Daily bahawalnagar

Daily bahawalnagar Keeping each other in all situations

03/08/2025

بہاولنگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انکروچمنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری

شہباز  بھائ  کو  انٹر نیشنل صحافتی تنظیم پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن(P.J.A.  Media Group) کا بہاولنگر  سے جنرل سیکرٹری  م...
30/07/2025

شہباز بھائ کو انٹر نیشنل صحافتی تنظیم پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن(P.J.A. Media Group) کا بہاولنگر سے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر ڈھیروں مبارکباد ۔ ادارہ کی طرف سے کارڈ بھی جاری کر دیا گیا ۔ منجانب ۔ ۔۔ عمران رشید ۔ صدر ڈسٹرکٹ بہاولنگر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن(رجسٹرڑ گورنمنٹ آف پاکستان )

بہاولنگر خادم آباد کالونی، گلی نمبر 5 قبرستان روڈ میں سیوریج کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ گندا پانی گلیوں میں جمع ہے، جس...
30/07/2025

بہاولنگر خادم آباد کالونی، گلی نمبر 5 قبرستان روڈ میں سیوریج کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ گندا پانی گلیوں میں جمع ہے، جس سے جنازے لے جاتے وقت کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کی غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

29/07/2025

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کی زیر قیادت وائلڈ لائف پارک میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔
شہباز علی تحصیل رپورٹر سٹار ایشیا نیوز و انفارمیشن سیکرٹری یونائٹڈ پریس کلب بہاولنگر

نجکاری پروگرام کے تحت سرکاری سکول کو چلانے کا انتظام گورنمنٹ ٹیچرز سے لے کر پرائیویٹ ٹھیکدار کے حوالے کردیا گیا۔ٹھیکدار ...
29/07/2025

نجکاری پروگرام کے تحت سرکاری سکول کو چلانے کا انتظام گورنمنٹ ٹیچرز سے لے کر پرائیویٹ ٹھیکدار کے حوالے کردیا گیا۔
ٹھیکدار نے سکول کے اثاثے بیچنے شروع کردیے، چوری پکڑی گئی، ایک بڑا درخت ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا فرخت کردیا گیا جبکہ گورنمنٹ سکولز میں درختوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ یہ معاملہ کہاں تک جائے گا شاید ہم سوچ بھی نہ سکیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سرکاری اساتذہ کی قلت کے باعث 18 ہزار سرکاری سکول پرائیویٹ ٹھیکداروں کے حوالے کیے گئے ہیں جو سکولوں کو چلائیں گے جبکہ مزید 10 ہزار سکول ٹھیکہ پہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

28/07/2025

ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر سے چوری ہونے والا قیمتی سامان تھانہ سٹی اے ڈویژن میں شناختی نشانی کے طور پر موجود ہے، مگر ہسپتال انتظامیہ سپرد داری لینے سے انکاری ہے۔متاثرہ سابق ملازم کا کہنا ہے کہ اس نے کرپشن کے ثبوت اعلیٰ حکام کو دیے، مگر الٹا اسے نوکری سے نکال کر جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا گیا۔ اس نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر سامان کی سپرد داری کی ذمہ داری کس پر ہے؟ متاثرہ شخص نے جان کو لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔

15/07/2025

حالیہ مونسون بارشوں کے بعد مختلف علاقوں بازاروں اور محلوں میں پانی جمع ہو گیا ستھرا پنجاب کی ٹیمیں صرف انتظامیہ کی وزٹ والے مقامات تک محدود،
شہباز علی تحصیل رپورٹر سٹار ایشیا نیوز و انفارمیشن سیکرٹری یونائٹڈ پریس کلب بہاولنگر

14/07/2025

غلہ منڈی بہاولنگر میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا کارپٹ روڈ پانی میں ڈوب گئی مزدور پریشان مارکیٹ کمیٹی غفلت کا شکار،
شہباز علی تحصیل رپورٹر سٹار ایشیا نیوز و انفارمیشن سیکرٹری یونائٹڈ پریس کلب بہاولنگر

14/07/2025

بہاولنگر میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات پیش آ رہے ہیں تازہ واقعہ منچن آباد کے علاقے بستی رشید کوٹ میں پیش آیا جہاں مدرسہ دارالعلوم کی چھت گرنے سے دو بچے شہید اور 12 زخمی ہوگئے ۔
شہباز علی تحصیل رپورٹر سٹار ایشیا نیوز و انفارمیشن سیکرٹری یونائٹڈ پریس کلب بہاولنگر

03/07/2025

عرصہ دراز سے شروع ہونے والا میڈیکل کالج تا حال تعمیر نہ ہو سکا سالوں قبل جس میڈیکل کالج کی تعمیر کا آغاز جوش و جذبے سے کیا گیا تھا وہ اپ ایک ویران اور سنسان عمارت کا منظر پیش کر رہا۔
شہباز علی تحصیل رپورٹر سٹار ایشیا نیوز و انفارمیشن سیکرٹری یونائٹڈ پریس کلب بہاولنگر

29/06/2025
تاریخ: 2025-06-28ڈی سی ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کی میڈیا بریفنگڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹر...
28/06/2025

تاریخ: 2025-06-28

ڈی سی ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او کامران اصغر کی میڈیا بریفنگ

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی، بلدیاتی اور دیگر تمام انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر مون سون کے پیش نظر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کو درست کرنے، سڑکوں کی پیچ ورک، صفائی ستھرائی، سیوریج کی نکاسی، اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انجمن تاجران کے تعاون سے بازاروں میں موجود تجاوزات، شیڈز، ترپالیں وغیرہ ہٹا دی گئی ہیں تاکہ جلوسوں کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے بشمول سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ہیلتھ، میونسپل کارپوریشن، واپڈا، ٹیلی فون، اور دیگر اداروں کو ان کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

Address

Bahawalnagar

Telephone

+923017683145

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily bahawalnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily bahawalnagar:

Share

Category