Khalid Khan

Khalid Khan امیدوار پی کے 19 حلقہ ماموند باجوڑ

(( خالد خان ))
خالد خان کا تعلق ضلع باجوڑ کے زرخیز علاقے تحصیل ماموند عمری سے ہے۔ وہ باجوڑ کے نڈر ، بہادر ، بے باک اور قربانی دینے والی شخصیت ملک شاہ جہان شہید ( لرخلوزو ماموند ) کے نواسے ، معروف قبائلی مشر ملک میر زمان خان (عمری ملک) کے پوتے اور قبائلی رہنما ملک فقیر محمد ( عمرے ماموند ) کے صاحبزادے ہیں۔ خالد خان نے ابتدائی تعلیم باجوڑ پبلک سکول ( سول کالونی خار ) سے حاصل کی اور بعد ازاں پشاور یونیورسٹی سے بی ایس پولیٹیکل سائنس کیا۔ 2016،17 میں انہوں نے عملی سیاست کا آغاز کیا اور 2019 میں آزاد حیثیت سے اولین صوبائی الیکشن لڑا۔ بڑے بڑے جاگیرداروں ، بڑے بڑے سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں میں سب سے کم عمر خالد خان نے سب کو حیران کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آئے اور 12639 ووٹ حاصل کیے۔ جس میں ریکارڈ ماموند تحصیل کے 36 پولنگ سٹیشن کی جیت بھی شامل تھی۔ عوام کے اس اعتماد نے خالد خان کا جذبہ مزید بڑھایا اور ماضی کی طرح اب بھی اپنی قوم کی خدمت ، غم خوشی اور ہر درد و تکلیف میں شریک ہیں۔ ان کا مشن الیکشن سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنا ہے۔ (ایڈمن )

02/09/2026

میرے ماموں ملک عبدالجبار مرحوم انتہائی عاجزانہ اخلاق کے مانند انسان تھے۔ اللہ بخشش فرمائے

باجوڑ کے امن کے لیے ہم ہر حد تک گئے ہیں، اور آئندہ بھی اپنی قوم کے امن، عزت اور حقوق کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دری...
30/08/2026

باجوڑ کے امن کے لیے ہم ہر حد تک گئے ہیں، اور آئندہ بھی اپنی قوم کے امن، عزت اور حقوق کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
افسوس کی بات ہے کہ ہمارے معاشرے کے بعض مشران اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں چرا رہے ہیں۔ عوام کی حوصلہ افزائی اور ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے، وہ ہمارے راستے میں طرح طرح کی مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے اور مختلف الزامات بھی عائد کرتے رہے۔ لیکن ہم نے نہ کبھی حوصلہ ہارا ہے اور نہ آئندہ ہاریں گے۔

البتہ اپنی قوم کی بے بسی اور موجودہ حالات ہمیں اندر ہی اندر ضرور پریشان اور بے چین رکھتے ہیں۔ ہمارا دکھ اور ہماری جدوجہد کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ اپنی قوم کے مستقبل، امن اور بنیادی حقوق کے لیے ہے۔ اہلِ اقتدار نے اپنی اصل ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے عوام کو PCC سڑکوں اور سولر منصوبوں کے پیچھے لگا رکھا ہے، جبکہ دوسری طرف عوام کے وسائل اور اختیارات کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہیں۔
حکومتی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، مگر عوام کو ذلیل و خوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ جن لوگوں کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے، انہیں چاہیے تھا کہ وہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے، لیکن افسوس کہ انہوں نے اپنے مفادات اور مبینہ کرپشن کے تحفظ کے لیے آپس میں سمجھوتے کر رکھے ہیں۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ نہ دباؤ ہمیں جھکا سکتا ہے، نہ الزامات ہماری آواز خاموش کر سکتے ہیں۔ باجوڑ کی امن، عزت اور حقوق کی جنگ ہم ہر حال میں لڑیں گے۔ یہ جدوجہد کسی فرد کی نہیں، پوری قوم کی جدوجہد ہے۔

خالد خان ۔ باجوڑ

24/08/2026
افسوسناک خبرمیرے ماموں ملک عبدالجبار ، طویل بیماری کے باعث وفات پاگئے ہیں ۔ وہ نہایت خاموش مزاج اور مخلص انسان تھے ۔ الل...
22/08/2026

افسوسناک خبر
میرے ماموں ملک عبدالجبار ، طویل بیماری کے باعث وفات پاگئے ہیں ۔ وہ نہایت خاموش مزاج اور مخلص انسان تھے ۔ اللہ ان کی کامل خطائیں معاف فرمائیں ، جنازہ آج بروز ہفتہ عصر 5 بجے لرخلوزو ماموند میں ادا کی جائے گی۔
خالد خان ۔ 22 اگست 2026

19/08/2026

غریبوں کی آہ سے بچو کیونکہ ان کی آہ اور عرش کے درمیان کوئی روکاوٹ نہیں

16/08/2026

باجوڑ ۔ چند روز قبل ملک خالد خان اور دیگر جرگہ ممبران کے کوششوں سے ہونے والے صلح کے بعد فریق اول سخی جان ، ملتان جان و جملہ قوم کے جانب سے فریق دوم ملک تمریز کے خاندان کیلئے جرگہ ممبر ملک فردول کے رہائشگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جہاں تیس چالیس سال بعد ملک تمریز خاندان و جملہ قوم اپنے سابقہ مخالف کے گھر گئے ، ان کی دعوت قبول کی اور بھائیوں کی طرح غمی خوشی میں شریک ہونے کا اقرار کیا
اس موقع پر جرگہ سربراہ ملک خالد خان کی گفتگو

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو ۔ حقیقی آزادی تب کہلائے گی جب عوام کو حقیقی معنوں میں ان کے حقوق ملے اور انصاف کا بول...
14/08/2026

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو ۔
حقیقی آزادی تب کہلائے گی جب عوام کو حقیقی معنوں میں ان کے حقوق ملے اور انصاف کا بول بالا ہو۔

Address

Umary Mamund
Bajauri Koruna

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khalid Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share