06/06/2023
*افغانستان میں ایک امریکی آرمی آفیسر 2011 میں غالباً گرفتار ہوا تھا،*
*نام اس کا بو بریگڈال تھا۔*
*اسے امریکی افواج ڈھونڈھتی رہیں لیکن وہ نہ ملا۔*
*بالآخر 2013 میں امریکہ اسے چھڑانے کیلئے مذاکرات پر آمادہ ہوا۔*
*طا/لبان کی قید سے آزاد ہونے والی برطانوی صحافی ایوان ریڈلی جو مسلمان ہو چکی ہیں (اب ان کا نام مریم ہے،) نے ان مذاکرات پر اپنی ایک رپورٹ پبلش کی تھی آپ گوگل کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔*
*ایوان ریڈلی نے انکشاف کیا ہے کہ طا/لبان نے اس امریکی آفیسر کے بدلے میں عافیہ صدیقی کی مانگ کی تھی*
*لیکن پاکستانی حکومت نے اس پر اعتراض اٹھایا تھا کہ عافیہ صدیقی پاکستانی شہریت رکھنے والی خاتون ہیں۔ لھٰذا یہ ہمارا معاملہ ہے افغانستان یا طا/لبان اس معاملے میں عالمی قوانین کے مطابق بات بھی نہیں کر سکتے*
*لہذا طا/لبان نے پھر اپنے چھ یا سات قیدی چھڑوا لیے تھے جنہیں آزادی کے بعد جب پتہ چلا کہ ہم سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات چلائی گئی تھی تو وہ بے بسی میں رونے لگے تھے کہ کاش ہماری ساری زندگی جیل میں گذر جاتی اس کے بدلے کہ ہماری مسلمان بہن آزاد ہو جاتی۔*