Mr.news

Mr.news assalam o alikum
my name is muhammad hassan
my channel name is. mr. news
regular news 24/7

مراد سعید نے صدر مملکت کو سکیورٹی خدشات پر خط لکھ دیاخط میں مشکوک افراد کے تعاقب کرنے اور دھمکیوں سے متعلق تفصیلات درج،ح...
12/12/2022

مراد سعید نے صدر مملکت کو سکیورٹی خدشات پر خط لکھ دیا
خط میں مشکوک افراد کے تعاقب کرنے اور دھمکیوں سے متعلق تفصیلات درج،حکام نے بار بار بتایا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے،مراد سعیدmr.news

بھارت پاکستان آکر ایشیاء کپ کھیلے تو ہم بھی ورلڈ کپ کیلئے وہاں جائیں گے: رمیز راجاہم بھارت جانے، 2023ء ورلڈ کپ کھیلنے کی...
12/12/2022

بھارت پاکستان آکر ایشیاء کپ کھیلے تو ہم بھی ورلڈ کپ کیلئے وہاں جائیں گے: رمیز راجا
ہم بھارت جانے، 2023ء ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن اسے برابری کی شرائط پر ہونا چاہیے، بھارت کو بھی پاکستان آنا چاہیے، وہ نہ آئیں تب بھی خیر ہے، ہم کئی سالوں سے ہندوستان کے بغیر زندہ ہیں: چیئرمین پی سی بیmr.news

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی بیانیہ سے متعلق تجاویز، پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہدوسرے مرحلے میں خیبرپختونخو...
12/12/2022

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی بیانیہ سے متعلق تجاویز، پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ
دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی کے ارکانِ اسمبلی کے اجلاس میں فیصلہmr.news

سندھ ہائیکورٹ نے مزید مقدمات میں اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیاعدالت نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر...
12/12/2022

سندھ ہائیکورٹ نے مزید مقدمات میں اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا
عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں،کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئیmr.news

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے فنڈز روک لیے گئےفنڈز نہ ہونےکے باعث پاکستانی سفارتی مشنز میں عملے کی تنخواہیں بھی رک...
12/12/2022

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے فنڈز روک لیے گئے
فنڈز نہ ہونےکے باعث پاکستانی سفارتی مشنز میں عملے کی تنخواہیں بھی رک گئیں،کئی سفارتخانوں کے پاس یوٹیلٹی بلز ادا کرنے کی بھی رقم نہیںmr.news

آئی ایم ایف نے پروگرام دوبارہ بحال کرنے کیلئے انگوٹھے لگوا کر گارنٹی لیآئی ایم ایف نے کہا ہمیں آپ پر اعتماد نہیں رہا، حک...
12/12/2022

آئی ایم ایف نے پروگرام دوبارہ بحال کرنے کیلئے انگوٹھے لگوا کر گارنٹی لی
آئی ایم ایف نے کہا ہمیں آپ پر اعتماد نہیں رہا، حکومت نے آئی ایم ایف کو گارنٹی دے کر پاکستان کو ڈیفالٹ کی صورتحال سے بچایا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی پریس کانفر نسmr.news

ایران میں مظاہرین نے بانیِ انقلاب آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی، حکام کی تردیدمضمون کی تفصیلMr.news19 نومبر 2...
19/11/2022

ایران میں مظاہرین نے بانیِ انقلاب آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی، حکام کی تردید
مضمون کی تفصیل
Mr.news
19 نومبر 2022
iran
،تصویر کا ذریعہAFP
ایران میں مظاہرین کی جانب سے ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے آبائی گھر کے ایک حصے کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمین شہر میں موجود اس عمارت کے ایک حصے کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسیوں کی جانب سے اس علاقے کی تصدیق کی گئی ہے جس کی ویڈیو بنائی گئی ہے لیکن مقامی حکام کی جانب سے کسی بھی ایسے واقعے کی تردید کی گئی ہے۔

آیت اللہ روح اللہ خمینی اس گھر میں پیدا ہوئے تھے جسے اب ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں ان کی زندگی کی یادگاریں رکھی گئی ہیں۔

انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے بجائے اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟مضمون کی تفصیلMr.news19 نومبر 2022انسانی فضلہ،تص...
19/11/2022

انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے بجائے اس سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟
مضمون کی تفصیل
Mr.news
19 نومبر 2022
انسانی فضلہ
،تصویر کا ذریعہEPIC CLEANTEC
پورٹوریکو کے جنگل کے بیچ بنے قدرتی کھاد استعمال کرنے والے اس کھیت یا آرگینِک فارم کے اندر ایک بائیو ٹوائلٹ ہے۔ دیکھنے میں تو یہ کسی بھی شہری بیت الخلا کی طرح عام سا ٹوائلٹ لگتا ہے مگر استعمال کے بعد اس میں پانی بہانے کے بجائے قریب رکھے ڈبے میں سے لکڑی کا برادہ نکال کر فصلے پر چھڑک دیا جاتا ہے۔

یہ فارم مینول پیریز کی فیملی کی ملکیت ہے اور اس میں موجود بائیو ٹوائلٹ کے دو مقاصد ہیں۔

پہلا مقصد 35 ایکڑ پر پھیلے ہوئے فینکا گایا نامی اس جنگل کو زیر زمین پائپ کے ذریعے نقصان پہنچنے سے بچانا ہے کیونکہ یہ ایک قدرتی جنگل ہے اور بلدیہ کی نکاسی کا نظام یہاں سے کافی دور ہے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم جسے انسانی فضلہ کہتے ہیں وہ پیریز کے گھر والوں کے نزدیک پودوں کے لیے بہترین غذا ہے جسے زمین میں لوٹا دینا چاہیے۔

26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اُٹھے بغیر گزر جائے گی: مریم اورنگزیبمریم اورنگزیبعمران خان کے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے ...
19/11/2022

26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اُٹھے بغیر گزر جائے گی: مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

عمران خان کے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’خان صاحب 26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اُٹھنے اور آپ کی نیپیاں بدلے بغیر گزر جائے گی۔۔۔ 26 نومبر کو پنڈی اور اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹ کٹوائیں۔‘

انھوں نے کہا ہے کہ ’عمران خان آپ کی سیاست، سازش اور تماشہ ختم ہوگیا۔۔۔ جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، بچوں کو یتیم کردیا، صحافی شہید ہوئے۔‘

Mr.news

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انھیں پتا ہے کہ ان کی جان خطرے میں ہے لیکن اس کے باوجود وہ 26 نومبر کو پنڈی آئیں...
19/11/2022

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انھیں پتا ہے کہ ان کی جان خطرے میں ہے لیکن اس کے باوجود وہ 26 نومبر کو پنڈی آئیں گے۔
انھوں نے اسٹیبلشمنٹ سے سوال کیا کہ ان دو ماضی کے حکمران خاندانوں کو ’ہمارے اوپر پھر کیوں مسلط کر دیا ہے، جنھیں بدعنوانی کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔‘ ان کے مطابق ان کے اس سوال کا انھیں ابھی تک جواب نہیں ملا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ’ہماری تحریک سات مہینے پہلے شروع ہوئی اور پورے پاکستان میں جلسے کیے، لوگوں نے جانیں دیں، 25 مئی کو جو ہوا وہ میں کبھی نہیں بھولوں گا۔‘

Mr.news

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گےہمارا مسئلہ تعیناتی کرنے والوں کے میرٹ پر ہے، لگنے وا...
19/11/2022

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں گے
ہمارا مسئلہ تعیناتی کرنے والوں کے میرٹ پر ہے، لگنے والوں کا میرٹ تو ٹھیک ہے،ہم اداروں کے ساتھ کوئی مستقل لڑائی نہیں بنا سکتے۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کی گفتگو
اتوار 20 نومبر 2022 00:38

Mr.news

پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہفتہ 19 نومبر 2022  20:40پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی کے لی...
19/11/2022

پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات بے نتیجہ ختم
ہفتہ 19 نومبر 2022 20:40

پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد (mr.news
اردو۔ 19 نومبر 2022ء) پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع چمن کے قریب پاکستانی حکام اورافغان طالبان کے درمیان سرحدی امور کی سلامتی کے لیے ہونے والے مذاکرات ایک مرتبہ پھر بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ۔ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے درمیان انیس نومبر بروز ہفتہ ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اس اجلاس میں مشترکہ سرحد کی سلامتی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس کے دوران طالبان نمائندوں نے پاکستانی حکام کو گزشتہ دنوں افغان سرحد سے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر کی گئی فائرنگ سے متعلق واقعہ کے بعد کابل حکومت کی طرف سے اب تک کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
چمن میں پاکستانی فوج اور طالبان کے مابین سرحدی جھڑپ

اسپین بولدک کے علاقے میں فائرنگ کے اس واقعہ کے نتیجے میں ایک پاکستانی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔mr.news

چین تائیوان دوستی کی علامت، پانڈا کا چودہ سال بعد انتقال  ہفتہ 19 نومبر 2022  21:40چین تائیوان دوستی کی علامت، پانڈا کا ...
19/11/2022

چین تائیوان دوستی کی علامت، پانڈا کا چودہ سال بعد انتقال
ہفتہ 19 نومبر 2022 21:40

چین تائیوان دوستی کی علامت، پانڈا کا چودہ سال بعد انتقال

اسلام آباد (اmr.news ۔ DW اردو۔ 19 نومبر 2022ء) چین کی طرف سے 14 سال قبل تائیوان کو تحفے میں دیا گیا پانڈا ہفتے کی صبح انتقال کر گیا۔ یہ پانڈا بیجنگ کی طرف سے اس وقت تائیوان کے ساتھ تعلقات میں گرمجوشی کی علامت کے طور پر تائی پے کے حوالے کیا گیا تھا۔ توآن توآن نامی اس پانڈا اور افزائش نسل کے لیے اس کی ساتھی یوآن یوآن کو بیجنگ نے 2008ء کے آخر میں تائیوان کو دیا تھا۔

جرمنی کے چڑیا گھرکا ایک سرخ پانڈا لاپتہ

چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے، اور بیجنگ اس عزم کا اظہار کر چکا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ بزور طاقت اس خود مختار جمہوری جزیرے کو واپس اپنی سرزمین میں ضم کر لے گا۔

تائی پے کے چڑیا گھر نے ایک مختصر بیان میں کہا، "ہماری طبی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ توآن توآن کا دل دھڑکنا بند ہو گیا تھا۔mr.news

پاکستان نے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے روس سے باضابطہ رابطہ کرلیاروس کے ساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خ...
19/11/2022

پاکستان نے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے روس سے باضابطہ رابطہ کرلیا
روس کے ساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز کردیا گیا
ہفتہ 19 نومبر 2022 20:44

Mr.news

موٹر وے پر بائیکس چلانے کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی گئیموٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ہوسک...
19/11/2022

موٹر وے پر بائیکس چلانے کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی گئی
موٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ہوسکتا ہے،موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ہوگی۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
ہفتہ 19 نومبر 2022 16:48
Mr.news

پنجاب پولیس اہلکاروں اور افسران کی ڈیوٹی کے علاوہ لانگ مارچ میں شرکت پر پابندیکوئی بھی ماتحت افسر اور اہلکار لانگ مارچ ک...
19/11/2022

پنجاب پولیس اہلکاروں اور افسران کی ڈیوٹی کے علاوہ لانگ مارچ میں شرکت پر پابندی
کوئی بھی ماتحت افسر اور اہلکار لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گا‘ احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔ قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے احکامات جاری کردیے ہفتہ 19 نومبر 2022 18:38 mr.news

پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گےلانگ مارچ سے آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر نمٹیں گے،جلس...
19/11/2022

پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے
لانگ مارچ سے آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر نمٹیں گے،جلسہ کرنا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں، عدالت نے بھی کہا سڑکیں بند نہیں ہونی چاہئیں۔ وفاقی مشیرقمر الزمان کائرہ کی گفتگو
ہفتہ 19 نومبر 2022 21:44
Mr.news

منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر شدید زخمیفائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، فائرنگ ک...
19/11/2022

منڈی بہاؤالدین میں گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء فلک شیر شدید زخمی
فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، 5ملزمان گرفتار کرلیے گئے
ہفتہ 19 نومبر 2022 21:56 mr.news

Address

Modeltownb
Bahawalpur
63100

Telephone

+923186517722

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr.news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mr.news:

Videos

Share