08/05/2026
نوجوان لڑکے لڑکیوں کو میں ایک مشورہ دوں گا . جب تک آپ زندگی میں سیٹ نہیں ہو جاتے . کبھی بھی سیریس عشق معشوقی کے چکر میں بلکل نہ پڑیں . اگر کوئی والدین میری پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو آپ بھی اپنے بچوں کو یہی نصیحت کریں . یقینا... چودہ پندرہ سال کی ینگ ٹین ایج سے .... سب کے اندر مخالف صنف کے لئے کشش پیدا ہوتی ہے جو کہ بلکل فطری بات ہے . لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ لیلی مجنوں بن جائیں . عشق پیار محبت کے چکر میں اپنی زندگی کی دیگر ترجیحات کے ساتھ کھلواڑ کریں . بلکل نہیں . میں نے سینکڑوں نوجوانوں کو ... لڑکوں کو بھی اور لڑکیوں کو بھی ... ان چکروں میں وقت اور پیسے کا ضیاع کرتے ہوئے دیکھا ہے .جگ ہنسائی ہوتی ہے .بعد میں جو جذباتی دھچکہ لگتا ہے . وہ بہت تباہ کن ہوتا ہے .ہمارا ایک دوست تھا . ہمارے ساتھ اے سی سی اے میں تھا . پہلے پانچ پیپر اس نے طوفانی رفتار سے پاس کئے . ہم اس کی مثالیں دیا کرتے تھے . بعد میں اسی لڑکے کی لڑکیوں سے دوستی ہوئی . موصوف ساری ساری رات لڑکیوں سے چیٹنگ کرتے . امتحان میں بار بار فیل ہوتے رہے یہاں تک کہ مستقل پڑھائی چھوڑ دی . عشق کے چکر میں .... ان کے کیریئر اور اے سی سی اے کو لہسن کے تڑکے لگ گئے .
اس لئے ... آپ چاہے لڑکی ہیں یا لڑکا ہیں. آرام سے ... صبر سے اپنے لائف گولز life goals پہ توجہ مرکوز کریں . ان کو حاصل کریں . ایک بار سیٹ ہو جائیں . اس کے بعد آپ شوق سے عشق معشوقی کریں . اس وقت ساری دنیا آپ کے ساتھ ہو جائے گی . رشتے میں استخارہ بھی گارنٹی سے مثبت آئے گا .ساری دنیا آپ کی عزت کرے گی . لائف ... ٹیسٹ کرکٹ ہے . یہاں صبر سے کھیلنا پڑتا ہے . دو سال ... پانچ سال ... سات آٹھ سال ... لائف کے ساتھ آپ نے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی کوشش کی . جلد بازی کی ... جلتا نوالہ منہ میں ڈالنے کی کوشش کی تو منہ جلا بیٹھیں گے .
اس دنیا میں کوئی بھی نا گزیر نہیں ہے .ایک سے ایک سوہنی کڑیاں ہیں اور ایک سے ایک جوان منڈے ہیں . کوئی کسی کے جانے آنے سے نہیں مرتا .کئی دفعہ زندگی میں لوگ آتے ہیں . چلے جاتے ہیں . اور پھر آپ کو ان سے بھی بہتر لوگ مل جاتے ہیں . حقیقت پسند بنیں . اپنی پڑھائی ، زیادہ پڑھ نہیں سکتے تو اپنی طبیعت کے مطابق کوئی اچھا ہنر سیکھیں ، کیریئر کے اہداف اور منزل کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں . کیریئر بن گیا تو لائف سیٹ ہو جائے گی . سب مل جائے گا . پسندیدہ پارٹنر بھی مل جائے گا . کیریئر سیٹ نہ ہوا ... تو کچھ بھی سیٹ نہیں ہو گا .
خوفناک حد تک حقیقت پسند ......