Isaraehayat

Isaraehayat ISRARE-E-HAYAT
https://youtu.be/Jb61KF1rr4Q?si=ZxUe0FKXPehh7eOB 📲 Youtube link

03/06/2026
03/06/2026

آسٹریلیا میں لاپتہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی، ماں کا واحد سہارا، گزشتہ 13 سال سے آسٹریلیا میں لاپتہ ہے۔ آسٹریلیا جانے کے بعد بنیامین کا اپنی ماں اور خاندان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ والد اپنے بیٹے کی ایک جھلک اور ایک فون کال کی امید لیے دنیا سے رخصت ہو گئے، جبکہ ماں آج بھی ہر روز اسی انتظار میں ہے۔ ان کی صرف ایک گزارش ہے بنیامین! جہاں بھی ہو، صرف ایک بار رابطہ کر لو، مجھے صرف تمہاری خیریت جاننی ہے۔

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹ...
03/06/2026

وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، گروسری اور کریانہ اسٹورز رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کو رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ریستوران، کیفے، کیٹرنگ سروسز، ہوٹلز اور سبزی و پھل فروش رات 11 بجے تک کاروبار کر سکیں گے۔ تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز ان اوقاتِ کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔

فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، میڈیکل کلینکس، اسپتال، بیکریز، تندور، دودھ اور دہی کی دکانوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید برآں پیٹرول پمپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جمنازیم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

Address

Mandi Bahauddin
Bahauddin
50400

Telephone

+923401602992

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Isaraehayat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category