The Bahawalpur

The Bahawalpur Discover Bahawalpur like never before! News| History| Culture| People| Events

Follow us for daily updates, Local Stories, and everything about "The Bahawalpur"
(1058)

بہاولپور کا سب سے بڑا اور واحد آفیشل پیج۔۔۔
Bahawalpur located in the Punjab province of Pakistan. Bahawalpur is the 11th largest city of Pakistan..

Feel free to Visit For Best Discounted PackagesReliable CarsFresh Models Variety of Cars With driver @ Without Driver
02/09/2025

Feel free to Visit For Best Discounted Packages
Reliable Cars
Fresh Models
Variety of Cars
With driver @ Without Driver

کبھی آپ نے یہ کھائے ہیں؟ آپکی زبان میں اسکو کیا کہتے ہیں؟
02/09/2025

کبھی آپ نے یہ کھائے ہیں؟
آپکی زبان میں اسکو کیا کہتے ہیں؟

ششماہی مرمت  و دیکھ بھال کے لئے  بہاولپور کے درج ذیل فیڈرز کی بجلی آج 2 ستمبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی ۔نو...
01/09/2025

ششماہی مرمت و دیکھ بھال کے لئے بہاولپور کے درج ذیل فیڈرز کی بجلی آج 2 ستمبر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی ۔
نور محل فیڈر، MES 1، کڈنی سینٹر ،ریڈیو اسٹیشن، یونیورسٹی کیمپس،پیراگان ہوم ، غنی پور ، پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ، ماڈل ٹاؤن سی ،انڈسٹریل اسٹیٹ، الرحمان فیڈر

جبکہ ان فیڈرز سے صبح 8 بجے سے دن 10 بجے تک بجلی بند رہے گی ۔
ماڈل ٹاؤن بی، سٹی فرسٹ ، سٹی سیکنڈ،شاہدرہ، اسلامی کالونی اور سیٹلائٹ ٹاؤن فیڈر۔

دریائے ستلج میں ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 20 دن کی ایک بچی کو معجزانہ طور پر گہرے پانی سے بچا لیا گیا۔ ...
01/09/2025

دریائے ستلج میں ایک دل کو چھو لینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 20 دن کی ایک بچی کو معجزانہ طور پر گہرے پانی سے بچا لیا گیا۔ عینی شاہدین حیران رہ گئے جب اس کمزور اور معصوم بچی نے طوفانی دریا میں تمام تر مشکلات کے خلاف جدوجہد کی اور پھر بچا لی گئی۔ اس بچاؤ کو خدائی مداخلت سے کم نہیں سمجھا جا رہا، جو یاد دہانی ہے کہ زندگی کتنی قیمتی ہے اور جب امید ختم ہو جائے تو معجزے کیسے رونما ہوتے ہیں۔ اس واقعے نے بے شمار دلوں کو متاثر کیا ہے، لوگوں نے دعاؤں اور شکرگزاری کا اظہار کیا ہے کہ بچی زندہ بچ گئی

سفر کے لیے انتباہ: چین میں بڑے پیمانے پر چکن گنیا پھیلنے کے بعد کووِڈ جیسی پابندیاں دوبارہ نافذگوانگ ڈونگ صوبہ ایک سنگین...
01/09/2025

سفر کے لیے انتباہ: چین میں بڑے پیمانے پر چکن گنیا پھیلنے کے بعد کووِڈ جیسی پابندیاں دوبارہ نافذ

گوانگ ڈونگ صوبہ ایک سنگین چکن گنیا لہر کا سامنا کر رہا ہے — 7,000 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ، جہاں فوشان اس کا مرکز ہے۔ اس کے جواب میں چین نے کووِڈ طرز کی حکمتِ عملیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں: ڈرون کے ذریعے اسپرے، لازمی معائنہ جات، مچھروں کی افزائش کے مقامات کا خاتمہ، اور صحت عامہ کی وسیع مہمات۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (CDC) نے لیول 2 ایڈوائزری جاری کی ہے — “بہتر احتیاطی تدابیر اختیار کریں” — اس خطے میں سفر کرنے والوں کے لیے۔ اس کا مطلب ہے:
• روزانہ مچھر بھگانے والی دوا کا استعمال کریں
• لمبی پینٹ اور آستین والے کپڑے پہنیں
• صرف ایسے مقامات پر قیام کریں جہاں جالی یا ایئر کنڈیشننگ ہو
• سفر سے پہلے ویکسین دستیاب ہیں اور لگوانے کی ترغیب دی جاتی ہے

زیادہ تر کیسز جان لیوا نہیں ہوتے، لیکن جوڑوں کا درد بہت تکلیف دہ ہو سکتا ہے اور کئی ہفتوں تک رہ سکتا ہے۔ اگر اس علاقے کا سفر ناگزیر ہے تو ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں — یاد رکھیں، یہ مچھر سے بچاؤ ہے، ماسک سے نہیں

پاک فوج کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کوہوڈور، گلگت بلتستان (GB) کے قریب گر کر تباہ ہوگیا
01/09/2025

پاک فوج کا ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کوہوڈور، گلگت بلتستان (GB) کے قریب گر کر تباہ ہوگیا

لاہور: ملتان کی حدود میں آج آٹھ لاکھ کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، جس کی پیش نظر انتظامیہ، فوج اور ریس...
01/09/2025

لاہور: ملتان کی حدود میں آج آٹھ لاکھ کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، جس کی پیش نظر انتظامیہ، فوج اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ جاری ہے، سالانہ ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے کے بعد دریائے چناب میں آٹھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا، جس کے باعث پنجاب کے نشیبی علاقے شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہو گئے ہیں۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے پنجاب میں ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ پچاس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے زمرے میں آتا ہے۔

آج شام تک یہ ریلا ملتان کی حدود میں داخل ہوگا، کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ ملتان میں چالیس ہزار کیوسک کا ریلا داخل ہوچکا ہے جب کہ آج دریائے چناب سے ملتان میں تقریباً آٹھ لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے۔

کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ ہیڈ تریموں سے سات لاکھ کیوسک اور دریائے راوی سے نوے ہزار کیوسک پانی ملتان میں داخل ہوگا ہیڈ محمد والا کی کیپسٹی دس لاکھ کیوسک ہے تاہم ضرورت پڑنے پر مزید محمد والا بیراج سے چھوڑا جائے گا۔ ملتان میں کمشنر ہاؤس کی کمی، انتظامیہ، فوج اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔

دریائے راوی میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، ہیڈ بلوکی پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ آٹھ ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ سدھنائی پر بہاؤ تواسی ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دونوں مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے اور شادابہ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں بھی پانی کے سطح بلند ہے، اوکاڑہ کے مانی پتن کے مقام پر دو لاکھ 15 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جس سے 35 دیہات زیر آب آگئے ہیں، ہیڈ سلیمانکہ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے اور کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ہیڈ محمد والا کی کیپسٹی دس لاکھ کیوسک ہے تاہم ضرورت پڑنے پر مزید محمد والا بیراج سے چھوڑا جائے گا۔ ملتان میں کمشنر ہاؤس کی کمی، انتظامیہ، فوج اور ریسکیو ادارے الرٹ ہیں۔

بہاولپور میں ستلج لیپرس برج کے قریب ہتندارہ بدھوک کے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ ریسکیو ادارے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مرم اورنگزیب کے مطابق اب تک صوبے میں سیلابی ریلوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور پاک فوج متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 800 ہوگئی، 2800 سے زائد زخمی .افغان حکومت کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آنے وا...
01/09/2025

افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 800 ہوگئی، 2800 سے زائد زخمی .
افغان حکومت کے مطابق افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد بڑھ کر اب 800 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 2800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا جہاں سیکڑوں اموات ہوئی ہیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہیں جب کہ متعدد لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔
گزشتہ رات پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 12 بج کر 38 منٹ پر ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال اور پشاور میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

پیٹرول کی قیمت  264 روپے 61 پیسے  برقرار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکمیلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پی...
31/08/2025

پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکمی
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کی کمی

31/08/2025

یا اللہ رحم
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔

31/08/2025

بہاولپور ۔ 31 اگست 2025
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور کے زیر انتظام کل یکم ستمبر سے تمام سکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل شروع ہو جائے گا ۔ دریائے ستلج میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جن سکولوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں ان سکولوں کے بچوں کے لیے ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور کی منظور ی سےمتبادل تدریسی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کا تعلیمی حرج نہ ہو۔دریایے ستلج کے سیلابی علاقوں میں کل 82 سکول واقع ہیں جن میں پبلک ، PEIMA , PEF اور پرائیوٹ سکولز بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کوئی بھی سکول سیلاب کی وجہ سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور کے تمام آفیسرز ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں اور دریائے ستلج کے سیلابی علاقے میں واقع ان سکولوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں اس مقصد کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور کے دفتر میں فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے مزید تحصیل سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو سیلابی علاقوں میں واقع سکولوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں ۔ اگر آنے والے دنوں میں خدا نخواستہ ہمارا کوئی بھی سکول سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے تو اسے جناب ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور کی منظور ی سے بند کر دیا جائے گا اور بچوں کے لیے متبادل تدریسی انتظامات کیے جائیں گے ۔

31/08/2025

بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8 لاکھ کیوسک کا ایک بڑا ریلا پھر دریائے چناب میں چھوڑ دیا گیا

Address

Bahawalpur

Telephone

0015184181243

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Bahawalpur:

Share