BajaurNews.com

  • Home
  • BajaurNews.com

BajaurNews.com Social Activist, Media Person Tv Reporter Proud Tribal,Human Lover.🎥📺🗞️

باجوڑ نیوز ڈاٹ کام خیبر پختونخواہ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک تازہ ترین خبروں کیلئے ہمارے چینل کو لائیک اور شیئر کریں ۔ شکریہ

29/07/2025

تحصیل لوئی ماموند زیادہ تر علاقوں میں آج صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو نافذ کردیا ۔

باجوڑ کے درجہ ذیل علاقوں کے عوام سے درخواست ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے مد نظر درجہ ذیل علاقوں میں ت...
29/07/2025

باجوڑ کے درجہ ذیل علاقوں کے عوام سے درخواست ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیوں کے مد نظر درجہ ذیل علاقوں میں تین دن 29,30,31 جولائی کو کرفیوں نافذ ھوگی عوام سے التجا ہے کے اسی دوران گھروں سے نہ نکلے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ ھو بصورت دیگر ھر قسم کے نقصان کے ذمہ دار خود ھونگے

۱۔ بادسیاہ
۲-ترخو
۳۔ایراب
۴-گٹ
۵۔ اگرہ
۶۔ خوڑچئے
۷۔ داواوگئی
۸۔ کلان
۹۔ لغڑئے
۱۰۔ کٹکوٹ
۱۱۔ گیلئے
۱۲۔ نختر
۱۳۔ زرئے
۱۴- ڈمبرئے
۱۵۔ امانتا
۱۶۔ زگئے

کسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں ضلع اتتظامیہ اور پولیس کنٹرول روم سے درج زیل ٹیلیفون نمبرز پر رابطہ کریں۔

0942-220558
0942-220559
0942-222444

28/07/2025

سوات۔
مدرسہ میں بچے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اپنے بیٹے سمیت گرفتار ۔۔
پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

27/07/2025

تحصیل سالارزئی تنگی چیک پوسٹ پر حملہ ،
بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ
زرائع

وادی تیراہ فائرنگ واقعہ: مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جرگہ مذاکراتوادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے معصوم...
27/07/2025

وادی تیراہ فائرنگ واقعہ: مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جرگہ مذاکرات

وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے معصوم بچی سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی حکام کے درمیان مذاکرات

سیکورٹی ذرائع کے مطابق، بریگیڈیئر کی زیر نگرانی ہونے والے جرگے میں قبائلی عمائدین نے پانچ بڑے مطالبات پیش کیے:

1. دس سالہ بچی کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

2. سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے گئے مقامی شہریوں کے گھروں کو پندرہ روز کے اندر خالی کیا جائے۔

3. مقامی آبادی پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

4. چیک پوسٹوں پر شہریوں کو غیر ضروری ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

5. فائرنگ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔

سیکورٹی حکام کی جانب سے بعض مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ بریگیڈیئر نے ہر شہید کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا، جبکہ زخمیوں کا مفت علاج بھی کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

تاہم، سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مکانات خالی کرنے کے مطالبات مسترد کر دیے گئے، جنہیں بریگیڈیئر نے "قبل از وقت" قرار دیا۔

مطالبات کے کچھ حصے تسلیم کیے جانے کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران ایک 10 سالہ بچی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی تھی، جس کے خلاف آج مقامی افراد اور لواحقین نے تیراہ بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 5 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے۔

27/07/2025

خیبر،وادی تیراہ میں احتجاج پر فائرنگ 4 افراد شہید اور 16 زخمی ہونے کی اطلاع ہیں
ریاست کے ظلم کی انتہا

27/07/2025

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی لوگ گدھے کا گوشت کھا رہے فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ترنول کے قریب سے گدھے کا 25 من گوشت برآمد گوشت کے علاؤہ پچاس سے زائد زندہ گدھے بھی موقع پر سے برآمد ،

پشاور!! ایم پی اے وا ڈیڈک چیئرمین ڈاکٹر حمید الرحمان اور نجیب اللہ ماموند نے پشاور میں کلان سے تعلق رکھنے والے زخمی اقبا...
27/07/2025

پشاور!!
ایم پی اے وا ڈیڈک چیئرمین ڈاکٹر حمید الرحمان اور نجیب اللہ ماموند نے پشاور میں کلان سے تعلق رکھنے والے زخمی اقبال کے عیادت کی اللہ تعالیٰ اقبال کو صیحت کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین

  کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین دیگر سیاسی نمائندوں اور عمائدین کے ہمراہ جرگے کا اعلامیہ سنا ر...
26/07/2025

کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین دیگر سیاسی نمائندوں اور عمائدین کے ہمراہ جرگے کا اعلامیہ سنا رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اس خطے کے امن، جمہوریت اور آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں نے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے قائدین، منتخب نمائندے اور عام کارکنان کو شہید کیا گیا۔ حالیہ مثال مولانا خانزیب کی شہادت ہے جنہوں نے امن کی راہ میں اپنی جان قربان کی۔ ایسے حالات میں جب دہشت گردی کا سایہ منڈلا رہا ہے، قومی امن جرگہ کا انعقاد ناگزیر تھا۔
1. قومی امن جرگہ مولانا خانزیب کو پختون قوم اور دھرتی کا قومی شہید قرار دیتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ دس دن کے اندر مرکزی حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرے جو اس اندوہناک قتل کے ذمہ داران کا تعین کرے۔
2. قومی امن جرگہ صوبے کی سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایک جرگہ تشکیل دیا جائے جو فوجی اسٹیبلشمنٹ سے پختونخوا اور سابقہ قبائلی اضلاع میں قیامِ امن کے حوالے سے سنجیدہ بات چیت کرے اور اسٹیبلشمنٹ کو کھلا پیغام دے کہ پختونخوا کی سرزمین مزید بدامنی برداشت نہیں کر سکتی۔ پختون قوم بین الاقوامی جنگوں اور کشمکش کا دوبارہ میدانِ جنگ نہیں بن سکتی اور عوام کسی صورت ایسی ریاستی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے۔
3. جرگہ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جاری بدامنی کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عمائدین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو اسلام آباد یا راولپنڈی میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کرے گی۔
4. جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جائے اور اس ترمیم کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو روکا جائے۔ آئینی طور پر ہر پانچ سال بعد این ایف سی ایوارڈ کا اجرا لازم ہے، جرگہ اس کے فوری اجرا کا مطالبہ کرتا ہے۔
5. قومی امن جرگہ ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتا ہے، چاہے وہ جس نام سے اور جس جانب سے ہو۔ مزید یہ کہ ریاست کی جانب سے دہشت گردوں میں "اچھے" اور "برے" کی مضحکہ خیز تفریق کو ختم کرنا ہوگا۔ لہٰذا ریاست کو تمام دہشت گرد اور پرتشدد تنظیموں کے مراکز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
6. قومی امن جرگہ یہ سمجھتا ہے کہ ریاست جنگی معیشت اور تزویراتی پالیسی کو ترک کرے اور ہر قسم کی متشدد تنظیموں کی پشت پناہی بند کرے۔ اس کے لیے 2014 میں بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
7. قومی امن جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ پختونخوا میں 2019 سے نافذ غیر انسانی اور غیر جمہوری قانون "ایکشن ان ایڈ آف سول پاور" کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ لاپتہ افراد کو سول عدالتوں میں پیش کیا جائے اور جبری گمشدگی کو قانوناً جرم قرار دیا جائے۔
8. صوبہ پختونخوا بالخصوص ضم اضلاع میں تمام اختیارات فوری طور پر سویلین اداروں کے سپرد کیے جائیں اور قانون نافذ کرنے کا تمام انتظام پولیس کے حوالے کیا جائے۔
9. یہ جرگہ پختون سرزمین بالخصوص ضم شدہ اضلاع پر ایک اور پراکسی وار کو مسترد کرتا ہے۔
10. بدامنی مخصوص عناصر کا ذریعہ آمدن بن چکی ہے، اس ذریعہ آمدن کو بند کیا جائے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
11. مختلف آپریشنز اور دہشت گردی کے باعث تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کی جائے اور بے دخل کیے گئے لوگوں کو ان کے علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جائے۔
12. پچھلی کئی دہائیوں سے پشتون قوم کو اس خطے میں جاری دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ بارہا فوجی آپریشنوں کے باوجود مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیمیں دوبارہ منظم ہو رہی ہیں۔ قومی امن جرگہ ریاست سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس عمل کو فی الفور روکا جائے اور تمام پرائیویٹ ملیشیا نیٹ ورکس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ پشتونوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ہر طرح کے غیر آئینی اقدامات کا سدباب کیا جائے۔
13. ماضی میں کیے گئے فوجی آپریشنز کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ ریاست کو چاہیے کہ وہ اپنی اس ذمہ داری کو فوری طور پر ادا کرے، متاثرین کو معاوضہ دیا جائے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ باجوڑ سے وزیرستان اور چمن سے چترال تک پشتونوں کے کھربوں کے املاک، بازار اور مارکیٹیں تباہ ہو چکی ہیں۔ جرگہ ان نقصانات کے فوری تلافی کی تاکید کرتا ہے۔
14. دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان جاری کشمکش میں پاکستان غیر جانبدار رہے اور پرائی جنگوں کا حصہ بننے سے اجتناب کرے۔
15. قومی امن جرگہ مطالبہ کرتا ہے کہ ریاست پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ اور ہمسائیگی کے تعلقات قائم کرے تاکہ علاقائی امن، تجارت اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
16. افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستے فوری اور مستقل طور پر کھولے جائیں اور ان کا انتظام صوبہ پختونخوا کے حوالے کیا جائے۔
17. عوامی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے منتخب پارلیمنٹ کو ملک کی تمام پالیسیوں کا محور بنایا جائے اور سیاست میں غیر جمہوری اداروں کی غیر آئینی مداخلت کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
18. وفاق کے ذمے صوبہ پختونخوا کے تمام واجب الادا رائلٹی ادا کی جائیں۔ نیز، نئے این ایف سی ایوارڈ کا اجرا کیا جائے جس میں ضم اضلاع کو وعدے کے مطابق 100 ارب روپے، ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی اور دس سال کے لیے ٹیکس چھوٹ دی جائے۔
19. ضم اضلاع کے ترقیاتی کاموں اور انتظامی معاملات کے اختیارات سول انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو سپرد کیے جائیں۔
20. انضمام سے قبل کیے گئے معاہدوں کی روشنی میں 22,000 خاصہ داروں کی بھرتی کا عمل یقینی بنایا جائے۔
21. ضم اضلاع میں خواتین کی شرح خواندگی صرف 3 فیصد ہے، ان اضلاع میں خواتین کے لیے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں۔
22. ضم اضلاع میں دوبارہ آباد کاری اور ذاتی مکانات و عمارات کے لیے سروے کیا جائے اور معاہدے کے تحت سڑکیں، ہسپتال اور کالج دوبارہ تعمیر کیے جائیں۔
23. تھری جی، فور جی اور موبائل سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
24. چیک پوسٹیں، جو عوام کے لیے وبالِ جان بن چکی ہیں، جلد از جلد ختم کی جائیں۔
25. لینڈ ریکارڈ کو فوری طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے۔
26. ضم شدہ اضلاع کے لیے مختص کردہ میڈیکل و انجینئرنگ سیٹس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ہائیر ایجوکیشن کے اسکالرشپس کو بحال کیا جائے۔
27. فرنٹیئر کانسٹیبلری (F.C) پر سب سے پہلے اور بنیادی حق خیبر پختونخوا کے عوام کا ہے۔ ایف سی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوشش ظلم ہے اور قبائلی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔
28. وفاق میں بسنے والی چھوٹی قوموں کی مدتوں سے جاری محرومی اور استحصال کو ختم کیا جائے، جس کے لیے آئین کی اٹھارہویں ترمیم کے تحت دیے گئے اختیارات بلاتعطل صوبوں کو منتقل کیے جائیں۔

برائے   سے فارغ طلباء نوٹ کریں۔میٹرک امتحانات سے فارغ ہونے والے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کے حصول کیلئے جلد از ج...
26/07/2025

برائے سے فارغ طلباء نوٹ کریں۔
میٹرک امتحانات سے فارغ ہونے والے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ


کے حصول کیلئے جلد از جلد آن لائن اپلائی کریں۔ ان لائن اپلائی اور ای سہولت نادرا بائیو میٹرک کیلئے وزٹ کریں ۔
Zahoor Printing Press Khar Bajaur
بر وقت درخواست جمع نہ کرنے اور درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے آن لائن ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے حصول میں تاخیر اور مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں کالجوں کی عمل میں دشواریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
ظہور پرنٹنگ پریس خار بازار ضلع باجوڑ

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باچا خان مرکز پشاور میں آمن جرگہ جاری
26/07/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باچا خان مرکز پشاور میں آمن جرگہ جاری

2010 میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر امریکی وفاقی عدالت نے 86 سال قید کی سزا سنائیافسوس اس ظلم کو اسح...
26/07/2025

2010 میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر امریکی وفاقی عدالت نے 86 سال قید کی سزا سنائی
افسوس اس ظلم کو اسحاق ڈار نے آج امریکہ میں بیٹھ کر جائز قرار دے دیا ہے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BajaurNews.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BajaurNews.com:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share