18/05/2026
*ذوالحجہ کے یہ دس دن عام نہیں*🌻
اگر رمضان میں آپ سے کوتاہی ہوگئی…
اگر آپ ویسی عبادت نہ کرسکے جیسے دل چاہتا تھا…
اگر قرآن، تہجد، دعا یا توبہ میں کمی رہ گئی…
تو مایوس نہ ہوں
اللہ نے ایک بار پھر اپنے بندوں کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیے ہیں
یہ عام دن نہیں ہیں
ذوالحجہ کے پہلے دس دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک نیک اعمال کے لیے سب سے زیادہ محبوب دن ہیں
*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*♥️
“کوئی دن ایسا نہیں جس میں نیک عمل اللہ کے نزدیک ان دس دنوں سے زیادہ محبوب ہو۔”
— صحیح بخاری
اگر آپ حج پر نہیں جارہے تب بھی رحمت، مغفرت، ذکر، صدقہ، روزہ، قرآن اور سچی توبہ کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں
ان قیمتی دنوں کو سال کے دوسرے دنوں کی طرح گزرنے نہ دیں
*ان دنوں میں کیا کریں؟*
1۔ پانچ وقت کی نماز
سب سے پہلے اپنی نمازیں درست کریں
صرف پڑھنا نہیں… دل کے ساتھ، سکون سے، خوبصورتی سے نماز ادا کریں
کیونکہ جس کی نماز سنور گئی، اس کی زندگی سنورنے لگتی ہے۔
*2۔ تہجد کو زندگی میں لائیں*
کوشش کریں کہ ان دس دنوں میں رات کو اٹھیں۔
اگر صرف 10 منٹ بھی مل جائیں تو اللہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔
روئیں، مانگیں، توبہ کریں۔
کبھی کبھی ایک سجدہ انسان کی تقدیر بدل دیتا ہے
*3۔ کثرت سے ذکر کریں*
اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے تر رکھیں۔
• سبحان اللہ
• الحمدللہ
• لا إله إلا الله
• اللہ أكبر
• أستغفر الله
مختلف اذکار پڑھیں تاکہ دل حاضر رہے اور زبان صرف عادت میں نہ چلے۔
*4۔ تکبیرِ تشریق پڑھیں*
اپنے دن کو تکبیر سے بھر دیں۔
چلتے پھرتے، کام کرتے، اٹھتے بیٹھتے:
اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
اتنا پڑھیں کہ دل گواہی دے
“اللہ ہر چیز سے بڑا ہے… میری پریشانیوں سے بھی میرے خوف سے بھی میری خواہشات سے بھی۔”
*5۔ صدقہ کریں*
چاہے تھوڑا ہی کیوں نہ ہو
ایک مسکراہٹ ایک کھانا، کسی کی مدد، کسی کے لیے دعا…
اللہ کے نزدیک کوئی نیکی چھوٹی نہیں۔
*6۔ قرآن سے تعلق جوڑیں*
روز تھوڑا ہی سہی، قرآن ضرور پڑھیں۔
قرآن صرف ثواب نہیں دیتا، دلوں کو زندہ بھی کرتا ہے۔
*7۔ معاف کرنا سیکھیں*
اگر کسی نے آپ کے ساتھ برا کیا ہے تو دل صاف کرنے کی کوشش کریں۔
`یاد رکھیں`🌸
جو دل لوگوں کو معاف نہیں کرسکتا وہ راتوں کو اللہ کے سامنے سکون سے کھڑا بھی نہیں ہوسکتا۔
سلام دعا قائم رکھیں رشتے نہ توڑیں۔
*8۔ کسی کو تکلیف نہ دیں*
نہ زبان سے، نہ رویے سے، نہ سوشل میڈیا پر
ہوسکتا ہے آپ کا ایک جملہ کسی کے دل کو زخمی کردے
*9۔ حسد سے بچیں*
کوئی زیادہ عبادت کررہا ہے…
کوئی بڑی قربانی کررہا ہے…
کوئی عید کی اچھی تیاری کررہا ہے…
دل میں حسد نہ آنے دیں
کیونکہ حسد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو
*ایک خاص عمل*🌸
اگر ہوسکے تو:
• عرفہ کا روزہ رکھیں
• روزانہ استغفار کریں
• والدین کے لیے دعا کریں
• اور ہر دن کم از کم ایک نیکی چھپ کر کریں جسے صرف اللہ جانتا ہو
*آخر میں*💛
`ہوسکتا ہے یہ دس دن آپ کی زندگی بدل دیں ہوسکتا ہے ایک سچی توبہ، ایک آنسو، ایک دعا… آپ کو اللہ کے بہت قریب کردے۔`
`اس لیے ان دنوں کو غفلت میں ضائع نہ کریں کیونکہ ہر کسی کو یہ مبارک دن دوبارہ نصیب نہیں ہوتے`🥺♥️