JUI Social Media Official

JUI Social Media Official use for jamiat ulama e islam

جہاں ریاست نہ پہنچی، وہاں مولانا پاکستان لے کر پہنچے،اعجاز میر مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے وہاں وہاں پاکستان کا پرچم لہرا...
24/07/2026

جہاں ریاست نہ پہنچی، وہاں مولانا پاکستان لے کر پہنچے،
اعجاز میر

مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے وہاں وہاں پاکستان کا پرچم لہرایا ہے جہاں ریاست خود پہنچ بھی نہیں سکتی۔ ورنہ بلوچستان میں دیکھ لیجیے، آج بھی کئی ایسے علاقے ہیں جہاں آپ کو حکومتی یا ریاستی رٹ نظر نہیں آئے گی، لیکن مولانا وہاں بھی پشین جا کر لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور یہی تعلیم دیتے ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، پاکستان کی ریاست ہماری ماں ہے۔

یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ ایک شخص اُن علاقوں میں بھی محبتِ وطن، امن، اتحاد اور جمہوریت کا پیغام لے کر پہنچے جہاں خوف، محرومی اور بداعتمادی کی فضا ہو۔ مولانا نے ہمیشہ لوگوں کو ریاست سے ٹکراؤ نہیں، بلکہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیا۔ انہوں نے کبھی نفرت نہیں بانٹی بلکہ ہمیشہ یہ پیغام دیا کہ اختلاف اپنی جگہ، مگر پاکستان سب سے پہلے ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اسی مولانا نے اس ریاست کے رکھوالوں سے اُن کے غیر آئینی اقدامات پر دو چار سوال کر لیے تو کیا قیامت آگئی؟ کیا آئین کی بات کرنا جرم ہے؟ کیا جمہوریت کا دفاع کرنا گناہ ہے؟ کیا ایک محبِ وطن رہنما کو صرف اس لیے اپنی عزت کی قیمت ادا کرنا پڑے کہ اس نے طاقتور حلقوں سے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جواب طلب کیا؟

یہی تو المیہ ہے کہ جو شخص عمر بھر پاکستان کی وحدت، آئین اور جمہوریت کا پرچم بلند کرتا رہا، آج اُسی کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ حالانکہ تاریخ گواہ ہے کہ کردار کا فیصلہ پروپیگنڈے سے نہیں، بلکہ خدمات سے ہوتا ہے۔ اور مولانا فضل الرحمٰن کی خدمات اس سرزمین کے ہر اُس کونے میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے پاکستان، امن اور جمہوریت کا پیغام پہنچایا۔

ہزار خوف ہوں لیکن زباں ہو دل کی رفیق یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق
24/07/2026

ہزار خوف ہوں لیکن زباں ہو دل کی رفیق
یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق

20/07/2026

`باپ کی بصیرت بیٹوں کی وفاداری اور ایک ہی مقصد کی جدوجہد`
> جب کردار، تربیت اور خدمت عوام ایک ہی گھر میں پروان چڑھیں تو یہ منظر دلوں کو چھو لیتا ہے۔
> اللہ تعالیٰ قائد جمعیت مدظلہ اور ان کے صاحبزادگان کو دین و ملت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
*ماشاء اللہ باپ بیٹوں کی خوبصورت رفاقت*

Address

Bajauri Koruna

Telephone

+923039056814

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Social Media Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JUI Social Media Official:

Shortcuts

Share