DaisTv Network

DaisTv Network ســـب ســے پہلے پاکســـتان

10/05/2025

بریکنگ نیوز : بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں امریکی صدر کا بڑا بیان

افسوس ناک خبر ڈی ایس پی سپیشل برانچ رحیم یار خان سیف اللہ کورائی نے اپنی رافیل  سے خودکشی کرلی موقع پر موت ہوگئی 15 کو ذ...
09/05/2025

افسوس ناک خبر

ڈی ایس پی سپیشل برانچ رحیم یار خان سیف اللہ کورائی نے اپنی رافیل سے خودکشی کرلی موقع پر موت ہوگئی 15 کو ذاتی گن مین عرفان نے اطلاع دی افسوس ناک واقعہ ان کی رہائش گاہ ڈیرہ شمس تھانہ اقبال اباد میں پیش ایا ۔ذرائع

بہاولپور/بریکنگ نیوزبہاولپور, یزمان کے نواحی علاقے 98ڈی بی کے رہائشی درخت کے نیچے بیٹھے چار افراد پر آسمانی بجلی گرگئی ش...
04/05/2025

بہاولپور/بریکنگ نیوز

بہاولپور, یزمان کے نواحی علاقے 98ڈی بی کے رہائشی درخت کے نیچے بیٹھے چار افراد پر آسمانی بجلی گرگئی شوکت گھمن کانسٹیبل پنجاب پولیس اور اس کا 16 سالہ بیٹا عمیر شوکت جاں بحق ہوگئے متوفی شوکت گھمن کا چھوٹا بیٹا زبیر شوکت اور احمد حسین نامی شخص زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمی زبیر شوکت اور احمد حسین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی میتیں گھر پہنچادی گئیں

یہ بندہ کسان مافیا ہے کسے کرپشن کر رہا ہے
25/04/2025

یہ بندہ کسان مافیا ہے کسے کرپشن کر رہا ہے

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا فیصلہعادی مجرمان اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوا...
24/04/2025

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا فیصلہ
عادی مجرمان اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ٹریکنگ ڈیوائسز فراہم کریگا جن کی مدد سے مجرمان کی نقل و حرکت پر 24/7 نظر رکھی جا سکے گی۔ فیصلہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا

حسن اقبال صاحب ڈی پی او بہاولپور تعینات
22/04/2025

حسن اقبال صاحب ڈی پی او بہاولپور تعینات

معزز قارئین !!! آج آپ سب سے میں ایک بار پھر ایک بچے کی زندگی کی خاطر ہاتھ جوڑ کر مدد کی درخواست کررہا ہوں۔ اس بچے کے احو...
09/04/2025

معزز قارئین !!!
آج آپ سب سے میں ایک بار پھر ایک بچے کی زندگی کی خاطر ہاتھ جوڑ کر مدد کی درخواست کررہا ہوں۔ اس بچے کے احوال سن کر دل بہت بےچین ہے۔
یہ بچہ 30 جولائی 2024 کو لودھراں پولیس کو ٹرین اسٹیشن سے ملا تھا۔ شاید یہ بچہ ہزارہ ایکسپریس کے کسی مسافر فیملی سے رہ گیا تھا۔ (یا ممکن ہے کوئی اور اسے لےجارہا ہو جس نے لودھراں میں کسی ڈر سے چھوڑ دیا ہو)۔ پولیس نے بچے کو ایک ادارے کی حفاظتی تحویل میں دےدیا تھا ۔
بچہ اس قدر معصوم ہے کہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کر پاتا تھا۔اب بھی زیادہ تر خاموش رہتا ہے۔
جب ملا تھا اپنا نام نہیں بتاسکتا تھا۔ والدین یا کسی رشتےدار کا نام یاد نہیں ہے۔ اور بچہ کو ٹھیک سے واشروم کی پریکٹس بھی نہیں تھی۔
سوچیں کسی کا اتنا ننھا لخت جگر بچھڑ گیا ہو اس پر گیا گزری ہوگی۔
بچے کی کوئی معلومات نہیں ہیں بس اتنا معلوم ہے کہ ہزارہ ایکسپریس سے رہ گیا ہو۔
آج آپ سب یہ سمجھ کر شئیر کریں کہ شاید یہ آپ کے شہر کا ہو۔ اس بچے پر گزرنے والے حالات سن کر میں ضبط پر قابو نہیں پا سکا دل چور چور ہے۔
خدارا اس پوسٹ کو پاکستان کے چپے چپے میں پھیلائیں تاکہ اسکے ورثاء تک پہنچ جائے اور بچہ ماں کے آغوش میں جائے ماں کے سینے سے لگ جائے۔ ورنہ خدا نخواستہ اس بچے کی زندگی آگے نہایت تاریکیوں میں ہوگی۔ اس تصویر میں بچہ تاریکی سے کچھ دیر کے لیے نکلا ہے آپ سے مدد کی فریاد کررہا ہے آپ نے مدد کی یہ اس تاریکی سے یہ نکل آئےگا۔ اگر نا ملے تو یہ واپس اس سیاہی میں ہمیشہ کے لیے چھپ جائےگا۔
برائے کرم یہ پوسٹ ہر پلیٹ فارم پر نظر آنی چاہئے۔
اور نہایت سختی کے ساتھ گزارش ہے کہ گود لینے والے حضرات بالکل بھی مجھ سے رابطہ نا کریں۔

ورثاء کے حوالے سے کسی بھی اطلاع کے لیے نیچے دئیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں ۔
+923162529829

8 اپریل 2025

08/04/2025

بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور،
ایک ماں کی موت اور نظام کی ناکامی

"مریض آتے جائیں، مرتے جائیں"… شاید یہی نعرہ ہے جو بہاولپور کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، بہاول وکٹوریہ اسپتال (BVH)، کی موجودہ انتظامیہ نے عملی طور پر اپنا لیا ہے۔ کچھ دن پہلے شیخ نیاذ، جو میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں، نے اپنی والدہ کو اسپتال کے میڈیکل 4 وارڈ میں داخل کروایا۔ ان کی والدہ، 74 سالہ ضعیف اور وزنی خاتون، سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ ان کا کیس انتہائی نازک تھا اور آئی سی یو میں فوری منتقلی ان کی جان بچا سکتی تھی — مگر وہی ہوا جو ہمیشہ ہوتا ہے: سفارش، بےحسی، بدانتظامی اور 'سسٹم' کی غفلت نے ایک قیمتی جان لے لی۔

ایک سسٹم جس میں جان بچانے کی جگہ، جان لینے کا خطرہ ہے

شیخ نیاذ کی والدہ کو ڈاکٹرز نے فوری طور پر آئی سی یو منتقل کرنے کی تجویز دی، مگر کئی گھنٹوں تک وہاں بیڈز ہونے کے باوجود انہیں ٹال دیا گیا۔ صرف اس لیے کہ ان کے ساتھ کوئی ’سفارش‘ نہیں تھی۔ آخرکار جب صحافی دوستوں کے ذریعے ایم ایس سے رجوع کیا گیا تو بیڈ مل گیا۔ سوال یہ ہے کہ اگر ایم ایس فوری ایکشن لے سکتا تھا تو بغیر ’سفارش‘ کے مریضوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں؟

یہی وہ غفلت ہے جو روزانہ سیکڑوں مریضوں کی موت کا سبب بن رہی ہے۔ مریض بیڈز، آکسیجن، وینٹی لیٹرز، اور حتیٰ کہ سادہ پانی تک کے لیے ترس رہے ہیں، جبکہ اسپتال انتظامیہ کے دفتر میں شفاف شیشوں کے پیچھے سب ’نارمل‘ چل رہا ہوتا ہے۔

واقعے کا سب سے خوفناک پہلو وہ لمحات تھے جب وارڈ میں بجلی کے آنے جانے سے مشینیں بند ہوتی رہیں۔ وینٹی لیٹرز کے بار بار جلنے سے نہ صرف کئی مریض موت کے دہانے پر پہنچے بلکہ کروڑوں کے آلات بھی ضائع ہوئے۔ شیخ نیاذ کی والدہ دو بار موت کے منہ سے واپس آئیں، مگر تیسری بار جب بجلی گئی اور آکسیجن ختم ہوئی، تو وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ ایک منظم غفلت کی مثال ہے۔ کیا ایک سینئر ڈاکٹر کی غیرموجودگی میں الیکٹریشن کو اجازت دی جا سکتی ہے کہ وہ لائف سپورٹ سسٹمز پر تجربات کرے؟ اگر کوئی سینیئر موجود ہوتا تو یہ تباہی ٹالی جا سکتی تھی۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال میں موجودہ ایم ایس کے حوالے سے عام تاثر ہے کہ وہ کسی سیاسی شخصیت کی سفارش پر تعینات ہوئے ہیں۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ عوامی صحت کے اداروں میں میرٹ کے قتل اور مافیا کے راج کا کھلا ثبوت ہے۔ ڈاکٹرز کے ڈیوٹی روسٹرز، ایمرجنسی وارڈز کی نگرانی، اور عملے کی تربیت کس کے ذمے ہے؟ جب ایم ایس خود یہ سب نظر انداز کرے تو پھر ذمہ دار کون؟

یہ کالم ایک الزام نہیں، ایک اپیل ہے۔ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 9 ہر شہری کو زندگی اور تحفظ کا حق دیتا ہے۔ جب ریاست کا کوئی ادارہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہو، اور کسی شہری کی جان اس ناکامی کی نذر ہو جائے، تو یہ آئینی خلاف ورزی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں:

1. ایک آزاد عدالتی انکوائری اس واقعے پر کی جائے۔

2. تمام متعلقہ ڈاکٹرز، الیکٹریشن، اور انتظامیہ کو معطل کر کے تحقیقات کی جائیں۔

3. بی وی ایچ میں بجلی، آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات کے نظام کی فوری آڈٹ کرائی جائے۔

4. آئندہ کے لیے ہر وارڈ میں 24 گھنٹے سینئر ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

5. غیر قانونی کنٹین سسٹم، پارکنگ مافیا اور مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ناروا سلوک کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ایک بیٹے کی پکار

شیخ نیاذ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی تحقیر یا ذاتی مخالفت نہیں بلکہ ایک ماں کی موت سے سبق لینا ہے تاکہ کوئی اور ماں، بہن، بیٹی یا بیٹا اس تکلیف سے نہ گزرے۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال کو اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔ ورنہ یہ قبرستان بنتا جا رہا ہے جہاں مریض نہیں، لاشیں جاتی ہیں۔ عوام، میڈیا، سول سوسائٹی اور عدالتوں کو اب خاموشی توڑنی ہو گی۔

*پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا*لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسرنے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ت...
02/04/2025

*پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا*

لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسرنے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025 کے لیےمنتخب ہوگئیں، عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نےمنتخب کیا۔

ترجمان کے مطابق ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونےوالی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ دیا جائےگا،عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالا کےطور پرخدمات انجام دے رہی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سےکسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیرمعمولی خدمات کےاعتراف میں دیاجاتاہے،عائشہ بٹ کو پولیسنگ کےشعبےمیں شاندار کارکردگی اور خدمات کےاعتراف میں منتخب کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو محکمےکا نام روشن کرنےپر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیےباعث فخرہے۔

29/03/2025

شاباش بہاولپور پولیس شاباش دیس ٹی وی کی طرف سے ڈی پی او جناب اسد سرفراز خان صاحب اور تھانہ صدر بہاولپور کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

بہاولپور اے ایس آئی سے سب انسپیکٹر پروموٹ ہونے والے  کا نوٹیفکیشندیس ٹی وی کی طرف سے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد
28/03/2025

بہاولپور اے ایس آئی سے سب انسپیکٹر پروموٹ ہونے والے کا نوٹیفکیشن
دیس ٹی وی کی طرف سے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد

کاروبار و انویسٹمنٹ کے لیے بہترین جگہ مناسب قیمت
28/05/2024

کاروبار و انویسٹمنٹ کے لیے بہترین جگہ مناسب قیمت

Address

Bahawalpur

Telephone

+923005118122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DaisTv Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DaisTv Network:

Share