BWN News

BWN News عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے اور ان کے بہتر حل کے لیے کوشش کرنا

05/09/2026

کیا بہاولنگر کو صوبہ بننا چاہئے یا پھر بہاولپور صوبے کا حصہ ہونا چاہئے آپنی قیمی راۓ کا اظہار کریں شکریہ

04/09/2026

اختیارات عوام کے ہاتھ میں کیوں نہیں؟ | مضبوط لوکل گورنمنٹ ہی عوامی مسائل کا حل ہے!

کیا واقعی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں؟
دیکھیں مکمل ویڈیو اور اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

#پاکستان #پنجاب #تحصیل

31/08/2026

یقینی طور پر پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں باقی چھوٹا موٹا مذاق تو چلتا ہے ، رپورٹر یہ بتاتے ہوئے بغیر ڈرائیور کے گاڑی چلانے کا تجربہ دکھا رہے تھے 😊
جو ناکام ہو گیا، گاڑی پولیس کی وین سے جا ٹکرائی، ڈز کی آواز آئی، رپورٹر نے ہینڈ بریک کھینچنے کی کوشش بھی کی۔۔جو ناکام ہو گئی

26/08/2026

#سانحہ

ڈی پی او بہاول نگر محمد عمران کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کی تمام سرکاری عمارتوں، تھانہ جات اور پولیس دفاتر کو ربیع ال...
25/08/2026

ڈی پی او بہاول نگر محمد عمران کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کی تمام سرکاری عمارتوں، تھانہ جات اور پولیس دفاتر کو ربیع الاول کی مناسبت سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ اس مبارک مہینے کے احترام میں تمام اہم سرکاری و پولیس عمارات پر شاندار چراغاں اور برقی قمقمے روشن کیے گئے ہیں۔
゚viralシ

بہاولنگر : ڈی آئی جی غازی محمد صلاح الدین ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کا دورہ بہاولنگر  بہاولنگر : آر پی او غازی محمد صلا...
25/08/2026

بہاولنگر : ڈی آئی جی غازی محمد صلاح الدین ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کا دورہ بہاولنگر

بہاولنگر : آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے سرکل منچن آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : اس موقع پر ڈی پی او محمد عمران، ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ڈی پی او بھی موجود تھے ،ترجمان پولیس

بہاولنگر : آر پی او نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے،ترجمان پولیس

بہاولنگر : حل طلب معاملات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے، آر پی او

بہاولنگر : انصاف عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، آر پی او غازی محمد صلاح الدین

بہاولنگر : عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او محمد عمران

ترجمان پولیس بہاولنگر

25/08/2026

محکمہ پولیس
12 ربیع الاول کے سلسلے میں بہاولنگر پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگرمیں12ربیع الاول کے کل 33 جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے 1400 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق 12 ربیع الاول کے دوران امن و امان کی فضا کو برقراررکھنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اس ضمن میں خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ، بہاولنگر پولیس علماء کرام، تمام مسالک اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے 12ربیع الاول کے موقع پر امن کے انعقاد کو یقینی بنائے گی، کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے ۔ڈی پی او نے علماء کرام اور معززین علاقہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا شہر میں امن کی فضاء کوبرقرار رکھنے کیلئے یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کہا کہ کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ترجمان پولیس بہاولنگر

ضلع بہاولنگر۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن محمد جمیل غوری نے تحصیل ہارون آباد میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور ف...
25/08/2026

ضلع بہاولنگر۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور ڈویژن محمد جمیل غوری نے تحصیل ہارون آباد میں کپاس کی فصل کا معائنہ کیا اور فصل کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے بروقت آبپاشی، متوازن کھادوں کے استعمال، مائیکرو نیوٹرینٹس کے سپرے اور گلابی سنڈی و سفید مکھی کے بروقت تدارک کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں مسلم کاٹن فیکٹری ہارون آباد کا دورہ کرکے جننگ، بیلز کے وزن اور ریکارڈ کو مکمل رکھنے کی ہدایت کی۔





DC Bahawalnagar

بہاولنگر۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صفائی ستھ...
25/08/2026

بہاولنگر۔ ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جلوسوں، مساجد، مرکزی شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانےکی ہدایات جاری کیں۔





゚viralシ

23/08/2026

DC Bahawalnagar Facebook BWN News Imran Khan

Address

Bahawalnagar
62300

Telephone

+923007924218

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BWN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share