11/09/2026
🏏 چشتی سپورٹس ایچ پیٹرن فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح 🏏
بہاولپور کے 33 بی سی اسٹیڈیم میں آل سٹار کرکٹ کنٹرول بورڈ مرکز 5 بی سی کے زیرِ اہتمام میگا کرکٹ ایونٹ کا شاندار آغاز، افتتاحی تقریب میں طاہر چشتی، اعجاز خان بلوچ، مجاہد خان بلوچ سمیت اہم شخصیات کی شرکت۔
ٹورنامنٹ میں تحصیل صدر بہاولپور کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ طاہر چشتی کی جانب سے بہاولپور میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں سے جوڑنے کے لیے مسلسل اسپانسرشپ اور تعاون کو کرکٹ حلقوں کی جانب سے سراہا گیا۔
🎙️ رپورٹ: راشد لطیف لک
📍 33 بی سی کرکٹ اسٹیڈیم، بہاولپور
#بہاولپور