام علاقہ کی عدم توجہ اور عدم دلچسپی سے یہ مزید مشکل میں ھو سکتا ھے۔۔آئیں مل کر اپنے اس ادارے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کا سہ ماہی اجلاس آج بعد از نماز عصر ھوا جس میں پہلی سہ ماہی کا جائزہ اور اگلی سہ ماہی کی پل...
18/03/2026

نتھگراں یوتھ ویلفئیر سوسائٹی کا سہ ماہی اجلاس آج بعد از نماز عصر ھوا جس میں پہلی سہ ماہی کا جائزہ اور اگلی سہ ماہی کی پلاننگ کی گئی۔اجلاس کے بعد اجتماعی دعا اور افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔۔

🌟 مثالی تعاون کی خوبصورت مثال 🌟گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نتھگراں کی جانب سےنتھگراں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران کوسکول...
05/01/2026

🌟 مثالی تعاون کی خوبصورت مثال 🌟

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نتھگراں کی جانب سے
نتھگراں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران کو
سکول کے ساتھ مثالی تعاون، تعلیمی بہتری اور مثبت سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ اعزاز اس بات کا ثبوت ہے کہ جب تعلیمی ادارے اور فلاحی تنظیمیں مل کر کام کریں تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔

ہم اس شراکت کو مستقبل میں بھی مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

✨ تعلیم، تعاون اور ترقی ✨

🌟 گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نتھگراں – شاندار کامیابی کی ایک اور مثال 🌟گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نتھگراں میں سالانہ رزلٹ تقریب ...
05/01/2026

🌟 گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نتھگراں – شاندار کامیابی کی ایک اور مثال 🌟

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نتھگراں میں سالانہ رزلٹ تقریب کا انعقاد نہایت خوش اسلوبی سے کیا گیا۔ سکول نے شاندار تعلیمی نتائج دے کر ایک بار پھر عوامی اعتماد پر پورا اترنے کا ثبوت دیا۔

اس شاندار کامیابی پر ہم دل کی گہرائیوں سے سکول انتظامیہ، صدرِ معلم اور ان کی پوری محنتی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر نتھگراں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر Best Teacher Award سے نوازا گیا، جبکہ مثالی تعاون کے اعتراف میں سکول انتظامیہ کی طرف سے ویلفیئر سوسائٹی کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا گیا، جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ یہ ادارہ اسی طرح علم کی روشنی پھیلاتا رہے اور آنے والے وقتوں میں مزید کامیابیاں سمیٹے۔

✨ تعلیم سب کے لیے — ترقی کی ضمانت ✨

Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nathgran Youth Welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share