28/10/2025
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات!
ملاقات میں باجوڑ کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور گزشتہ دنوں لرہ بانڈہ، جنت شاہ، شریف خانہ سمیت مختلف علاقوں میں جاری آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہلالِ احمر خیبرپختونخوا و ضم شدہ اضلاع کے ذریعے متاثرین کی ریلیف اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے پی آر سی ایس کے چیئرمین کو خصوصی ہدایات جاری کیں،
اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی,
عارضی طور پر متاثرہ خاندانوں کی خدمت کرنے اور انکو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے بساط کے مطابق اپنے کوششیں جاری رکھیں گے،