
29/09/2025
کراچی: کالا پل ہزارہ کالونی میں میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کالا پل ہزارہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ شوہر نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ محرکات سامنے آ سکیں۔
علاقہ مکینوں نے اس سانحے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔