Daily Rahbar News

Daily Rahbar News OFFICIAL FACEBOOK PAGE® www.dailyrahbar.com
Daily Rahbar Channel Bahawalpur روزنامہ رھبر نیوز پیپر بہاول پور

بہاول پور( )مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی بہاولپور آمد حمزہ شہباز شریف نے...
01/10/2026

بہاول پور( )مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی بہاولپور آمد حمزہ شہباز شریف نے ججہ ہاس میں چوہدری خالد محمود ججہ ایم پی اے و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) بہاولپور، کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر عبدالرحمن کانجو وفاقی وزیر ، میاں کاظم علی پیر زادہ صوباء وزیر ، چوہدری سعود مجید، میاں بلیغ الرحمن، ڈاکٹر رانا طارق، ظہیر اقبال چنڑ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ، ملک منیر اقبال چنڑ ایم این اے ، چوہدری سعد مسعود ، محمد افضل گل سابق ایم پی اے سمیت دیگر مسلم لیگی زعما بھی موجود تھے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بعد ازاں مرحوم ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں ملک ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایم این اے ملک منیر اقبال چنڑ سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-

بہاول پور( )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام دوست وژن کے تحت سانجھی سبزی، مفت سبزی منصوبے پر عملی پیش رفت تیز کرنے کے لی...
01/10/2026

بہاول پور( )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے عوام دوست وژن کے تحت سانجھی سبزی، مفت سبزی منصوبے پر عملی پیش رفت تیز کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر عملدرآمد، دستیاب سرکاری اراضی کے مثر استعمال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی کہ اپنے زیرِ انتظام خالی اور قابلِ کاشت سرکاری اراضی پر موسمِ سرما کی سبزیوں کی کاشت کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کے لیے تمام انتظامات مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں ، کالجز، جامعات، ریسٹ ہاسز، سرکٹ ہاسز، زرعی و لائیو سٹاک فارمز سمیت دیگر دستیاب سرکاری اراضی کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا جائے تاکہ غیر استعمال شدہ زمین کو عوامی فلاح کے لیے مثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سانجھی سبزی، مفت سبزی منصوبے کا بنیادی مقصد شہریوں کو تازہ، معیاری اور مفت سبزیوں کی فراہمی کے ساتھ مہنگائی کے اثرات کم کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ منصوبے پر مثر عملدرآمد سے سرکاری وسائل اور غیر استعمال شدہ اراضی کو عوامی مفاد میں استعمال کرنے کے ساتھ شہریوں کو براہِ راست ریلیف فراہم ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے محکموں کے مابین مثر رابطہ کاری اور مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنے چاہئیں اور اس مقصد کے لیے فیلڈ سطح پر عملی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی اقرا مبین، اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر حمزہ احتشام، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

بہاول پور( )ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیرِ صدارت انسدادِ سموگ اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس م...
01/10/2026

بہاول پور( )ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی زیرِ صدارت انسدادِ سموگ اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک اور فصلوں کی باقیات جلانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو انسدادِ سموگ اقدامات اور فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دھان اور گنے کی فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے کاشتکاروں کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں ، جبکہ فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے حوالے سے کاشتکاروں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سرگرمیاں بھی جاری ہیں ۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے ہر گاں میں آگاہی سیمینارز منعقد کیے جائیں اور کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لیے جدید زرعی مشینری کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔انہوں نے نمبردار کنونشنز کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ مقامی سطح پر کاشتکاروں کو سموگ کے مضر اثرات اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں مثر آگاہی فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مثر بنایا جائے اور انسدادِ سموگ کارروائیوں میں فیلڈ افسران کی مثر موجودگی اور مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شہری و دیہی علاقوں میں آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی مثر نگرانی اور ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سموگ کے تدارک کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ عوام، کاشتکاروں اور متعلقہ محکموں کا باہمی تعاون بھی ضروری ہے۔ تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کرتے ہوئے انسدادِ سموگ اقدامات کو مزید مثر بنائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صاف و صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

بہاول پور( )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت بہاولپور شہر کی خوبصورتی، شہری سہولیات میں بہتری اور بنیادی ڈھانچے کو...
01/10/2026

بہاول پور( )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت بہاولپور شہر کی خوبصورتی، شہری سہولیات میں بہتری اور بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے بندرہ پلی سے پریس کلب روڈ تک نئے نصب کیے جانے والے الیکٹرک پولز کا معائنہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے الیکٹرک پولز کی تنصیب، ڈیزائن، معیار اور مضبوطی کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام میں اعلی معیار اور پائیداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بندرہ پلی اور پریس کلب روڈ پر جدید ڈیزائن کے حامل الیکٹرک پولز کی تنصیب سے شہر کی خوبصورتی اور دلکشی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دیدہ زیب ڈیزائن کے مطابق تیار کیے گئے یہ جدید طرز کے الیکٹرک پولز سڑکوں کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کریں گے اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے۔ الیکٹرک پولز کی تیاری اور تنصیب میں اعلی معیار کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ یہ منصوبہ پائیدار اور دیرپا ثابت ہو۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہاولپور شہر کی خوبصورتی، تزئین و آرائش اور دلکشی میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے جاری منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

بہاول پور( )بہاول پورکے ضمنی انتخابات میں چوہدری سمیع اللہ نے سعودمجید،اورپولیس کے ساتھ مل کربائیکاٹ کے بینرزلگوائے  بہا...
01/10/2026

بہاول پور( )بہاول پورکے ضمنی انتخابات میں چوہدری سمیع اللہ نے سعودمجید،اورپولیس کے ساتھ مل کربائیکاٹ کے بینرزلگوائے بہاول پورمیں عمران خان کانظریہ کہاں گیا ہم نے توالیکشن لڑ کردکھایاہے تمہارے میںاورپی ٹی آئی میں ہمت ہوتی تو الیکشن لڑتے ،اورہم شایدن لیگ کی مخالفت میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ بھی ڈال دیتے یہ بات طارق بشیرچیمہ ایم این اے سے گذشتہ سے پیو ستہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ میں تمام صحافیوں کو چیلنج کرتاہوں کہ موٹر سائیکل پر پی ٹی ائی کا سٹیکر لگا کر نکلیں اپ کو اگلے موڑ پر پولیس والے پکڑ لیں گے اوراتنے بڑے بڑے بینرز بائیکاٹ بائیکاٹ بائیکاٹ کے بینرز ہرجگہ لگے رہے پولیس بڑے بڑے بائیکاٹ کے بینرز جگہ جگہ لگواتی رہی ن لیگ کے سعود مجید اور پی ٹی ائی کے سمیع اللہ چوہدری نے مل کر پورے شہر میں بائیکاٹ کے بینرز لگوائے

بہاول پور( ) بہاول پورکی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ہرماہ بیگم پروین مسعودبھٹی کے رہائشگاہ پر موجود ہونگا جہاں مسلم لیگ...
01/10/2026

بہاول پور( ) بہاول پورکی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ہرماہ بیگم پروین مسعودبھٹی کے رہائشگاہ پر موجود ہونگا جہاں مسلم لیگ ن سمیت بہاول پورکی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا یہ بات نومنتخب ایم این اے ملک منیراقبال چنڑ نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفدمیں پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ بہاول پورکی ضلعی صدر بیگم پروین مسعودبھٹی ،سینئر نائب صدر فوزیہ ایوب قریشی سابق ایم پی اے ، حسینہ نازسابق ایم پی اے ،مزمل بھٹی ودیگرخواتین شریک تھی بیگم پروین مسعود بھٹی نے نومنتخب ایم این اے ملک منیراقبال چنڑ کو بھاری مارجن سے جیت پرمبارکباددی اورامیدظاہر کی کہ ملک منیراقبال چنڑ اپنے والد ملک اقبال چنڑ مرحوم کے نقش قدم پرچلتے ہوئے بہاول پورکی عوام کے مسائل کوحل کریں گے اوربہاول پورکے مسائل کو حل کریں گے اس موقع پر ملک منیراقبال چنڑ نے وعدہ کیاکہ انشااللہ ہرماہ بیگم پروین مسعود بھٹی کے رہائشگاہ پر بہاول پورکی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے آونگا ۔

بہاول پور( )اشرف آئی کیئر ہسپتال یزمان اور الخدمت فانڈیشن کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد...
01/10/2026

بہاول پور( )اشرف آئی کیئر ہسپتال یزمان اور الخدمت فانڈیشن کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح مرکزی صدر پاکستان فیڈریشن آف میڈیا کونسل وفوکل پرسن آلخدمت فانڈیشن تحصیل یزمان عارف حسین عاصم نے ایم ڈی اشرف آئی کئر ہسپتال ڈاکٹر نعمان منیر اور ڈاکٹر اعتزاز علی کے ہمراہ دعائیہ کلمات سے کیا کیمپ میں ماہر و تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم نے سینکڑوں مرد، خواتین اور بچوں کی آنکھوں اور عام بیماریوں کا مفت معائنہ کیا۔ آنکھوں کے مریضوں کے لیے وژن ٹیسٹ، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے مریضوں کو آنکھوں کی صحت اور بیماریوں سے بچا کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔ کیمپ میں آنے والے مستحق اور نادار مریضوں میں اشرف آئی کیئر ہسپتال کی جانب سے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔کیمپ میں آئے ہوئے شہریوں نے اشرف آئی کیئر ہسپتال یزمان اور الخدمت فانڈیشن کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب مریضوں کے لیے اس طرح کے مفت کیمپس کسی نعمت سے کم نہیں۔فوکل پرسن آلخدمت فانڈیشن تحصیل یزمان عارف حسین عاصم نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن ڈاکٹر نعمان منیر اور ڈاکٹر اعتزاز علی رضا نے کہا کہ اشرف آئی کیئر ہسپتال ۔الخدمت فانڈیشن کے ہمراہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت مستقبل میں بھی ایسے فلاحی کیمپس کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔

بہاول پور( )عوام کی آخری امید جمعیت علما اسلام ہے۔ آج مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔...
01/10/2026

بہاول پور( )عوام کی آخری امید جمعیت علما اسلام ہے۔ آج مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ایسے میں صرف جے یو آئی ہی عوام کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے۔ ہماری سیاست اقتدار کی نہیں نظریے کی سیاست ہے۔ ہماری جدوجہد اسلامی نظام، آئین کی بالادستی اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہے۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک کے سب سے مدبر رہنما ہیں۔ ان کی قیادت میں جمعیت ہر ظلم کے خلاف میدان میں ہے15اکتوبر کو ہونے والی مفتی محمود کانفرنس ملتان صرف ایک کانفرنس نہیں بلکہ اسلامی نظام اور آئین کے تحفظ کا سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ ظلم کے نظام کے خلاف اعلان حق ہوگی۔عوام کی آخری امید جمعیت علما اسلام ہے، جے یو آئی نظریے اور عوامی حقوق کی محافظ جماعت ہے، مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس سے قائدین کا خطاب جمعیت علما اسلام سٹی و تحصیل صدر بہاولپور کی مجالس عاملہ کا اہم مشترکہ اجلاس جامعہ صدیقیہ بہاولپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس بسلسلہ مفتی محمود کانفرنس ملتان منعقد کیا گیا تھا۔اجلاس کی صدارت امیر ضلع بہاولپور مولانا مفتی محمد مظہر اسعدی نے کی، نگرانی قائمقام جنرل سیکرٹری ضلع مولانا محمد صدیق طارق نے کی، جبکہ سرپرستی حضرت قاری محمد اللہ یار نے فرمائی۔ مہمان خصوصی قائد پنجاب مولانا حافظ نصیر احمد احرار جنرل سیکرٹری جے یو آئی پنجاب تھے جبکہ پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عامر فاروق عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اجلاس میں قاری محمد طاہر جالندھری قائمقام امیر سٹی، ڈاکٹر یوسف صدیقی قائمقام امیر تحصیل صدر، مولانا محمد عبداللہ جنرل سیکرٹری سٹی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد پنجاب مولانا حافظ نصیر احمد احرار نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن آج ملک کے سب سے مدبر رہنما ہیں جنہوں نے ہر دور میں جمہوریت اور عوامی حقوق کی بات کی۔ جمعیت علما اسلام کی پالیسی واضح ہے، ہماری سیاست اقتدار کی نہیں نظریے کی سیاست ہے۔ آج مہنگائی اور لاقانونیت کے دور میں عوام کی آخری امید جے یو آئی ہے۔ مفتی محمود کانفرنس ملتان ظلم کے نظام کے خلاف اعلان حق ہوگی۔امیر ضلع مولانا مفتی محمد مظہر اسعدی نے کہا کہ حضرت مفتی محمود نے ہمیشہ اسلام اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی، ان کی فکر آج بھی مشعل راہ ہے۔ ملتان کانفرنس تاریخی ہوگی۔امیر جے یوآئی سٹی بہاول پور قاری طاہر جالندھری نے کہا کہ کارکن گھر گھر دعوت پہنچائیں، ہر مسجد اور مدرسے سے قافلے نکلیں گے۔جنرل سیکرٹری سٹی مولانا محمد عبداللہ نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس ملتان کو کامیاب بنانے کے لیے بہاولپور سے بھرپور قافلہ لے جایا جائے گا اور اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اجلاس میں شہر بھر سے علما کرام وکارکنان جمعیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آخر میں ملکی سلامتی اور کانفرنس کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

بہاول پور( )پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری بائیوٹیکنالوجی اینڈ بائیو انفارمیٹکس اسلامیہ ی...
01/10/2026

بہاول پور( )پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری بائیوٹیکنالوجی اینڈ بائیو انفارمیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے فانڈیشن فائٹنگ بلائنڈنس کولمبیا میری لینڈ یو ایس اے اور نکسن ویژن فانڈیشن سان ڈیاگو یو ایس اے کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ ریٹینل ڈیزیز ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی بیماریوں کے علاج اور رہنمائی کرنے والے ماہرین نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے وراثتی ریٹنا کے امراض پر سیمینار پینل مباحثوں اور نیٹ ورکنگ سیشنز میں فعال طور پر حصہ لیا جس میں خصوصی توجہ پاکستان کے مریضوں کو بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلز میں شامل کرنے پر تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر اقبال نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ساتھ باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے برینڈن نکسن بانی اور سی ای او نکسن وژن فانڈیشن کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کے لیے ایک اہم میٹنگ بھی کی۔ انھوں نے ڈاکٹر رادھا ایاگری پروفیسر آف اوتھلمولوجی اینڈ پیتھالوجی اور چیف آف اوتھلمک انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

بہاول پور( )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن میڈم شہناز صلاح الدین انتقال کر گئیں۔  وائس چانس...
01/10/2026

بہاول پور( )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن میڈم شہناز صلاح الدین انتقال کر گئیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر عامر سہیل، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر را سہیل احمد اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض رجسٹرار محمد شجیع الرحمان اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، فیکلٹی ممبران اور طلبا طالبات نے انکیانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور ان کے چاہنے والوں کو یہ عظیم نقصان برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے

Address

Bahawalpur

Telephone

03006831733

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Rahbar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share