Syeda uzama Naweed

Syeda uzama Naweed I am a Quran memorizer and I teach Quran for free. In addition, I give tuition to children.

زندگی میں اگر ہمسفر چننے کا اختیار ملے،تو صرف اُس کی خوبصورتی پر نہ جانا،بلکہ ہمیشہ ایک میچور انسان کا انتخاب کرنا۔وہ ان...
31/05/2025

زندگی میں اگر ہمسفر چننے کا اختیار ملے،
تو صرف اُس کی خوبصورتی پر نہ جانا،
بلکہ ہمیشہ ایک میچور انسان کا انتخاب کرنا۔
وہ انسان جسے صحیح غلط کا پتہ ہو،
جو جانتا ہو کہ آپکو اچھا برا کیا لگتا ھے۔
وہ انسان جسے کسی کے الفاظ متاثر نہ کریں،
جو صرف آپ کے لیئے جینا جانتا ہو،
جو باکردار ہو۔۔۔
جو آپکے لیے دنیا سے لڑ سکے،
جو آپکو سنبھال سکے،
جو ہر حال میں آپکا ہو،
جو ہر حال میں آپ کے ساتھ ہو۔
کیوں کہ ایک ذمہ دار مرد،
خوبصورت مرد سے ہزار گنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
کیوں کہ وہ آپکے لئے جینا جانتا ہے،
اور آپکی زندگی کو خوبصورت بنانا جانتا ہے۔۔۔!!!
کاپی پیسٹ

شکوہ کرنے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔۔غصہ کرنے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔رونے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔۔ناراض ہونے سے کیا ہ...
31/05/2025

شکوہ کرنے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔۔
غصہ کرنے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔
رونے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔۔
ناراض ہونے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔
مان کرنے سے کیا ہوتا ہے کچھ نہیں۔۔۔
پر یہ سب وہاں ہوتا ہے جہاں ۔۔۔۔...
خیر سب چھوڑ دیں جو جیسا ہے ویسا بن کر رہیں۔۔
اپنا درد نہ بتائے کون سا کم ہو جائے گا۔۔

بلکہ سامنے والا بیزار ضرور ہوگیا۔۔

تو آپ کا مان ٹوٹا وہ الگ اور گھنٹوں خود کو کوسنا وہ الگ۔۔
آپ کی تکلیف آپ کی اپنی ہے کوئی ساتھ نہیں دیتا سب کہنے کی باتیں ہیں۔۔ میں نے سب دیکھا ہے۔۔۔ کوئی پرواہ نہیں کرتا۔۔۔ تو سب کے سامنے اتنے مضبوط رہو کے آپ کی تکلیف کا اندازہ لگانا تو بہت دور کوئی یہ سوچ بھی نہ سکے کے اسکا تکلیف لفظ سے واسطہ بھی ہے۔

میں کافی ٹائم سے سوشل میڈیا پہ ہوں "فالورز اگر بڑھتے ہیں تو گھٹتے بھی ہیں ،میں نے ایک چیز نوٹس کی ہے کہ جب بھی کوئی مُجھ...
29/05/2025

میں کافی ٹائم سے سوشل میڈیا پہ ہوں "فالورز اگر بڑھتے ہیں تو گھٹتے بھی ہیں ،
میں نے ایک چیز نوٹس کی ہے کہ
جب بھی کوئی مُجھے فالو کرتا ہے یا گروپ جوائن کرتا ہے تو مُجھے ایک نوٹیفکیشن آتا ہے لیکن کوئی اَن فالو کرتا ہے یا گروپ کو لیفٹ کرتا ہے مُجھے اُس کا نوٹیفکیشن نہیں آتا ....
کیونکہ سوشل میڈیا سسٹم سمجھتا ہے کہ
آنے والوں کی اہمیت ہوتی ہے جانے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ، 🫠
اگر آپ کی زندگی سے بھی کوئی جا چُکا ہے تو اُس کو بُھول جاؤ ،
دیکھا جائے تو لوگ بیزار ہوکر جاتے ہیں۔ ناراض ہوکر تھوڑی جاتے ہیں کہ اُن کو منایا جائے ،
تو جو بیزار ہو کر جا چُکے ہیں،لاعِلاج ہوتے ہیں ... !!
💯🕊️🙂

28/05/2025

Tranding Viral Reel

جناب انبکس میں جان دینے سے اچھا میری پوسٹ پر ایک لائیک کومنٹس فالو ہی دے دیں ویسے بھی شہید ہو رہے ہیں تو پوسٹ پر ہوں تاک...
27/05/2025

جناب انبکس میں جان دینے سے اچھا میری پوسٹ پر ایک لائیک کومنٹس فالو ہی دے دیں ویسے بھی شہید ہو رہے ہیں تو پوسٹ پر ہوں تاکہ میڈیا کو نظر بھی آئے امید ہے پبلک آپ کو نشان اے ٹھرکیات سے بھی نوازے گا اور فیسبک پر ایک نام بھی ہو گا ایک تغمہ بھی کچھ سہولت فیسبک کی جانب سے بھی مل جانی
اس لیے کہتی ہوں
اتھے مرو ظالمو میں جواب ویسے وی کوئی نیئں ڈیوانہ
😂👍💕

اکیلا چھوڑنے والے !  تُو جانتا بھی ہے اکیلے شخص کو مرنے کے خواب آتے ہیں
25/05/2025

اکیلا چھوڑنے والے ! تُو جانتا بھی ہے اکیلے شخص کو مرنے کے خواب آتے ہیں

شرم تو نہیں آتی پوسٹ سے گزر رہے ہو😒محبت نہ سہی  بندہ سلام دعا ہی کر لیتا ہے 🙄🙈
23/05/2025

شرم تو نہیں آتی پوسٹ سے گزر رہے ہو😒
محبت نہ سہی
بندہ سلام دعا ہی کر لیتا ہے 🙄🙈

"مرد ہونا کافی نہیں، انسان ہونا سیکھو"کچھ رشتے دعاؤں سے نہیں، صبر سے جڑتے ہیں۔اور کچھ بندھن ایسے ہوتے ہیں جنہیں نبھانے ک...
23/05/2025

"مرد ہونا کافی نہیں، انسان ہونا سیکھو"
کچھ رشتے دعاؤں سے نہیں، صبر سے جڑتے ہیں۔
اور کچھ بندھن ایسے ہوتے ہیں جنہیں نبھانے کے لیے دل بڑا کرنا پڑتا ہے، دلیل نہیں۔۔۔۔۔!!
شادی وہ معاہدہ نہیں جو دو افراد کو صرف ایک چھت تلے لاتا ہے، بلکہ وہ امتحان ہے جہاں مرد کو سب سے پہلے اپنی مردانگی کو طاق پر رکھ کر انسان بننا پڑتا ہے۔ عورت کو سمجھنا آسان کام نہیں، اور شاید اللہ نے یہ آسانی مرد کے نصیب میں رکھی بھی نہیں۔ اگر وہ چاہتا تو دونوں کو ایک جیسے بناتا۔ لیکن نہیں، اس نے عورت کو جذبات کا عکس بنایا، اور مرد کو ان جذبات کا محافظ۔۔۔۔۔!!!!

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا:
"الرجال قوامون علی النساء بما فضل الله بعضهم علی بعض وبما أنفقوا من أموالهم"
(النساء 4:34)
ترجمہ: "مرد عورتوں کے نگہبان ہیں اس لیے کہ اللہ نے ایک کو دوسرے پر فضیلت دی اور اس لیے کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں۔"
تو جناب! یہ جو نگہبان والی بات ہے، یہ صرف کھانا کھلانے، بل دینے یا ڈرائیو کرنے تک محدود نہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ جب بیوی تھک جائے تو اس کے لفظوں کی تلخی نہ گنو، بلکہ اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ دو۔
جب وہ رو دے تو آنکھوں میں آنسو نہ تلاش کرو، بلکہ بات کے پیچھے چھپی تھکن کو محسوس کرو۔
یہ حفاظت صرف جسمانی یا مالی نہیں، جذباتی، نفسیاتی اور عزتِ نفس کی بھی ہے۔ لیکن آج کے مرد کو قوامیّت صرف حاکمیت سمجھ آتی ہے، کفالت نہیں۔
یہی وہ مقام ہے جہاں شادی سب سے زیادہ کمزور ہوتی ہے۔ ہم مرد جب ہر اختلاف کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ جب ہم عورت کی نرمی کو کمزوری، اور اس کے سوال کو گستاخی سمجھ لیتے ہیں۔
لیکن ہم آج بھی عورت کو سیدھا کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ ہم قوام ہونے کی دعویٰ میں عورت کی زبان، آنکھ، رویہ، آواز، سب پر گرفت چاہتے ہیں، لیکن اپنے صبر پر نہیں۔
ہم چاہتے ہیں وہ کبھی تھکے نہ، کبھی روئے نہ، کبھی سوال نہ کرے۔
اور اگر کسی دن وہ کچھ غلط بول دے، یا کسی بات میں کوتاہی ہو جائے، تو یاد رکھو کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"عورتوں کے بارے میں خیر خواہی کی وصیت قبول کرو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اور سب سے زیادہ ٹیڑھا اس کا اوپر کا حصہ ہوتا ہے، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو توڑ دو گے، اور اگر اسے یوں ہی چھوڑ دو گے تو وہ ٹیڑھی ہی باقی رہے گی، پس عورتوں سے اچھا سلوک کرو۔"
(صحیح بخاری: 3331)
تو بھائی! عورت ناقصُ العقل نہیں، مکمل جذبات کی تصویر ہے۔اسے بحث نہیں، محبت کی ضرورت ہے۔
اسے جیتنے کے لیے جملے نہیں، صرف تھوڑا سا صبر درکار ہے
لیکن یاد رکھو، اگر وہ سب کچھ سہہ جائے تو وہ بیوی نہیں، غلام ہو گی۔
اور غلامی میں محبت نہیں پنپتی، صرف دکھ پلتے ہیں۔
ازدواجی زندگی کی سب سے بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں رشتے احساس سے چلتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ رشتے برداشت سے چلتے ہیں۔
عورت اگر ذرا تلخ بول دے، تو مرد اپنی "مردانگی" دکھانے بیٹھ جاتا ہے۔ حالانکہ اصل مرد وہ ہے جو عورت کے غصے میں اس کی تھکن پہچانے، اس کے لفظوں میں چھپی بےبسی سنے، اور جواب میں آواز نہیں، ہاتھ تھامے۔
مرد ہونے کا مطلب صرف یہ نہیں کہ آپ روزی لا رہے ہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ آپ روز رشتہ بھی بچا رہے ہیں۔
بیوی اگر کسی دن کچھ غلط کہہ دے، یا کوئی کمی رہ جائے، تو اسے "ناقص العقل" کہنے سے پہلے یاد رکھو کہ وہ تمہارے وجود میں محبت کا رنگ بھرنے آئی تھی۔
اور "ناقص" وہ نہیں ہوتی جو جذباتی ہو جائے، "ناقص" وہ ہوتا ہے جو محبت کو برداشت نہ کر سکے۔

میرے ایک دوست نے کہا:
"احمد۔۔۔! میری بیوی کبھی کبھی حد سے زیادہ بولتی ہے، بندہ برداشت کیسے کرے؟"
میں نے کہا:
"جس نے تمہیں تمہارے غصے سمیت قبول کر لیا، کیا تم اس کے جذبوں سمیت زندہ رہ سکتے ہو؟"

شادی سمجھوتے کا نام نہیں۔
یہ وہ سفر ہے جہاں ہر روز کچھ ترک کرنا ہوتا ہے، کچھ نیا سیکھنا ہوتا ہے۔
اور سب سے بڑی سچائی یہ ہے کہ عورت عزت سے جیتی ہے۔ تم اس کی غلطیوں پر خاموش ہو سکتے ہو، لیکن اگر تم نے اس کی عزت پر ضرب لگائی تو یقین کرو، وہ کبھی تمہاری محبت پر یقین نہیں کرے گی۔
گھڑی اگر وقت بتاتی ہے، تو ازدواجی زندگی میں وہ صبر کی علامت بھی ہے۔
جب دونوں ہاتھوں میں ایک ہاتھ ہو، اور ایک دوسرے کے زخموں کو تھامنے کی ہمت ہو، تب ہی رشتے بنتے ہیں۔ ورنہ تو ہم سب صرف "شوہر" کہلاتے ہیں، "ساتھی" کبھی نہیں بنتے۔
تو مرد ہو؟
ٹھیک ہے، مگر تھوڑا سا انسان بن کر دیکھو۔۔۔!!
رشتہ شاید وہیں سے شروع ہو۔۔۔۔۔!!!

21/05/2025

انسان بھی نا پل میں تولا پل میں ماشہ والی بات ہے صاحب اچھا بھلا انسان کب منی مٹی تھلے جا سوئے کسی کو کچھ پتہ نہیں
کھبی کھبی مسکراتے چہروں کے پیچھے بہت سے انجانے دکھ گیلے تولیے میں لپیٹ کر رکھے ہوتے ہیں بس ایک بات ایک لفظ زندگی سے کوسوں دور لے جاتا انسان کو
سو کوشش کریں کسی کو دلی ذہنی جسمانی تکلیف دے کر خوش نا ہوں ممکن ہے کل اس جگہ آپ بھی ہوں اور آپ کا دشمن آپ پر ہنس رہا ہو
یہ مکافات عمل ہے

دشمن مرے تے خوشی نا کرئیے
سجناں وی مر جانا
شام پئی بن شام محمد
ہوڑک نوں ڈب جانا
از قلم سیدہ عظمی

‏کچھ ذات کے ٹکڑے باقی ھیں کچھ حرف ھیں ٹوٹے بکھرے سے اک دل کا حصہ خالی سا۔۔۔! اک آنکھ کا شور وہ پانی سا کچھ نقش ھیں تیرے ...
21/05/2025

‏کچھ ذات کے ٹکڑے باقی ھیں
کچھ حرف ھیں ٹوٹے بکھرے سے
اک دل کا حصہ خالی سا۔۔۔!
اک آنکھ کا شور وہ پانی سا
کچھ نقش ھیں تیرے مجھ میں ابھی
یہ کس نے کہا ھم بچھڑے ھیں ؟

Address

Bagh Azad Kashmir
Bagh
12500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syeda uzama Naweed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share