Hafiz Shahbaz Hussain

Hafiz Shahbaz Hussain A channel dedicated to spreading the light of guidance through the recitation, translation, and explanation of the Holy Quran.

Let’s understand the Word of Allah and transform our lives

29/03/2026

I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

الحمدللہ 🤲❤️آج 27 کی مبارک رات کو اللہ پاک کے خاص کرم سےنماز تراویح کی صورت میں میں نے قرآن پاک مکمل کیا۔یہ میرے لئے بہت...
16/03/2026

الحمدللہ 🤲❤️

آج 27 کی مبارک رات کو اللہ پاک کے خاص کرم سے
نماز تراویح کی صورت میں میں نے قرآن پاک مکمل کیا۔
یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ
میرے والد محترم قاری غلام حسین الفخروی صاحب نے
میرا قرآن پاک سنا۔

یا اللہ! جس طرح تو نے یہ سعادت عطا فرمائی
اسی طرح ہمیشہ قرآن سے محبت اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرما۔

اللهم احفظ والدي
اور میرے والد محترم کو صحت، سلامتی اور لمبی عمر عطا فرما۔ آمین🤲

✍️ حافظ شہباز حسین

12/02/2026

تمہارا رب تمہیں بہت نوازنے والا ہے۔

10/02/2026

اللہ تعالی ہمیں دین اسلام پر قائم رہنے کی توفیق عطاء فرماۓ۔

06/02/2026

03/02/2026

شبِ برات…
وہ رات جب آسمان کے دروازے کھلے ہوتے ہیں،
رحمتیں خاموشی سے زمین پر اترتی ہیں
اور بندوں کے مقدر پر نئی سطریں لکھی جاتی ہیں۔

یہ صرف عبادت کی رات نہیں،
یہ لوٹ آنے کی رات ہے—
غفلت سے ہوش کی طرف،
گناہوں سے توبہ کی طرف،
اور ٹوٹے دل کے ساتھ ربّ کی دہلیز پر سر رکھ دینے کی رات۔

کہتے ہیں اس شب
اللہ تعالیٰ ایک سال کے فیصلے فرماتا ہے،
زندگی، موت، رزق اور آزمائشیں—
سب اس کی حکمت میں طے پاتی ہیں۔

آؤ اس شب
دلوں کو صاف کریں،
شکوے چھوڑ دیں،
معاف کریں اور معافی مانگیں،
کیونکہ شبِ برات
معافی کی رات ہے،
نجات کی رات ہے،
اور امید کی رات ہے۔

اللہ ہم سب کو
اس رات کی برکتیں،
مغفرت اور سکونِ قلب عطا فرمائے۔
آمین 🤍
دعاؤں کا طلبگار حافظ شھباز حسین

16/01/2026

🌙✨ شبِ معراج النبی ﷺ مبارک ✨🌙
تمام اہلِ اسلام کو شبِ معراج النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔
یہ وہ بابرکت رات ہے جب نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معراج کا شرف عطا فرمایا اور نماز جیسا عظیم تحفہ امت کو ملا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نماز کی پابندی، حضور ﷺ کی سیرت پر عمل اور دینِ اسلام کی سچی سمجھ عطا فرمائے۔
🤲 آمین یا رب العالمین

11/01/2026

💝 *سعادت مند اور بدبخت* 💝
‎
*فرمانِ مصطفٰی ﷺ!*

*جو آدمی سعادت مندوں میں سے ہے*
*وہ سعادت والا عمل کرتا ہے،*
*اور جو بدبختوں میں سے ہے*
*وہ بدبختی والا عمل کرتا ہے۔*
*(جامع ترمذی حدیث # 21)*

06/01/2026

_*قــؖٞـرآن کــؖٞـی روشــؖٞـنی دل کــؖٞـو ســؖٞـکون اور روح کــؖٞـو زنــؖٞـدگــؖٞـی دیــؖٞـتی ہــؖٞـے۔*_
_*تــؖٞـنہائــؖٞـی میــؖٞـں قــؖٞـرآن کــؖٞـا ســؖٞـاتــؖٞـھ، رب ســؖٞـے خــٰٰ۬͜ـٰ۬ـٖاص قــؖٞـربــؖٞـت کــؖٞـا احســؖٞـاس دیــؖٞـتا ہــؖٞـے*_۔

Sweet Kzn❣️❣️❣️
04/01/2026

Sweet Kzn❣️❣️❣️

04/01/2026

الحمدلللہ❣️💯

02/01/2026

💝 *جمعۃالمبارک* 💝

*فرمانِ مصطفیٰ ﷺ!*
‎
*جو شخص جمعۃالمبارک کے دن غسل کرے اور*
*خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور*
*تیل استعمال کرے یا*
*گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے*
*پھر نماز جمعہ کےلیے نکلے اور*
*مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے،*
*پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے اور*
*جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔*
‎
*(صحیح بخاری حدیث #883)

Address

Basti Karna Ismail Town Street No. 2 Bahawalpur
Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Shahbaz Hussain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share