Bahawalnagar Press Club - R

Bahawalnagar Press Club - R Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bahawalnagar Press Club - R, Media/News Company, Bahawalnagr Press Club, Bahawalnagar.

22/06/2026

بہاولنگر: پنجاب ستھرا پروگرام، حسین آباد میں ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کلین اپ، علاقہ مکینوں کا پروگرام ڈائریکٹر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا چوہدری طاہر اقبال جٹ
17/06/2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے نمایاں کردار ادا کیا چوہدری طاہر اقبال جٹ

06/06/2026

بہاولنگر۔بلدیہ گیٹ کے سامنے والے ریسٹورنٹ کو غیر معیاری مصالحہ جات اور نان ٹریسیبل گوشت کے استعمال پر 70 ہزار جرمانہ کیا گیا

بہاولنگر پولیس کمزور ہوں گئی یا جواء مافیا شراب مافیا تگڑے ہوگئے؟IG PUNJAB POLICE LOVERS YouthWing Pml N Bahawalnagar
02/06/2026

بہاولنگر پولیس کمزور ہوں گئی یا جواء مافیا شراب مافیا تگڑے ہوگئے؟
IG PUNJAB POLICE LOVERS
YouthWing Pml N Bahawalnagar

11/04/2026

خبر غم
ہمارے دیرینہ رفیق
سینئیر صحافی آفس سیکرٹری بہاولنگر پریس کلب ایڈیٹر ہفت روزہ خاور مقصود احمد جوئیہ انتقال فرماگئے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

مافیا بے لگام، ضلعی انتظامیہ سمیت بلدیہ بہاولنگر بے بسبہاولنگر میں کرپشن مافیا اس قدر طاقتور ہو چکا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ...
16/03/2026

مافیا بے لگام، ضلعی انتظامیہ سمیت بلدیہ بہاولنگر بے بس
بہاولنگر میں کرپشن مافیا اس قدر طاقتور ہو چکا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ بھی بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مگر کارروائی کے نام پر خاموشی اختیار کر لی گئی ہے۔
میونسپل کمیٹی کے سامنے ہی غیر قانونی کام جاری ہیں، لیکن ذمہ دار ادارے آنکھیں بند کیے بیٹھے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر شہر کے بیچوں بیچ قانون پر عمل نہیں ہو سکتا تو عام شہری کہاں انصاف تلاش کرے؟
عوام کو ریلیف دینے والے ادارے اگر خود ہی بے اختیار نظر آئیں تو مافیا کو کھلی چھوٹ مل جاتی ہے۔ بہاولنگر کے شہری آج بھی اس امید میں ہیں کہ کوئی تو ہوگا جو قانون کی بالادستی قائم کرے گا اور کرپشن کے اس نظام کا خاتمہ کرے گا۔

جب میونسپل کمیٹی کے گیٹ کے سامنے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی جائیںاور ذمہ دار افسران خاموش تماشائی بنے رہیں،تو پھر انصاف کہ...
14/03/2026

جب میونسپل کمیٹی کے گیٹ کے سامنے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی جائیں
اور ذمہ دار افسران خاموش تماشائی بنے رہیں،
تو پھر انصاف کہاں ملے گا؟
بہاولنگر میں کرپشن مافیا کی جیت اور سچ کی ہار صاف نظر آ رہی ہے۔
عوام سوال کر رہی ہے کہ اگر اداروں کے دروازوں کے سامنے ہی بے ضابطگیاں ہوں
تو عام شہری اپنی شکایت کہاں لے کر جائے؟
کیا قانون صرف کمزور کے لیے ہے؟
یا پھر طاقت اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کے لیے سب کچھ جائز ہو جاتا ہے؟

ضلعی انتظامیہ سمیت بلدیہ بہاولنگر کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے بلدیہ گیٹ کے سامنے انکو کچھ نظر نہیں آرہا کرپشن مافیا کو ؟؟؟؟...
13/03/2026

ضلعی انتظامیہ سمیت بلدیہ بہاولنگر کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے بلدیہ گیٹ کے سامنے انکو کچھ نظر نہیں آرہا کرپشن مافیا کو ؟؟؟؟🙄

بہاولنگر بلدیہ کی قیمتی پراپرٹی میں مبینہ غیر قانونی تبدیلیاں، انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان

بہاولنگر میں میونسپل کمیٹی کے عین سامنے واقع سمارا ہوٹل کی عمارت میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور تبدیلیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ عمارت بلدیہ کی قیمتی سرکاری پراپرٹی شمار ہوتی ہے، مگر اطلاعات کے مطابق اس کے اصل سٹرکچر میں بغیر منظوری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ذرائع کے مطابق ہوٹل کی عمارت، جو پہلے حکومت کے منظور شدہ نقشے کے مطابق تعمیر کی گئی تھی، اس میں حالیہ دنوں میں بڑی پیمانے پر رد و بدل شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چار دکانوں کو مسمار کر کے ان کی جگہ ایک بڑا ہال تعمیر کر دیا گیا ہے، جبکہ اس ہال کے ساتھ ساتھ برآمدوں تک بھی توسیع کر کے مبینہ طور پر قبضہ کر لیا گیا ہےحیران کن امر یہ ہے کہ یہ تمام سرگرمیاں میونسپل کمیٹی کے دفتر سے محض تقریباً 50 میٹر کے فاصلے پر جاری ہیں بلدیہ کی عمارت اور بلدیہ پلازہ کے بالکل سامنے ہونے والی ان تبدیلیوں کے باوجود تاحال بلدیہ حکام یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح کارروائی سامنے نہیں آئی شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری پراپرٹی میں اس نوعیت کی تبدیلیاں نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ بلدیہ کے نظام اور نگرانی پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتی ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اگر واقعی غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےدوسری جانب شہری یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ جب میونسپل کمیٹی کا دفتر چند قدم کے فاصلے پر موجود ہے تو پھر یہ تعمیراتی تبدیلیاں انتظامیہ کی نظروں سے کیسے اوجھل رہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے حقیقت عوام کے سامنے لائیں

Address

Bahawalnagr Press Club
Bahawalnagar
62300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bahawalnagar Press Club - R posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share